ہمارے قارئین کی رائے
ہمارے قارئین کی رائے
بیماروں کیلئے تسلی مَیں ۲۲ سال کی ہوں اور میری بیشتر زندگی انحطاطی سرطان کا شکار رہی ہے۔ مجھے ”بیماروں کے لئے تسلی“ کے موضوع پر سلسلہوار مضامین نہایت پسند آئے۔ (جنوری ۲۲، ۲۰۰۱) یہ جاننا واقعی تسلیبخش رہا کہ یہوواہ میرے مایوسی اور غصے کے احساسات کو سمجھتا ہے! مجھے ولیم اور روز مےنرز سے ہمدردی ہے کہ اُنہوں نے اِس کٹھن صورتحال کا کیسے مقابلہ کِیا۔ یہوواہ اپنے محبت کرنے والوں کو سنبھالنا جانتا ہے!
اے.سی.سی.، چلی
آتشکش ”آگ! آپ کو کونسا آتشکش استعمال کرنا چاہئے؟“ کیلئے شکریہ۔ (جنوری ۲۲، ۲۰۰۱) براہِمہربانی ہمیں اس شمارے کی ۱۳۰ کاپیاں ارسال کریں تاکہ ہم اپنے ہر کارکُن کو اپنے خاندان کیلئے ایک ایک کاپی گھر لیجانے کیلئے دے سکیں۔
ڈی.ایف.،ریاستہائےمتحدہ
اس مضمون پر سخت محنت کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔ ایسا کوئی ۳۲ صفحات کا رسالہ نہیں جو مختلف موضوعات پر اتنی کارآمد معلومات فراہم کرتا ہو۔ تاہم مَیں ایک نکتے کی وضاحت کرنا چاہونگا کہ جب آپ ”خشک پاؤڈر“ آتشکش کا حوالہ دیتے ہیں تو غالباً آپ کا اشارہ ”خشک کیمیکل“ آتشکش کی طرف ہے۔ خشک پاؤڈر آتشکش جن پر ایک زرد ستارے میں حرف ڈی کا نشان ہوتا ہے صرف دھاتی آگ کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں جبکہ خشک کیمیکل آتشکش اےبیسی یا بیسی قسم کی آگ کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں۔
جے.ایچ.، ریاستہائےمتحدہ
وضاحت کیلئے شکریہ۔ بعض ممالک میں اصطلاح ”خشک پاؤڈر آتشکش“ میں وہ آتشکش بھی شامل ہیں جنہیں ریاستہائےمتحدہ میں خشک کیمیکل آتشکش کہا جاتا ہے۔ چونکہ ”جاگو!“ ایک بینالاقوامی رسالہ ہے لہٰذا وقتاًفوقتاً اصطلاحات میں تبدیلی ناگزیر ہے۔—ایڈیٹر۔
ڈیٹنگ کیلئے بہت کمعمر؟ مجھے ”نوجوان لوگ پوچھتے ہیں . . . اگر میرے والدین مجھے ڈیٹنگ کیلئے کمعمر خیال کریں تو کیا ہو؟“ (جنوری ۲۲، ۲۰۰۱) مضمون واقعی بہت پسند آیا۔ میری عمر ۱۷ سال ہے اور مَیں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مَیں ابھی شادی یا خاندانی ذمہداری اُٹھانے کے لئے تیار نہیں ہوں۔ اس مضمون نے ڈیٹنگ سے پہلے اس معاملے پر محتاط غوروخوض کرنے اور مستقبل میں ڈیٹنگ اور شادی کا فیصلہ کرنے کیلئے بصیرت سے کام لینے میں میری مدد کی۔
اے.ایم.ایچ.، ریاستہائےمتحدہ
میری عمر صرف ۱۵ سال ہے اور ہائی سکول میں ڈیٹنگ کا دباؤ نہایت شدید ہو سکتا ہے۔ یہ جاننا حوصلہافزا ہے کہ مجھے بائبل اور ساتھی مسیحیوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس سے اپنے مؤقف پر قائم رہنے میں میری مدد ہوتی ہے!
ایل.ایم.، کینیڈا
مَیں ٹیلیفون پر باتچیت کرنے والے نوجوان جوڑے کی حالت کو سمجھ سکتی ہوں کیونکہ میرا انجام بھی یہی ہوگا۔ مجھے ایک شخص کیساتھ اپنے میلجول کو ختم کرنا پڑا کیونکہ مَیں جانتی تھی کہ مَیں ڈیٹنگ کے لئے تیار نہیں ہوں۔ ایسے مضامین انتظار کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہنے میں میری حوصلہافزائی کرتے ہیں۔
ایم.آر.سی.، ریاستہائےمتحدہ
مَیں ۱۴ سال کی ہوں۔ اس مضمون نے یہ سمجھنے میں میری مدد کی کہ میری عمر میں ڈیٹنگ خطرے سے خالی نہیں کیونکہ مَیں ابھی شادی کیلئے تیار نہیں ہوں۔ اس مضمون نے میرے اندر یہ احساس پیدا کِیا کہ اس وقت مجھے معاشقے میں وقت ضائع کرنے کی بجائے یہوواہ کیساتھ اپنا رشتہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
اے.پی.، کینیڈا
یوں لگتا ہے کہ گویا یہ مضمون صرف میرے لئے ہی لکھا گیا ہے۔ مَیں سمجھتی تھی کہ میرے والدین کا رویہ بہت سخت ہے اور وہ میرے احساسات کو نہیں سمجھتے۔ اب مَیں سمجھ گئی ہوں کہ وہ میری مدد اور تحفظ کی خاطر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ مَیں ”نوجوان لوگ پوچھتے ہیں“ کے آئندہ مضامین پڑھنے کی منتظر رہونگی!
ایچ.ای.، رومانیہ