بچوں کی تادیب کیسے کی جانی چاہئے؟
بچوں کی تادیب کیسے کی جانی چاہئے؟
”مسئلہ تب کھڑا ہوتا ہے جب آپ اپنے بچوں کے ہر فعل کی حمایت کرتے ہیں،“ کینیڈا کا اخبار نیشنل پوسٹ بیان کرتا ہے۔ بعض والدین کا خیال ہے کہ اسطرح بچوں میں عزتِنفس کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ تاہم، ماہرِنفسیات روئے باؤمسٹ کے مطابق، ”حقیقی کامرانی پر مبنی عزتِنفس کا اعلیٰ احساس رکھنا اچھا تو ہے مگر والدین کو ضبطِنفس پیدا کرنے میں بچے کی مدد کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔“
اگر ایک ماں یا باپ غلطی کرنے پر اپنے بچے کی اصلاح کرنے سے گھبراتا ہے تو وہ دراصل اُسے نقصان پہنچاتا ہے۔ بہرصورت، اصلاح سکھانے کا ایک طریقہ ہے۔ کیونکہ یہ غلطی کرنے والے بچے کو اسے بار بار دہرانے سے باز رکھتی ہے۔ بِلاشُبہ، والدین کو سختی کے ساتھ اور جو غلطی کی گئی ہے اُس سے زیادہ تادیب کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ (یرمیاہ ۴۶:۲۸) اُنہیں اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ زیادہ سختی نہیں کی جا رہی ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے: ”اَے اولاد والو! اپنے فرزندوں کو دق نہ کرو تاکہ وہ بیدل نہ ہو جائیں۔“—کلسیوں ۳:۲۱۔
بائبل میں، قہر اور سختی کی بجائے محبت اور حلیمی کے ساتھ اصلاح کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ماہر مشیر کو ”سب کے ساتھ نرمی“ سے پیش آنا اور ”بُردباد“ ہونا چاہئے تاکہ ”مخالفوں کو حلیمی سے تادیب کرے۔“ (۲-تیمتھیس ۲:۲۴، ۲۵) لہٰذا، والدین کی طرف سے اصلاح کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنا غصہ نکالیں۔ بائبل ایسے طریقے استعمال کرنے کی حمایت نہیں کرتی جن سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پوری دُنیا میں لاکھوں لوگ ۱۹۲ صفحات پر مشتمل کتاب خاندانی خوشی کا راز سے مستفید ہوئے ہیں۔ اس کے معلوماتافزا ابواب میں سے بعض یہ ہیں: ”اپنے بچے کی بچپن سے تربیت کریں“ اور ”اپنے جواںسال بچے کی نشوونما پانے میں مدد کریں۔“ اگر آپ یہ کتاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِمہربانی اِس کوپن کو پُر کرکے اِس پر درج پتے یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کریں۔ آپ ایسی تجاویز حاصل کریں گے جن سے مسائل حل کرنے اور خاندانی زندگی کو خالق کے مقصد کے مطابق خوشحال بنانے میں آپکی مدد ہوگی۔
□ مجھے ”خاندانی خوشی کا راز“ کتاب کی ایک کاپی ارسال کریں۔
□ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے لئے مجھ سے رابطہ کریں۔