مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

جواب کہاں ملیں گے؟‏

جواب کہاں ملیں گے؟‏

جواب کہاں ملیں گے؟‏

آجکل بہتیرے لوگ یہی سوال پوچھتے ہیں۔‏ نووِس‌برسک،‏ روس کی ایک سکول ٹیچر نے بیان کِیا کہ اُس کیلئے خدا اور مذہب کی بابت اپنے طالبعلموں کے سوالوں کے جواب دینا آسان نہیں ہے۔‏ اُس نے اپنے خط میں اِسکی وضاحت کی:‏

‏”‏ایک دن جب مَیں گھر لوٹی تو مَیں نے اپنے دروازے پر ایک اشتہار دیکھا جسکا عنوان تھا ’‏جس وجہ سے آپ بائبل پر بھروسا کر سکتے ہیں۔‏‘‏ مَیں سکول میں تاریخ پڑھاتی ہوں اور مجھے اکثر طالبعلموں کیساتھ کلیسیا،‏ بائبل اور خدا جیسے موضوعات پر گفتگو کرنی پڑتی ہے۔‏ بعض‌اوقات بچوں کے سوالوں کے جواب دینا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔‏

‏”‏پہلے مَیں یہ سوچتی تھی کہ لوگ صرف مشکل کے وقت ہی خدا کو یاد کرتے ہیں۔‏ لیکن اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ بات سچ نہیں ہے۔‏ کوئی شخص یہ بھی سوچ سکتا ہے کہ ”‏میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا؟‏ مَیں کون ہوں؟‏ میری اصل کیا ہے؟‏ مَیں موت کے بعد کہاں جاؤنگا؟‏“‏ اِن سوالوں کے جواب دینا بہت ضروری ہے۔‏ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بائبل اِنکے مستند جواب فراہم کرتی ہے۔‏“‏

ٹیچر نے اختتام پر کہا:‏ ”‏میرے اِس خط کا مقصد آپکو یہ بتانا ہے کہ مَیں بائبل اور خدا کی بابت مزید علم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔‏“‏

یہوواہ کے گواہ لوگوں کو اپنے سوالوں کے جواب حاصل کرنے کیلئے بائبل کا مطالعہ کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب پر ذرا غور کیجئے۔‏ اسکے ۱۹ ابواب میں سے چند ایک کے عنوان یہ ہیں:‏ ”‏سچا خدا کون ہے؟‏،‏“‏ ”‏ہم کیوں بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں؟‏“‏ اور ”‏خدا دُکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے؟‏“‏ آپ بھی بائبل مطالعے کی اِس ۱۹۲ صفحات پر مشتمل امدادی کتاب کو حاصل کرنے کیلئے اس کوپن کو پُر کرکے اس پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کر سکتے ہیں۔‏

□ مجھے ”‏علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے‏“‏ کتاب کی ایک کاپی ارسال کریں۔‏

□ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے لئے مجھ سے رابطہ کریں۔‏