مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حیرت‌انگیز ٹیول ٹری

حیرت‌انگیز ٹیول ٹری

حیرت‌انگیز ٹیول ٹری

میکسیکو سے جاگو!‏ کا رائٹر

دُنیا میں سب سے اُونچے درخت کیلیفورنیا کے صنوبر کے درخت ہیں،‏ جنکی اُونچائی ۳۶۰ فٹ یا اِس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔‏ تاہم،‏ میکسیکو کا سرو سیکویا خاندان سے ہی ہے مگر یہ اپنے غیرمعمولی گھیر کی وجہ سے مشہور ہے۔‏ اس قسم کا سب سے مشہور درخت میکسیکو کے شہر وکاکا کے مشرق میں آٹھ میل دُور سانتا ماریا دَل ٹیول کے قصبے میں ہے۔‏ اس درخت کا نام ٹیول ہے۔‏ اسکا قطر ۱۵۰ فٹ ہے جو واقعی حیران‌کُن ہے۔‏ اسکے سائز کا اندازہ لگانے کیلئے ذرا اس بات پر غور کریں کہ اسکے تنے کے گِرد کم‌ازکم ۳۰ آدمی اپنے بازو پھیلا کر کھڑے ہو سکتے ہیں اور ۵۰۰ سے زائد اسکے سائے میں بیٹھ سکتے ہیں!‏

ٹیول کا درخت اندازاً ۰۰۰،‏۲ سال پُرانا ہے۔‏ جب ۱۹۹۶ میں اِسے تراشا گیا تو اس سے دس ٹن مُردہ لکڑی اُتری۔‏ مقامی لوگ اِسے ال‌کیگانتے ‏(‏دیوقامت)‏ کہتے ہیں۔‏ میکسیکو میں اس قسم کے درخت کو نواتل زبان میں آویویتے کہتے ہیں جسکا مطلب ہے ”‏پانی کی قدیم پیداوار“‏ کیونکہ یہ عموماً پانی یا دلدلی جگہوں پر اُگتا ہے۔‏