مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک نوجوان جسے اپنے مذہب پر ناز ہے

ایک نوجوان جسے اپنے مذہب پر ناز ہے

ایک نوجوان جسے اپنے مذہب پر ناز ہے

اینڈریو کو ۱۳ سال کی عمر میں ثقافتی ورثے کے موضوع پر سکول میں ایک پروجیکٹ پر کام کرنے کی ذمہ‌داری دی گئی۔‏ وہ بیان کرتا ہے:‏ ”‏پہلے تو مَیں نے اپنے دادا کی بابت کچھ لکھنے کا سوچا ’‏لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ مَیں یہوواہ کا ایک گواہ ہوں۔‏ کیوں نہ اس عمدہ موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مَیں اپنے ایمان کا اظہار کروں!‏‘‏

‏”‏اپنے پروجیکٹ کیلئے مَیں نے ’‏ثابت‌قدم رہیں‘‏ کا عنوان منتخب کِیا اور نازی جرمنی کے تحت یہوواہ کے گواہوں پر آنے والی سخت اذیت کی عکاسی کرنے والا ایک بڑا پوسٹر تیار کِیا۔‏ مَیں نے بہت ساری تصاویر اور کزرو خاندان کے خطوط کے علاوہ ارغوانی رنگ کی تکون والے یونیفارم کی نقل بھی تیار کرکے دکھائی۔‏ * مَیں نے سب میں اُس خط کی کاپیاں بھی تقسیم کیں جو یہوواہ کے گواہوں نے سیاسی اعتبار سے غیرجانبدار رہتے ہوئے خود پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج میں جرمن حکومت کو لکھا تھا۔‏ اس پروجیکٹ کیساتھ ساتھ جیہوواز وِٹنسز سٹینڈ فرم اگینسٹ نازی اسالٹ بھی دکھائی گئی۔‏ مَیں نے بائبل،‏ بروشر اور اشتہار بھی دکھائے تھے۔‏

‏”‏پہلے تو ہمارے پروجیکٹ جمنازیم میں تمام طالبعلموں اور عملے کو دکھائے گئے۔‏ اگلی شام خاندانوں اور دوستوں کو مدعو کِیا گیا۔‏ بہتیرے لوگ نازیوں کے ہاتھوں یہوواہ کے گواہوں کی اذیت کی بابت کچھ نہیں جانتے تھے اسلئے اُنہوں نے مجھ سے بہت سے سوال پوچھے۔‏“‏

اینڈریو تسلیم کرتا ہے کہ اپنے ایمان کی بابت بتانے کیلئے اُسے کافی دلیری دکھانی پڑی تھی۔‏ وہ کہتا ہے:‏ ”‏مجھے معلوم تھا کہ بعض لوگ میرا مذاق اُڑائینگے لیکن اگر مَیں ایسا نہ کرتا تو مجھے بہت افسوس ہوتا۔‏ مَیں نے جن لوگوں کو اپنے پروجیکٹ کی بنیاد بنایا تھا اُنہوں نے تو یہوواہ پر اپنے ایمان کی خاطر موت تک گوارا کی تھی جبکہ مجھے تو صرف تھوڑی سی تنقید اور تمسخر کا ہی سامنا کرنا تھا۔‏“‏

بالآخر،‏ اینڈریو اِس بات سے خوش تھا کہ اُس نے گواہی دینے کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھایا ہے۔‏ وہ بیان کرتا ہے:‏ ”‏مجھے جنگ میں حصہ نہ لینے کی وجوہات پر روشنی ڈالنے کا موقع ملا اور مَیں نے دلچسپی رکھنے والوں میں بائبل،‏ کتابیں اور اشتہار بھی تقسیم کئے۔‏ یہ میری زندگی کا ایک ایسا موقع تھا کہ میرے لئے یہوواہ کا گواہ ہونا باعثِ‌افتخار تھا۔‏“‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 3 کیمپوں میں ارغوانی رنگ کی تکون سے یہوواہ کے گواہوں کی پہچان ہوتی تھی۔‏ کزرو خاندان نازی دورِحکومت میں یہوواہ کے گواہوں کے طور پر اپنے اعتقادات پر قائم رہا۔‏ ستمبر ۱،‏ ۱۹۸۵ کے دی واچ‌ٹاور میں صفحہ ۱۰-‏۱۵ کا مطالعہ کریں۔‏