مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

عطر کے مختلف اَدوار

عطر کے مختلف اَدوار

عطر کے مختلف اَدوار

میکسیکو سے جاگو!‏ کا رائٹر

عطر کی تاریخ بڑی پُرانی ہے۔‏ عطر بنانے کی ابتدا مذہبی تقریبات میں خوشبو کیلئے گوند اور بیروزہ جلانے سے ہوئی تھی۔‏ لفظ عطر ”‏پرفیوم“‏ لاطینی پرفیومم سے مشتق ہے جسکا مطلب ”‏دھوئیں سے“‏ ہے۔‏ عطر کا ابتدائی ریکارڈ مصر سے ملتا ہے۔‏ جب فرعون توت‌عنخ‌آمون کا مقبرہ کھولا گیا تو اُس میں سے عطر کے ۰۰۰،‏۳ مرتبان نکلے جن میں سے ۳۰ صدیوں بعد ابھی تک خوشبو آ رہی تھی!‏

پندرہ سو سال قبل‌ازسمٰعیلی‌عام اسرائیلی کاہنوں کے استعمال میں آنے والے مسح کے مُقدس تیل کیلئے دئے گئے الہٰی فارمولے میں ”‏خاص‌خاص خوشبودار“‏ مصالحے شامل تھے۔‏ (‏خروج ۳۰:‏۲۳-‏۳۳‏)‏ عبرانی لوگ زیبائشی اور طبّی مقاصد کے علاوہ تدفین کے وقت دافع عفونت اور دافع جراثیم کے طور پر بھی خوشبودار روغن استعمال کرتے تھے۔‏ مثال کے طور پر،‏ عورتیں خوشبودار چیزیں اور عطر یسوع کی لاش پر لگانے کے لئے لیکر گئی تھیں۔‏ (‏لوقا ۲۳:‏۵۶؛‏ ۲۴:‏۱‏)‏ اسرائیلی گھروں میں کسی مہمان کے پاؤں پر خوشبودار تیل ملنا مہمان‌نوازی سمجھا جاتا تھا۔‏—‏لوقا ۷:‏۳۷-‏۴۶‏۔‏

پہلی صدی میں،‏ روم ۸۰۰،‏۲ ٹن لبان اور ۵۵۰ ٹن مُر سالانہ استعمال کرتا تھا۔‏ جب یسوع بہت چھوٹا تھا تو ایسی ہی خوشبودار چیزیں اُسے بطور تحفہ دی گئی تھیں۔‏ (‏متی ۲:‏۱،‏ ۱۱‏)‏ ایک خیال کے مطابق ۵۴ س.‏ع.‏ میں رومی شہنشاہ نیرو نے اپنی ضیافت کیلئے عطریات پر ۰۰۰،‏۰۰،‏۱ ڈالر خرچ کر دئے تھے۔‏ اُسکے کھانے کے کمروں میں پوشیدہ پائپ سے مہمانوں پر خوشبودار پانی سپرے کِیا گیا تھا۔‏ سترھویں صدی س.‏ع.‏ سے چینی لوگوں نے مختلف خوشبویات استعمال کرنا شروع کر دی تھیں جن میں خوشبودار ساشے شامل تھے۔‏ قرونِ‌وسطیٰ کے دوران،‏ اسلامی تہذیب میں بھی عطریات کا استعمال ہوتا تھا اور گلاب کے عطر کو خاص اہمیت حاصل تھی۔‏

عطر کی صنعت ۱۷ ویں صدی کے دوران فرانس میں اتنی مقبول ہو گئی کہ لوئیس پانزدہم کا دربار عطری دربار کہلانے لگا۔‏ عطر صرف جِلد پر ہی نہیں بلکہ دستانوں،‏ پنکھوں اور فرنیچر پر بھی لگایا جاتا تھا۔‏

کلون ۱۸ ویں صدی میں ایجاد ہوا اور نہانے کے پانی میں استعمال ہونے کے علاوہ مے میں بھی ملایا جاتا تھا،‏ ماؤتھ‌واش کے طور پر چینی کی ڈلیوں کیساتھ کھایا جاتا تھا اور طبّی میدان میں انیمے اور مرہم میں بھی استعمال ہوتا تھا۔‏ اِسکے بعد ۱۹ ویں صدی میں،‏ بناوٹی خوشبویات بھی ایجاد ہونے لگیں۔‏ لہٰذا،‏ پہلی مرتبہ طبّی اعتبار سے غیرموزوں عطریات فروخت ہونے لگے۔‏ آجکل پرفیوم‌سازی [‏عطر نکالنے]‏ کی صنعت اربوں ڈالر کا کاروبار کرتی ہے۔‏ *

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 7 عطر [‏پرفیوم]‏ سے الرجی کا مسئلہ اویک!‏ اگست ۸،‏ ۲۰۰۰ کے شمارے میں زلیصفن‌بحث آ چکا ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

مصر،‏ توت‌عنخ‌آمون کے مقبرے سے عطر کا مرتبان،‏ ۱۴ ویں صدی ق.‏س.‏ع.‏

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Werner Forman/Egyptian Museum, Cairo, Egypt/Art Resource, NY

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

یونان،‏ ۵ ویں صدی ق.‏س.‏ع.‏

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Musée du Louvre, Paris

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

فرانس،‏ ۱۸ ویں صدی س.‏ع.‏

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

‏,Avec lʹaimable autorisation du Musée de la Parfumerie Fragonard

Paris

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

پرفیوم کی جدید بوتل