مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

والدوں کا اہم کردار

والدوں کا اہم کردار

والدوں کا اہم کردار

‏”‏ایسے جوان مردوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو سرگرمی سے اپنے بچوں کی پرورش میں اپنا کرادر ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔‏ تقریباً ۲۱ تا ۳۹ سال کے بیاسی فیصد مرد اپنے کام کا ایسا شیڈول بنانا پسند کرتے ہیں جس سے اُنہیں اپنے خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت مِل سکے،‏“‏ ہارورڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کی بابت کینیڈا کے اخبار ٹرانٹو سٹار کی رپورٹ بیان کرتی ہے۔‏ یہ تحقیق ۲۱ تا ۶۵ سال یا اس سے بھی زیادہ عمر کے ۰۰۸،‏۱ امریکی مردوزن پر کی گئی ہے اور ۷۱ فیصد مردوں نے کہا کہ وہ ”‏اپنے خاندانوں کیساتھ زیادہ وقت گزارنے کیلئے اپنی آمدنی میں کمی برداشت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔‏“‏

بہتیرے والد اپنے بچوں کی قربت میں زیادہ کیوں رہنا چاہتے ہیں؟‏ باپ کے کردار اور اختیار کو زیادہ ذمہ‌داری اور فرض‌شناسی سے نبھانے کی حمایت کرنے والے ادارے نیشنل فادرہڈ اینی‌شی‌اٹیو کے بانیوں میں سے ایک ڈیوڈ بلین‌کن‌ہورن نے بیان کِیا کہ ۱۹۹۴ میں ۶۰۰،‏۱ امریکیوں کے سروے میں ۵۰ فیصد نے کہا تھا کہ اُنکے بچپن میں اُنکے والدوں نے اُنکی جذباتی ضروریات کو پورا نہیں کِیا تھا۔‏ آجکل بہتیرے والد اس رُجحان کو دہرانا نہیں چاہتے۔‏

اپنے بچوں کیساتھ زیادہ رفاقت رکھنے والے والد نہایت صحتمندانہ اور خوشگوار اثر ڈال سکتے ہیں۔‏ یو.‏ایس.‏ ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومین سروسز کی شائع‌کردہ تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے،‏ دی ٹرانٹو سٹار نے بیان کِیا کہ جب والد اپنے بچوں کیساتھ ملکر کھانا کھاتے،‏ اُن کیساتھ سیر کے لئے جاتے اور گھریلو کام میں ہاتھ بٹاتے ہیں تو ”‏رویے سے متعلق مسائل کم ہو جاتے ہیں جبکہ میل‌جول میں اضافہ ہو جاتا ہے اور بچوں اور نوجوانوں کی سکول کی کارکردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔‏“‏

بچوں کی پرورش کے سلسلے میں بیان‌کردہ مذکورہ‌بالا اہم نکات اور بندوبست آج بھی اُتنا ہی عملی ہے جتنا کہ تین ہزار سال پہلے اپنی تحریر کے وقت تھا۔‏ خاندان کے بانی نے والدوں کو خاص ہدایت کی ہے کہ اُنہیں اپنے بچوں کی پرورش میں بھرپور حصہ لینا چاہئے۔‏ (‏افسیوں ۳:‏۱۴،‏ ۱۵؛‏ ۶:‏۴‏)‏ والدوں کو نصیحت کی گئی تھی کہ وہ اپنے بچوں کے دل میں خدا کی محبت پیدا کریں اور اُنکے ساتھ خدائی احکام اور ضوابط کی بابت گفتگو کریں۔‏ خدا نے اُنہیں ’‏گھر بیٹھے،‏ راہ چلتے اور لیٹتے اور اُٹھتے وقت‘‏ ایسا کرنے کا حکم دیا تھا۔‏—‏استثنا ۶:‏۷‏۔‏

پرورش ایک مشترکہ ذمہ‌داری ہے۔‏ بائبل بچوں کو تلقین کرتی ہے:‏ ”‏اپنے باپ کی تربیت پر کان لگا اور اپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کر۔‏“‏ (‏امثال ۱:‏۸‏)‏ والد کا کردار بہت اہم ہے۔‏ اس میں ماں کی مدد اور عزت کے علاوہ بچے کی دیکھ‌بھال میں حصہ لینا شامل ہے۔‏ یہ بچوں کے ساتھ بیٹھ کر بلند اخلاقی معیاروں کو فروغ دینے والا مواد پڑھنا اور اُس کی وضاحت کرنے کا تقاضا بھی کرتا ہے۔‏ اس سے بچوں کی اہم جذباتی ضرورت پوری ہوتی ہے۔‏

بِلاشُبہ،‏ بائبل مضبوط اور متوازن خاندان کیلئے ضروری مشورت اور ٹھوس اُصولوں کا نہایت معتبر ماخذ ہے۔‏ اپنے خاندان کی روحانی،‏ جذباتی اور مادی ضروریات پوری کرنے والا باپ دراصل خدا کی طرف سے سونپی گئی اپنی ذمہ‌داری پوری کرتا ہے۔‏