”ہماری زندگیوں کا انتہائی مسرورکُن دن“
”ہماری زندگیوں کا انتہائی مسرورکُن دن“
شادی ایک خوشگوار موقع ہے۔ بیشتر جوڑے کہتے ہیں: ”یہ ہماری زندگیوں کا نہایت مبارک دن تھا۔“ لیکن یہ ایک تھکا دینے والا دن بھی ہو سکتا ہے۔ اس دن پر بہت سے فیصلے اور تیاریاں کرنے کے علاوہ، مہمانوں کے آنے جانے کی وجہ سے دُلہے دُلہن اور اُنکے خاندانوں کو شدید تناؤ اور تھکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔
شادی جوڑے کیلئے ایک نئے طرزِزندگی کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے۔ مگر صرف وہی اس سے متاثر نہیں ہونگے۔ ایک بیٹی، بیٹے، بہن یا بھائی کی شادی کا مطلب اکثر یہ ہوتا ہے کہ ایک عزیز نئے گھرانے کا آغاز کر رہا ہے، چنانچہ خاندان کو اکثر ملےجلے احساسات کا تجربہ ہوتا ہے۔
ہر ملک میں شادی کی رسومات مختلف ہوتی ہیں اور اُن سب کو یہاں زلیصفنبحث لانا ممکن نہیں ہے۔ یہ مضامین اس بات پر توجہ دلائیں گے کہ مغرب اور اسی طرح کے دیگر ممالک میں کونسے رسمورواج عام ہو گئے ہیں۔ اِن ممالک میں شادی کرنا بہت مہنگا ہو سکتا ہے۔ بعض لوگ شادی کے دن کم خرچ کرتے ہیں جس میں استقبالیے اور کھانے کیلئے ہال یا ریسٹورانٹ کرایے پر لینا بھی شامل ہوتا ہے۔ اندازہ ہے کہ اٹلی میں ایک اوسط درجے کی شادی پر ۰۰۰،۱۰ ڈالر سے زیادہ خرچہ آتا ہے۔ دوسری جگہوں کی طرح، جاپان میں یہ اعدادوشمار قدرے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ عموماً دُلہا اور دُلہن کی بجائے اُنکے والدین یہ لصفن ادا کرتے ہیں۔
شادیاں ایک بڑا کاروبار ہیں۔ بیشتر لوگ ”دھومدھام“ سے شادی کرنے کا ایک ایسا خیال پیش کرتے ہیں جس میں کسی طرح کی کوئی کمی نہ ہو۔ اس لئے وہ کہتے ہیں کہ آخر ”یہ آپ کی زندگی کا نہایت مبارک دن ہوتا ہے!“ لہٰذا وہ ایسی چیزوں اور خدمات کی پیشکش کرتے ہیں جو آپ کے اس اہمترین دن کو ”دھومدھام“ والا بنانے کے لئے ”اشد ضروری“ ہیں۔ اس میں مخصوص دعوتنامے، آپ کے لئے ”شاندار“ لباس، دُلہن کی سہیلی کا لباس، شادی کے گروپ میں شامل مردوں کے رسمی سوٹ شامل ہیں۔ علاوہازیں، پھول، آراستہ کار، ضیافت کے لئے ایک ریسٹورانٹ، فوٹو گرافر، بینڈباجا اور دیگر چیزیں بھی ہیں۔ دُلہے اور دُلہن کی خواہشات اور اس سلسلے میں ہونے والے دیگر اخراجات کی طویل فہرست بہت سے والدین کو پریشان کر سکتی ہے۔
مختلف معاشروں میں روایات کی پابندی پر بہت زور دیا جاتا ہے۔ ہر کام ایک مخصوص طریقے سے کِیا جانا چاہئے اور دُلہا اور دُلہن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اِن روایات کی پابندی کریں۔ جیہاں، کام تو بہت سے ہوتے ہیں مگر اُنہیں انجام دینے کیلئے وقت بہت کم ہوتا ہے۔
کیا یہ سب کچھ ہیجانخیز ہے یا حوصلہشکن؟ آپکا جواب خواہ کچھ بھی ہو، شادی کے دن سے متعلق کاموں پر غوروخوض کرنے سے ذہن میں مختلف سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ فیزمانہ شادی کرنا کیا مطلب رکھتا ہے؟ کیا ”صحیح طریقے“ سے شادی کرنے کیلئے یہ سب کچھ واقعی ضروری ہے؟ مختلف عملی اور جذباتی مشکلات پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟
تمامتر دباؤ کے باوجود، بیشتر لوگ شادی سے متعلق کاموں کو بخوبی نپٹانے کے قابل ہوئے ہیں اور اُنہوں نے اس تقریب سے لطف اُٹھایا ہے۔ اسی طرح کی تقریب کی تیاری کرنے والوں کے لئے اُن کے تجربات معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ نیز ایسے بائبل اُصول ہیں جو شادی کی منصوبہسازی کرتے وقت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں تاکہ یہ دن سب کیلئے خوشگوار، مبارک اور حوصلہافزا ثابت ہو۔