مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سلیمانی جزائر کے حیرت‌انگیز گراس بینڈ

سلیمانی جزائر کے حیرت‌انگیز گراس بینڈ

سلیمانی جزائر کے حیرت‌انگیز گراس بینڈ

سلیمانی جزائر سے جاگو!‏ کا رائٹر

کیا آپ نے کبھی کوئی ہوائی‌ساز بجانے کی کوشش کی ہے؟‏ سانس پھونکنے کے مخصوص عمل سے شاید آپ کا سر چکرانے لگے۔‏ لیکن ذرا دو انچ چوڑے اور چھ فٹ لمبے پائپ سے ایسے سُر نکالنے کا تصور کریں جن کے لئے آپ کو اپنا پورا زور لگانا ہوگا۔‏ ایسے ۴۰ سازوں کو یکجا کر لیں تو اس سے سلیمانی جزائر کا حیرت‌انگیز گراس بینڈ تشکیل پائے گا۔‏ جی‌ہاں،‏ اس بینڈ کا ہر ساز گھاس سے بنتا ہے!‏ سلیمانی جزائر کے گھنے حاری جنگلات میں مختلف اقسام کے بانس پائے جاتے ہیں جن سے حاصل ہونے والے پائپوں سے اُونچی سُر سے لے کر بھاری گونج‌دار آواز نکالی جا سکتی ہے۔‏

آئیے ہونیارا کے ایک کارخانے میں چلیں جہاں نارازیراٹو پائپ بجانے والے اپنے ساز بنانے اور اپنے موسیقی کے شو کیلئے تائیوان جانے کے سلسلے میں ریاضت کر رہے ہیں۔‏ بعض سازوں میں تین پائپ جڑے ہوتے ہیں تاکہ سہ‌سُری دُھن پیدا کی جا سکے۔‏ موسیقار تینوں پائپوں کو اکٹھا پکڑتے ہیں اور اُنہیں ایک چپٹے پتھر پر ہلکا سا مارتے ہیں تاکہ ہم‌آہنگ سُر پیدا ہوں۔‏ اگر ایسا نہ ہو تو ہم‌آہنگ نہ ہونے والے پائپ کا نچلا حصہ کچھ کاٹ دیا جاتا ہے۔‏ یہ پائپ بجائے نہیں جاتے بلکہ ہر پائپ کے نیچے ربر باندھ دیا جاتا ہے اور پھر پورے ساز کو زمین پر اُچھالا جاتا ہے۔‏ اس سے کیا ہی دلکش سُر نکلتے ہیں!‏ *

جب پائپ ”‏بجتے“‏ ہیں تو آواز پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔‏ بعض‌اوقات آواز بہت مدھم ہوتی ہے لیکن بعض‌اوقات یہ نہایت تیز ہوتی ہے۔‏ موسیقار ساز بجاتے ہوئے ادھراُدھر جھومتے ہیں جس سے ہر دُھن رقص کے لئے ترتیب دی جاتی ہے۔‏ بعض‌اوقات موسیقی بہت غمگین کر دیتی ہے جب‌کہ اکثراوقات یہ رقص کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔‏ شاید آپ کبھی نہ کبھی ہمارے ہاں آکر اپنے کانوں سے سلیمانی جزائر کے اس حیرت‌انگیز گراس بینڈ کو سُن سکیں!‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 4 دیگر پائپوں پر موٹا ربر باندھ دینے سے آواز پیدا ہوتی ہے۔‏