مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہمارے قارئین کی رائے

ہمارے قارئین کی رائے

ہمارے قارئین کی رائے

قیدخانے ‏”‏کیا قیدیوں کی اصلاح ممکن ہے؟‏“‏ (‏مئی ۸،‏ ۲۰۰۱)‏ کے موضوع پر مضامین شائع کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔‏ مَیں ۱۴ سال کی قید کاٹ چکا ہوں۔‏ اس دوران میرا رابطہ یہوواہ کے گواہوں سے ہو گیا اور مَیں نے بائبل کا مطالعہ شروع کر دیا۔‏ مَیں نے رِہا ہونے تک مطالعہ جاری رکھا اور اسکے کچھ ہی عرصہ بعد بپتسمہ لے لیا۔‏ اگر قیدی بائبل کے اُصولوں پر عمل کریں تو اُنکی اصلاح واقعی ممکن ہے۔‏ وہ میری طرح گواہوں کی محنت کیلئے بھی شکرگزار ہو سکتے ہیں جو قیدیوں کی مدد کیلئے اپنا کافی زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔‏

آر.‏ایس.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ

مَیں ایک اصلاحی قیدخانے میں ہوں جہاں یہوواہ کے گواہ ایک شاندار تعلیمی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔‏ ایک قیدی بپتسمہ‌یافتہ ہو چکا ہے اور کئی دوسرے بائبل مطالعہ کر رہے ہیں۔‏ واقعی،‏ ہم خواہ کہیں بھی ہیں ہر جگہ یہوواہ کی خدمت کرنا کتنی عمدہ بات ہے!‏

جے.‏اے.‏ایم.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ

یہاں جاپان میں مجھے بعض‌اوقات دوسروں سے بائبل کی بابت گفتگو کرنا مشکل لگتا ہے۔‏ لیکن مجھے اِن بھائیوں سے بہت حوصلہ ملا جو یہوواہ پر توکل کرتے ہوئے قیدیوں کے ساتھ بائبل مطالعہ کرتے ہیں۔‏ مَیں آپ کی بیحد مشکور ہوں کہ آپ نے ہمیں آگاہ کِیا کہ یہ بھائی کتنی محنت کر رہے ہیں۔‏ یہ آخری زمانہ ہے اس لئے ہم سب کو یہوواہ کے ساتھ اپنا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط کرنا چاہئے۔‏

کے.‏ڈی.‏،‏ جاپان

مَیں گزشتہ آٹھ سال سے قید میں ہوں اور مَیں نے یہ دیکھا ہے کہ قیدخانے اپنا مقصد انجام نہیں دے رہے۔‏ لیکن بائبل سکھانے کا جو کام آپ کر رہے ہیں وہ واقعی کامیاب ہے۔‏ ایک قیدی کے طور پر،‏ مَیں یہوواہ کے گواہوں کا بہت شکرگزار ہوں جو ہم غلطی کرنے والے قیدیوں سے محبت رکھتے ہیں اور ہماری اصلاح کرنے اور ہمیں بہتر انسان بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔‏

آر.‏جے.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ

یہ شمارہ دیکھتے ہی مَیں نے سوچا کہ اِسے کون پڑھنا پسند کریگا۔‏ اُسی رات مجھے ایک فون آیا۔‏ کسی نے میری والدہ پر حملہ کِیا اور اُسکی کار چھین لی۔‏ جب مَیں اور میرے ساتھی کارکن جرم،‏ مجرم اور قیدخانوں کی بابت گفتگو کر رہے تھے تو مجھے یاد آیا کہ میرے لاکر میں اس سے متعلق ایک رسالہ پڑا ہوا ہے۔‏ یہ کتنے اچھے مضامین تھے!‏ اگلے دن مَیں نے اپنے ساتھی کارکنوں اور اپنی والدہ کو بھی اسکی کاپیاں دیں۔‏ یہ مضامین واقعی جاگو!‏ رسالے کے اِس مقصد پر پورا اُترے ہیں کہ ”‏یہ حالیہ واقعات کی گہرائی میں جاتا اور اُنکے درپردہ حقیقی مقصد کی نشاندہی کرتا ہے۔‏“‏

آر.‏ایس.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ

مَیں نے پہلی مرتبہ اپنے ساتھی قیدی سے یہوواہ کے گواہوں کی بابت سنا تھا۔‏ یہ بات پڑھ کر مَیں واقعی شکرگزاری کے جذبے سے معمور ہو گیا ہوں کہ یہوواہ کے گواہ ہمت سے کام لیتے ہوئے سلاخوں کے پیچھے قید میں بھی میری طرح کے لوگوں کو زیادہ تاخیر ہونے سے پہلے یہوواہ کی تلاش کرنے کا موقع دیتے ہیں۔‏ ایسی محبت ظاہر کرنے کیلئے یہوواہ کے گواہ واقعی قابلِ‌تعریف ہیں۔‏

ایم.‏این.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ

یہ مضامین اُن لوگوں کے لئے بہت مفید ہیں جو قیدخانوں میں کام کرتے ہیں کیونکہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ صرف بائبل قیدیوں کو اندر سے یعنی اُن کے دل‌ودماغ کو تبدیل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔‏ علاوہ‌ازیں یہ قیدیوں کو یہ سمجھنے میں بھی مدد دیتے ہیں کہ یہوواہ کی مرضی بجا لانے میں اُن کی مدد کرنے کے سلسلے میں ہمارا کیا کردار ہے۔‏ صفحہ ۱۰ پر مثالیں واضح کرتی ہیں کہ ہمیں کیوں قیدیوں کے قانونی مسائل میں اُلجھنے سے گریز کرنا چاہئے اور اُنہیں بائبل سکھانے اور اُن کے دل تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔‏

اے.‏آئی.‏،‏ رومانیہ

سیر میری عمر ۱۳ سال ہے اور مَیں ”‏گھانا کی سیر“‏ (‏مئی ۸،‏ ۲۰۰۱)‏ مضمون پڑھکر بہت محظوظ ہوئی۔‏ مجھے جانوروں کی بابت مضامین پڑھنے کا بہت شوق ہے۔‏ براہِ‌مہربانی ایسے رسالے شائع کرنا کبھی بند مت کیجئے گا!‏

جے.‏ڈبلیو.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ