مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ماؤں کی مختلف ذمہ‌داریاں

ماؤں کی مختلف ذمہ‌داریاں

ماؤں کی مختلف ذمہ‌داریاں

صبح ۵۰:‏۴ نیند میں روتا ہوا ایلکس اپنی ماں ہیلن کی گود میں آ جاتا ہے۔‏ دوسرے دو بچے—‏پانچ سالہ پینی اور ۱۲ سالہ یوآن اور ہیلن کا شوہر نک سو رہے ہیں۔‏ ہیلن ایلکس کو بستر میں لٹا کر دُودھ پلاتی ہے اور وہ دوبارہ سو جاتا ہے۔‏ مگر ہیلن دوبارہ سو نہیں پاتی۔‏

صبح ۴۵:‏۵ ہیلن چپکے سے باورچی‌خانے میں جا کر کافی بناتی ہے اور پڑھنے بیٹھ جاتی ہے۔‏

صبح ۱۵:‏۶ تا ۲۰:‏ ۷ نک جاگ جاتا ہے۔‏ ہیلن پینی اور یوآن کو جگاتی ہے،‏ ناشتہ تیار کرکے گھر کے دیگر کام ختم کر لیتی ہے۔‏ سات بجکر پندرہ منٹ پر نک کام پر جانے کیلئے نکلتا ہے اور راستے میں یوآن کو سکول چھوڑ دیتا ہے۔‏ ہیلن کی والدہ ایلکس کی دیکھ‌بھال کیلئے پہنچ جاتی ہے۔‏

صبح ۳۰:‏ ۷ ہیلن پینی کو کنڈرگارٹن چھوڑتی ہے۔‏ کام پر جاتے وقت سفر کے دوران ہیلن کو ماں ہونے کی حقیقت پر سوچ‌بچار کرنے کا وقت مل جاتا ہے۔‏ وہ کہتی ہے،‏ ”‏یہ انتہائی مشکل کام ہے۔‏“‏

صبح ۱۰:‏۸ ہیلن کو اپنا میز کام سے بھرا ہوا نظر آتا ہے۔‏ وہ فکرمند ہے کہ اگر وہ دوبارہ حاملہ ہو جاتی ہے تو اُس کی ملازمت ختم ہو سکتی ہے۔‏ خاندان کو اضافی پیسے کی ضرورت ہے۔‏

صبح ۴۳:‏۱۰ جوں ہی ہیلن اپنے بچوں کی طرف سے آنے والی کال سننے کے بعد فون رکھتی ہے تو اُس کی ساتھی نینسی اُسے تسلی دیتی ہے:‏ ”‏آپ اُنکی بڑی اچھی دیکھ‌بھال کر رہی ہیں۔‏“‏ ہیلن کے آنسو بہنے لگتے ہیں۔‏

دوپہر ۰۵:‏۱۲ ہیلن سینڈوچ نکال کر کھاتی ہے اور اُس وقت کی بابت سوچتی ہے جب اُس کی پہلی بیٹی پیدا ہوئی تھی۔‏ اُس وقت ہیلن نے اپنے ”‏فارغ“‏ وقت کے لئے منصوبہ‌سازی کی ہوئی تھی۔‏ وہ اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ یہ سب ’‏ایک مذاق ہی تھا‘‏!‏

سہ‌پہر ۱۰:‏۳ ایلکس کی عجیب‌وغریب حرکتوں کی بابت گھر سے کئی فون آنے کے بعد ہیلن اپنے اور بچوں کے مابین پائے جانے والے خاص بندھن کا ذکر کرتی ہے:‏ ”‏ایسی محبت مَیں نے کبھی کسی سے نہیں کی ہے۔‏“‏ اس گہرے احساس نے اُسے ابتدا میں آنے والی تمام غیرمتوقع مشکلات پر قابو پانے میں مدد دی ہے۔‏

شام ۱۰:‏۵ یوآن کو سکول سے لینے کے بعد،‏ ہیلن سوداسلف خریدتی ہے۔‏ وہ نک کو فون کرکے یاد دلاتی ہے کہ آج اُس نے پینی کو سکول سے لینا ہے۔‏

شام ۰۰:‏۶ تا ۳۰:‏ ۷گھر پہنچ کر ہیلن اپنی والدہ کو ایلکس کے کاموں سے فارغ کر دیتی ہے،‏ گھر کا کام کرتی ہے اور کھانا وغیرہ تیار کرتی ہے۔‏ جب اُس سے ایک بچے کی ضروریات کی بابت پوچھا گیا تو ہیلن نے سرد آہ بھر کر جواب دیا:‏ ”‏بچہ اپنی مکمل ماں یعنی اُسکی بانہوں اور جسم کے علاوہ اُسکی نیند بھی چھین لیتا ہے۔‏“‏

رات ۳۰:‏۸ تا ۰۰:‏۱۰ ہیلن یوآن کو ہوم‌ورک کرانے کیساتھ ساتھ ایلکس کو اپنا دودھ پلاتی ہے۔‏ نک آدھ گھنٹے تک پینی کو کچھ پڑھ کر سناتا ہے اور ہیلن گھر کے کچھ کام نپٹا لیتی ہے۔‏

رات ۱۵:‏۱۱ پینی اور یوآن کے سو جانے کے بعد،‏ ایلکس ابھی تک اپنی ماں کی گود میں جاگ رہا ہے مگر پھر اُسے بھی نیند آنے لگتی ہے۔‏ ہیلن نک کو بتاتی ہے جو پوری طرح سویا نہیں،‏ ”‏میرا خیال ہے اب یہ سوئیگا۔‏‎“‏