آپکو ”سرگرم بادشاہتی مُناد“ ڈسٹرکٹ کنونشن کیلئے دعوت دی جاتی ہے
آپکو ”سرگرم بادشاہتی مُناد“ ڈسٹرکٹ کنونشن کیلئے دعوت دی جاتی ہے
صرف ریاستہائےمتحدہ میں ۱۹۴ کنونشنوں کو منعقد کئے جانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ سب سے پہلا مئی ۱۷-۱۹ اور سب سے آخری ستمبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگا۔ یہ تین روزہ اجتماع عموماً جمعہ سے اتوار تک ہوتا ہے—غالباً آپ کے کسی قریبی شہر میں منعقد ہوگا۔
بیشتر مقامات پر، کنونشن کا آغاز موسیقی کیساتھ صبح ۳۰:۹ پر ہوگا۔ پہلے دن پر سب کو خوشآمدید کہنے کے بعد کچھ بادشاہتی مُنادوں کے انٹرویوز لئے جائینگے۔ اس کے بعد ”یہوواہ میں شادمان رہیں“ اور ”خود کو شکرگزار ثابت کریں“ جیسے موضوعات پر تقاریر پیش کی جائینگی اور پھر کلیدی خطاب، ”جوشوجذبے سے معمور بادشاہتی مُناد“ کیساتھ صبح کے سیشن کا اختتام ہوگا۔
جمعہ کے روز بعدازدوپہر کے سیشن میں مجلسِمذاکرہ ”میکاہ کی پیشینگوئی ہمیں یہوواہ کے نام سے چلنے کیلئے تقویت دیتی ہے“ اور اسکے علاوہ ”اپنے دل کی حفاظت کرنے سے پاکیزگی کو برقرار رکھیں“ اور ”فریب سے بچیں“ کے موضوعات پر تقاریر پیش کی جائینگی۔ آخر میں مسیحی خدمتگزاری کے سلسلے میں ”واحد خدائےبرحق کی پرستش کریں“ تقریر کے دوران شاندار مدد فراہم کی جائیگی۔
ہفتے کی صبح کے سیشن میں تین حصوں پر مشتمل مجلسِمذاکرہ ”اپنی خدمت کی بڑائی کرنے والے بادشاہتی مُناد“ پیش کِیا جائے گا۔ اس کے بعد ”بِلاناغہ دُعا کیوں کریں“ اور ”روحانی گفتگو تقویت بخشتی ہے“ کے موضوعات پر تقاریر پیش کی جائیں گی۔ اس طرح صبح کے سیشن کا اختتام مخصوصیت اور بپتسمہ کی تقریر کے ساتھ ہوگا جس کے بعد بپتسمہ پانے کے لائق اُمیدوار بپتسمہ لیں گے۔
ہفتے کی دوپہر کے پروگرام میں اس کنونشن کا آخری مجلسِمذاکرہ ”ہمارے ایمان کی خوبی مختلف آزمائشوں سے آزمائی جاتی ہے“ پیش کِیا جائے گا۔ یہ حصے مسیحیوں کو غیرجانبدار رہنے کے چیلنج کا سامنا کرنے میں مدد کریں گے۔ ہفتے کے پروگرام کے اختتام پر ایک پُرجوش تقریر ”یہوواہ کے نزدیک جائیں“ پیش کی جائے گی۔
اتوار کی صبح کا پروگرام خاص طور پر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ”کیا آپ یہوواہ پر توکل کرتے ہیں؟“ اور ”نوجوانو!—یہوواہ کی تنظیم کے ساتھ مستقبل کو یقینی بنائیں“ جیسے موضوعات پر تقاریر پیش کی جائیں گی۔ اس کے بعد تجربات پر مبنی ۲۰ منٹ کا حصہ پیش کِیا جائے گا۔ پھر یرمیاہ کی زندگی پر مشتمل ایک ڈرامہ پیش کِیا جائے گا، جس نے نبی کے طور پر اپنی تقرری کے سلسلے میں یوں اعتراض کِیا، ”مَیں تو بچہ ہوں۔“ (یرمیاہ ۱:۶) ڈرامے کے بعد ایک تقریر میں ڈرامے کے خاص نکات پر ہماری توجہ دلائے گی۔ دوپہر کے پروگرام میں عوامی خطاب بعنوان، ”دُنیا کی شکل بدلتی جاتی ہے“ پیش کِیا جائے گا۔
یقینی طور پر ان تین دنوں پر حاضر ہو کر آپ بہت زیادہ روحانی فوائد حاصل کرینگے۔ اگر آپ اپنے گھر کے نزدیک کنونشن کے انعقاد کی بابت جاننا چاہتے ہیں تو یہوواہ کے گواہوں کے کنگڈم ہال سے رابطہ کریں یا اس رسالے کے ناشرین کو لکھیں۔
اگر آپ یہ کتاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِمہربانی نیچے دئے گئے کوپن کو پُر کرکے اس پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کریں۔ آپ ایسی واضح تجاویز سے ضرور مستفید ہونگے جو مسائل حل کرنے میں آپکی مدد کرنے کے علاوہ خالق کی مرضی کے مطابق خاندانی زندگی کو خوشحال بنانے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔