یہ ہوا کے جھونکے کیساتھ آیا تھا
یہ ہوا کے جھونکے کیساتھ آیا تھا
ایک شخص ممبئی انڈیا کی سڑک پر جا رہا تھا کہ ایک کاغذ ہوا کے جھونکے سے اُڑ کر اُسکے پاؤں میں آ گِرا۔ یہ بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ تھا جسکا عنوان ہے، ”نئی ہزاری—مستقبل آپ کیلئے کیا تھامے ہوئے ہے؟“ مضمون اُسکی دلچسپی کا باعث بنا۔ اُس نے وقت ضائع کئے بغیر اسے اُٹھایا لیا اور پورا پڑھ ڈالا۔ اُسکی دلچسپی بڑھی اور اُس نے مزید جاننے کی خواہش سے بائبل اور دیگر مطبوعات حاصل کرنے کیلئے درخواست بھیجی۔
یہوواہ کے گواہوں کے شائعکردہ اس اشتہار میں ایمانافزا نظریات پائے جاتے ہیں۔ یہ واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ بیماری، غربت اور جنگ جیسے جن مسائل کا ہمیں سامنا ہے وہ ”لالچ، عدمِاعتماد اور خودغرضی کی پیداوار ہیں اور یہ ایسے خصائل ہیں جنہیں سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی یا سیاست کے ذریعے ختم نہیں کِیا جا سکتا۔“ اشتہار یہ بھی بیان کرتا ہے کہ مستقبل قریب میں، خدا اس زمین کو تمام شرارت سے پاک کر دیگا۔
کیا آپ مستقبل کے متعلق بائبل کے وعدوں کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟ یہوواہ کے گواہ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ بروشر اور دیگر مطبوعات کی مدد سے لاکھوں لوگوں کے گھروں پر بائبل سکھاتے ہیں۔ یہ بروشر درجذیل سوالوں کے جواب دیتا ہے: خدا کون ہے؟ زمین کیلئے خدا کا مقصد کیا ہے؟ خدا کی بادشاہت کیا ہے؟ بائبل آپکی خاندانی زندگی کو کیسے بہتر بنا سکتی ہے؟
اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ خدا مستقبل قریب میں کیا کریگا تو اس سلسلے میں مدد کیلئے یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں۔ وہ آپکی مدد کرکے خوش ہونگے اور آپکو خدا کی بادشاہت کی بابت مزید معلومات فراہم کرینگے۔ براہِمہربانی نیچے دئے گئے کوپن کو پُر کریں تاکہ وہ آپکی مدد کیلئے پہنچ سکیں۔
□ براہِمہربانی مجھے بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ کی ایک کاپی ارسال کریں۔
□ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔