مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک حملہ‌آور لشکر!‏

ایک حملہ‌آور لشکر!‏

ایک حملہ‌آور لشکر!‏

‏”‏ہم جڑی‌بوٹیوں سے گھرے ہوئے بلائیز کے ایک زیرِتعمیر گاؤں میں رہتے ہیں۔‏ ایک صبح نو بجے کے قریب ایک لشکر نے ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا۔‏ خوراک کی تلاش میں سرگرداں چیونٹیوں کا ایک لشکر ہر طرف سے ہمارے کمرے میں داخل ہو رہا تھا۔‏ ہم لوگ ایک یا دو گھنٹے کیلئے اپنے گھر سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئے۔‏ جب ہم واپس آئے تو گھر مکمل طور پر حشرات سے پاک تھا۔‏“‏

بلائیز جیسے حاری ممالک میں رہنے والے بیشتر لوگوں کیلئے یہ عام سی بات ہے مگر یہ ناخوشگوار نہیں ہے۔‏ اسطرح گھر لال بیگ اور دیگر حشرات سے پاک ہو جاتا ہے۔‏ نیز پیچھے کسی قِسم کا گند بھی نہیں رہتا۔‏

دلچسپی کی بات ہے کہ جن چیونٹیوں کا یہاں ذکر کِیا گیا ہے وہ فوجی طرزِزندگی اور کارگزاریوں کی وجہ سے لشکر چیونٹیاں کہلاتی ہیں۔‏ * لاکھوں کی تعداد میں یہ چیونٹیاں مستقل بِل بنانے کی بجائے خانہ‌بدوشوں کی طرح عارضی گھروں میں رہتی ہیں اور ایک دوسرے کی ٹانگوں میں ٹانگیں پھنسا کر ملکہ اور اُسکے بچوں کے گِرد ایک زندہ پردہ تانتی ہیں۔‏ اس خانہ‌بدوش لشکر میں سے حملہ‌آور گروہوں کو خوراک کی تلاش میں بھیجا جاتا ہے جس میں حشرات اور چھپکلی جیسے چھوٹے کیڑےمکوڑے شامل ہیں۔‏ حملہ‌آور گروہ کی سرغنہ پارٹی خوراک حاصل کرنے کی راہ میں حائل ہر طرح کی رکاوٹ کو کچلتی ہوئی آگے بڑھتی ہے۔‏ یہ عمل اُس وقت شروع ہوتا ہے جب خوشبو نہ ہونے کی وجہ سے،‏ اگلی صف کی چیونٹیاں آگے بڑھنے سے ہچکچاتی ہیں۔‏ پیچھے آنے والی چیونٹیاں بغیر رُکے آگے بڑھتی رہتی ہیں اور یوں اگلی صفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے آگے بڑھنے کا نظام درہم‌برہم ہو جاتا ہے۔‏

چیونٹیوں کا لشکر ۳۶ دن کی مہم پر کام کرتا ہے،‏ جس میں سے ۱۶ دن آگے بڑھتا ہے اور ۲۰ دن ٹھہرا رہتا ہے جس دوران ملکہ انڈے دیتی ہے۔‏ اسکے بعد،‏ بھوک ایک بار پھر لشکر کو آگے بڑھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔‏ یہ لشکر تقریباً ۳۰ فٹ پر محیط ہوتا ہے جسکے کناروں پر مکڑے،‏ بچھو،‏ بھونرے،‏ مینڈک،‏ چھپکلیاں اور پھر پرندے ہوتے ہیں جو ان چیونٹیوں کے نہیں بلکہ ان حشرات کا شکار کرنے کے درپے ہوتے ہیں۔‏

بائبل میں انہیں امثال ۳۰:‏۲۴،‏ ۲۵ میں ”‏بہت دانا“‏ کہا گیا ہے۔‏ واقعی چیونٹیاں حیرت‌انگیز مخلوق ہیں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 4 یہ مضمون وسطی اور جنوبی امریکہ کی ایک قِسم ایسی‌ٹون پر بات‌چیت کرتا ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۱۳ پر تصویر]‏

لشکر چیونٹی

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Frederick D. Atwood ©

‏[‏صفحہ ۱۳ پر تصویر]‏

ایک دوسرے کی ٹانگوں میں ٹانگیں پھنسا کر پُل بناتی ہیں

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Tim Brown\www.infinitworld.org ©