مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نوجوانو!‏ کیلئے ایک کتاب

نوجوانو!‏ کیلئے ایک کتاب

نوجوانو!‏ کیلئے ایک کتاب

آرک‌ہنگ‌لش یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے روس میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ آفس کو لکھا۔‏ اُس نے بیان کِیا کہ اُسے کسی نے سرِراہ گواہوں کا شائع‌کردہ ایک رسالہ دیا ہے۔‏ ”‏اس نے مجھے زندگی اور خدا اور مذہب کی بابت اپنی سمجھ کے متعلق سوچنے کی تحریک دی ہے،‏“‏ وہ لکھتی ہے۔‏ ”‏اب مَیں بائبل کا مطالعہ کرنا چاہتی ہوں۔‏ مَیں ایک ایسے شخص کی بابت مزید جاننا چاہتی ہوں،‏ جس نے ہم میں سے کسی کو بھی جانے بغیر ہمارے گُناہوں اور نجات کے لئے اپنی جان دیدی۔‏“‏

اُسکا خط مزید بیان کرتا ہے:‏ ”‏بالخصوص بچوں کو اچھے اور بُرے کے مابین فرق بیان کرنے سے آپ ایک ایسا کام کر رہے ہیں جسکی بہت زیادہ ضرورت ہے۔‏ بیشک،‏ وہ اسفنج کی مانند ہیں جو اپنے اردگرد کی ہر چیز جذب کر لیتے ہیں اور پھر وہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‏“‏ اس طالبہ کی ایک چھوٹی بہن اور بھائی بھی ہیں لہٰذا اُس نے اُن کیلئے کوسچنز ینگ پیپل آسک—‏آنسرز دیٹ ورک کی ایک جِلد کی درخواست کی۔‏ ”‏مجھے اُمید ہے کہ یہ کتاب اُنہیں سکول اور زندگی کے دیگر معاملات میں مدد دیگی۔‏“‏

آپ بھی اس کتاب کی ایک کاپی حاصل کر سکتے ہیں جسے بالخصوص آجکل کے مسائل سے دوچار نوجوانوں کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔‏ اس کے ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے موزوں ایڈریس یا پھر اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج پتوں میں سے کسی ایک پر ارسال کریں۔‏

□ براہِ‌مہربانی مجھے کتاب کوسچنز ینگ پیپل آسک—‏آنسرز دیٹ ورک کی ایک کاپی ارسال کریں۔‏ (‏انگریزی)‏

□ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعہ کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔‏