مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بائبل ذیابیطس کے مریضوں کی مدد کیسے کرتی ہے؟‏

بائبل ذیابیطس کے مریضوں کی مدد کیسے کرتی ہے؟‏

بائبل ذیابیطس کے مریضوں کی مدد کیسے کرتی ہے؟‏

شوگر کے مریضوں کیلئے یہ لازمی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور پرہیز کریں۔‏ لیکن ایسی خوبیاں پیدا کرنے کیلئے مریضوں کو لگاتار مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔‏ اسلئے خاندان کے افراد کو مریض کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ ’‏تمہیں یہ چیز کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔‏‘‏ ہیری کو قسم دوم کی ذیابیطس کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری بھی ہے۔‏ اُس نے کہا:‏ ”‏میری بیوی میرا بہت خیال رکھتی ہے۔‏ وہ گھر میں کھانے کی کوئی ایسی چیز نہیں لاتی جو میرے لئے نقصان‌دہ ہے۔‏ لیکن کچھ لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے اور مجھے میٹھا کھانے پر مجبور کرتے ہیں۔‏“‏

اگر کوئی شوگر کا مریض آپکا دوست ہے تو آپکو بائبل میں پائے جانے والے ان دو اُصولوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے:‏ ”‏کوئی اپنی بہتری نہ ڈھونڈے بلکہ دوسرے کی“‏ اور ”‏محبت .‏ .‏ .‏ اپنی بہتری نہیں چاہتی۔‏“‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۰:‏۲۴؛‏ ۱۳:‏۴،‏ ۵‏۔‏

خواہ آپ شوگر کے مریض ہیں یا نہیں آپکو حد سے زیادہ کھانے پینے سے پرہیز کرنا چاہئے۔‏ بائبل ہمیں پرہیزگار بننے کی صلاح دیتی ہے۔‏ کیا آپ نے اپنی زندگی میں اس خوبی کو پیدا کرنے کا فیصلہ کِیا ہے؟‏ (‏گلتیوں ۵:‏۲۲،‏ ۲۳‏)‏ ایسا کرنے میں ہمیں بائبل میں متذکرہ لوگوں کی مثالوں سے مدد مل سکتی ہے۔‏ اس سلسلے میں شوگر کی ایک مریضہ نے کہا:‏ ”‏پولس کے جسم میں کانٹا تھا۔‏ اسکے باوجود اُس نے پوری وفاداری سے خدا کی خدمت کی۔‏ اگر پولس ایسا کر سکتا ہے تو مَیں بھی کر سکتی ہوں!‏“‏

جی‌ہاں،‏ پولس نے اپنی حالت کا خوشی سے مقابلہ کِیا اور مشنری کے طور پر خدمت کرتا رہا۔‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۱۲:‏۷-‏۹‏)‏ ڈسٹن ۱۸ سال کا ہے اور پیدائشی اندھا ہے۔‏ اسکے علاوہ ۱۲ سال کی عمر سے وہ شوگر کی بیماری کا مریض بھی ہے۔‏ اُس نے یوں لکھا:‏ ”‏مَیں جانتا ہوں کہ زندگی میں تمام لوگوں پر کوئی نہ کوئی مشکل آتی ہے۔‏ مجھے پتہ ہے کہ میری صحت ہمیشہ خراب نہیں رہیگی اور مَیں ایک دن خدا کے نئے نظام میں بالکل ٹھیک ہو جاؤنگا۔‏ مَیں اُس وقت کا منتظر ہوں۔‏“‏

ڈسٹن کو یہ اُمید بائبل سے ملی ہے۔‏ اُسے پورا یقین ہے کہ خدا کی بادشاہت میں زمین ایک خوبصورت فردوس بن جائیگی جہاں کوئی بھی بیمار نہیں ہوگا۔‏ (‏مکاشفہ ۲۱:‏۳،‏ ۴‏)‏ بائبل میں وعدہ کِیا گیا ہے کہ خدا کی بادشاہت میں ”‏کوئی نہ کہیگا کہ مَیں بیمار ہوں۔‏“‏ (‏یسعیاہ ۳۳:‏۲۴؛‏ متی ۶:‏۹،‏ ۱۰‏)‏ کیا آپ بائبل کے وعدوں کے بارے میں مزید سیکھنا چاہتے ہیں؟‏ پھر اپنے علاقے میں یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں یا صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر لکھیں۔‏ یہوواہ کے گواہ آپکی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۱۲ پر تصویر]‏

اچھی صحت کیلئے پرہیز کرنا اور خوش رہنا ضروری ہے