یسوع کی زندگی—ایک گراںبہا بخشش
یسوع کی زندگی—ایک گراںبہا بخشش
تقریباً ۰۰۰،۲ سال پہلے، خدا نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کی زندگی کی صورت میں انسانوں کیلئے ایک عظیمترین بخشش عطا کی جو ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کو ممکن بناتی ہے۔ (یوحنا ۳:۱۶) اس بخشش کیلئے قدردانی کے اظہار میں، بہتیروں نے اپنے عزیزواقارب کو عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا کتاب کی کاپی بطور تحفہ دی ہے جوکہ چاروں اناجیل میں پیشکردہ یسوع کے طرزِزندگی کو بیان کرتی ہے۔
کچھ عرصہ پہلے ایک شخص نے بیان کِیا کہ وہ اُن لوگوں کو یہ کتاب دیتا ہے جو اُسے کرسمس کارڈز بھیجتے ہیں۔ وہ اُنہیں مختصر سا خط لکھتا ہے کہ وہ کیوں کرسمس نہیں مناتا اور اس کیلئے انسائیکلوپیڈیا، ڈکشنری اور بائبل سے اقتباسات پیش کرتا ہے اور ساتھ ہی عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا کی ایک کاپی ارسال کر دیتا ہے۔
اس شخص نے بتایا کہ اُسے یونیورسٹی کے دو پروفیسر کی جانب سے بڑا حوصلہافزا جواب ملا۔ ایک خط میں لکھا تھا: ”آپکا خوبصورت تحفہ عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا گزشتہ روز موصول ہوا۔ ہم اسے پا کر بہت خوش ہیں۔ یہ مختلف زاویوں سے خوبصورت ہے۔ ہم اسکا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔“
یہ کتاب یسوع کی تقاریر، اُسکی تمثیلوں اور معجزات پر مشتمل ہے۔ بڑی حد تک سب کچھ اُسی طرح سلسلہوار لکھا ہے جیسے جیسے واقع ہوا تھا۔ نیز کتاب خوبصورت تصاویر بھی پیش کرتی ہے جنہیں انتہائی محتاط تحقیق کے بعد یسوع اور اُسکے ہمعصروں کے احساسات کا اظہار کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔
اگر آپ ۴۴۸ صفحات پر مشتمل اس کتاب کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو براہِمہربانی ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے مندرج پتے پر یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج کسی موزوں پتے پر ارسال کریں۔
□ مَیں کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا کی کاپی حاصل کرنا چاہونگا۔
□ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔