مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کدو کے پتے کھانا پسند کرینگے؟‏

کیا آپ کدو کے پتے کھانا پسند کرینگے؟‏

کیا آپ کدو کے پتے کھانا پسند کرینگے؟‏

میکسیکو سے جاگو!‏ کا رائٹر

جب کدو کی بیل میں پھول نکلتے ہیں تو کیاریاں پھولوں سے بھر جاتی ہیں۔‏ اگرچہ زرد رنگ کے یہ خوبصورت پھول فضا میں خوشبو تو نہیں بکھیرتے توبھی انہیں دیکھ کر میکسیکو میں رہنے والے لوگوں کے مُنہ میں پانی بھر آتا ہے۔‏ کیا اسکا مطلب ہے کہ وہاں کے لوگ واقعی پھول کھاتے ہیں؟‏ جی‌ہاں۔‏ ایک کتاب کے مطابق،‏ دُنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت میکسیکو میں کھانا پکانے کی بیشتر ترکیبوں میں پھولوں کا استعمال کِیا جاتا ہے۔‏

جہاں تک کدو کے پھولوں کا تعلق ہے تو یہ کئی صدیوں سے میکسیکو میں خوراک کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔‏ کدو کی مختلف اقسام میں سے زوچینی کے پھول سب سے زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔‏ اگر ہم اس بیل کی سبزی بھی کھانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں صرف نر پھول کھانے چاہئیں تاکہ مادہ پھول کو کدو لگ سکیں۔‏ اسکی پہچان یہ ہے کہ جب ہم پودے کے تنے پر چھوٹا سا کدو لگا ہوا دیکھیں تو سمجھ لیں کہ یہ مادہ پھول ہے اور اسے توڑنے سے گریز کریں۔‏

کدو کے پھولوں کو مختلف طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے۔‏ لیکن اسکی آسان‌ترین ترکیب یہ ہے کہ پیاز اور لہسن کو بھون کر اس میں تھوڑا سا گرم مصالحہ ڈال دیں۔‏ جب یہ دونوں چیزیں اچھی طرح بھن جائیں تو اس میں پھول کاٹ کر ڈال دیں۔‏ یاد رکھیں کہ ہم نے اس میں ڈنٹھل نہیں ڈالنے۔‏ اسکے بعد ہم کچھ دیر کیلئے اسے دم پر پکنے دینگے۔‏ پھولوں میں کدو کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے،‏ تازہ مکئی کے دانے،‏ تھوڑا سا مکھن اور خوشبو کیلئے دیگر مصالحے بھی شامل کئے جا سکتے ہیں۔‏ اب ہم اس آمیزے کو کچی‌پکی روٹی (‏ٹورٹیل‌لیا)‏ پر ڈال کر اُسکا رول بنائینگے اور اُسے توے پر یا اوون میں پکائینگے۔‏ میکسیکو میں اسطرح سے تیار کئے جانے والے لذیذ پکوان کو سکواش بلاسم کیوساڈیلا کا نام دیا جاتا ہے۔‏

یہ پکوان نہ صرف لذیذ بلکہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔‏ کدو کے پھولوں میں پروٹین،‏ کیلشیم،‏ آئرن،‏ تھایامین،‏ نیاسین،‏ اسکاربک ایسڈ اور ریٹی‌نال کی ایک مخصوص مقدار پائی جاتی ہے۔‏

ہم اس پھول کا لذیذ سوپ بھی تیار کرتے ہیں۔‏ اس کیلئے اُوپر والی ترکیب ہی استعمال کی جاتی ہے لیکن اس میں تھوڑا سا مرغی کا گوشت شامل کرکے اسے گرماگرم پیش کِیا جاتا ہے۔‏ اسے سجانے کیلئے ہم پنیر اور فرائی ڈبل‌روٹی کے باریک ٹکڑے استعمال کر سکتے ہیں۔‏

اس مفید پھول سے مختلف پکوان تیار کئے جا سکتے ہیں۔‏ پس،‏ کدو کے پھول پکا کر تو دیکھیں آپکو ضرور پسند آئینگے!‏