مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خاندانی مسائل کیلئے مدد

خاندانی مسائل کیلئے مدد

خاندانی مسائل کیلئے مدد

ویراکروز میکسیکو میں،‏ ایک خاتون کو جاگو!‏ رسالہ پیش کِیا گیا جو ایک ایسے مسئلے کی طرف توجہ دلا رہا تھا جو اُسکے خاندان کو درپیش تھا۔‏ یہوواہ کے گواہوں کے برانچ آفس کے نام ایک خط میں اُس نے لکھا:‏ ”‏یہ مجھے بہت پسند ہے کیونکہ مَیں اسکے مضمون کو بخوبی سمجھ سکتی تھی۔‏ یہ معلومات نہ صرف میرے لئے بلکہ میرے شوہر اور بچوں کیلئے بھی مفید ثابت ہوگی۔‏“‏

اُس خاتون نے یہ بھی درخواست کی کہ ”‏مَیں یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتی ہوں براہِ‌مہربانی مجھے قریبی کلیسیا کا پتا بتائیں۔‏ مَیں اپنے خاندان کیساتھ وہاں جانا چاہتی ہوں کیونکہ میرے خیال میں ہمیں خدا کے نزدیک جانے کی ضرورت ہے۔‏“‏ جاگو!‏ کے اُس شمارے کے آخری صفحے پر خاندانی خوشی کا راز کتاب کا حوالہ دیا گیا تھا جس نے اس خاتون کو بہت زیادہ متاثر کِیا۔‏ لہٰذا اُس نے اس کتاب کی ایک کاپی کیلئے درخواست کی۔‏

جی‌ہاں اس کتاب میں،‏ شوہروں،‏ بیویوں،‏ والدین،‏ بچوں اور بڑے بوڑھوں یعنی خاندان کے ہر فرد کیلئے کچھ نہ کچھ موجود ہوتا ہے۔‏ اسکے معلوماتی ابواب میں ”‏اپنے بچے کی بچپن سے تربیت کریں،‏“‏ ”‏اپنے جواں‌سال بچے کی نشوونما پانے میں مدد کریں،‏“‏ ”‏اپنے خاندان کو تباہ‌کُن اثرات سے بچائیں“‏ اور ”‏اپنے گھرانے میں میل‌ملاپ قائم رکھیں“‏ جیسے باب شامل ہیں۔‏

اگر آپ اس کتاب کی ایک کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِ‌مہربانی ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے درج‌ذیل پتے پر یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج کسی موزوں پتے پر بھیجیں۔‏

□ مَیں ”‏خاندانی خوشی کا راز‏“‏ کتاب حاصل کرنا چاہونگا۔‏

□ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔‏