کتاب جس نے اس بچے کو بہت متاثر کِیا
کتاب جس نے اس بچے کو بہت متاثر کِیا
کئی سال پہلے، پینسلوانیا، یو. ایس. اے. کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والے لڑکے سووئین نے بائبل کہانیوں کی میری کتابکی قدردانی میں ایک خط لکھا۔ اس بچے نے بتایا کہ اُس نے کچھ دیر پہلے ہی اس کتاب کی پڑھائی مکمل کی ہے جو بائبل واقعات اور اُنکی تصاویر سے بھری پڑی ہے۔
اُس نے کتاب کی اشاعت کرنے والوں کو لکھا: ”مَیں چاہتا ہوں کہ آپ ایسی کتابیں شائع کرتے رہے جو میری طرح دیگر چھوٹے بچوں کو بھی ترغیب دیتی ہیں کہ بائبل کی بابت مزید علم حاصل کریں۔
”اس کتاب کے ذریعے مَیں نے سیکھ لیا ہے کہ بائبل میں پائی جانے والی ہر بات سچی ہے اور بائبل اسلئے لکھی گئی تھی کہ ہم اس سے تعلیم پا سکیں اور مستقبل کی اُمید حاصل کر سکیں۔“
”مَیں یہ بات ہرگز تسلیم نہ کرتا اگر آپ مجھ جیسے نوجوانوں میں دلچسپی نہ لیتے اور اس معلومات کو آسان الفاظ میں پیش نہ کرتے تاکہ ہم لوگ اسکی بہتر سمجھ حاصل کر سکیں۔“
کیا آپ اپنے بچوں کی خدا کی باتیں سیکھنے کیلئے حوصلہافزائی کر رہے ہیں؟ آپ بھی بائبل واقعات پر مشتمل ۲۵۶ صفحات اور ۱۱۶ کہانیوں والی بائبل کہانیوں کی میری کتابحاصل کرنے کیلئے درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کتاب کی ایک کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِمہربانی ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے درجذیل پتے پر یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج کسی موزوں پتے پر بھیجیں۔
□ مَیں بائبل کہانیوں کی میری کتابحاصل کرنا چاہوں گا۔
□ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔