مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہمارے قارئین کی رائے

ہمارے قارئین کی رائے

ہمارے قارئین کی رائے

دُکھ‌تکلیف مَیں مضمون ”‏نوجوان لوگ پوچھتے ہیں .‏ .‏ .‏ خدا ہمیں تکلیف کیوں اُٹھانے دیتا ہے؟‏“‏ (‏جولائی-‏ستمبر ۲۰۰۴)‏ کیلئے آپکی بہت شکرگزار ہوں۔‏ میری عمر ۱۴ سال ہے اور تھوڑی دیر پہلے ہی میرے دادا جان اور میری پھوپھو جان کی وفات ہوئی تھی۔‏ مَیں جانتی ہوں کہ خدا انکی موت کا ذمہ‌دار نہیں ہے۔‏ ایسی تمام باتوں کیلئے شیطان ذمہ‌دار ہے اور جلد ہی اُسکا وقت ختم ہونے والا ہے۔‏ اس مضمون نے مجھے سچ‌مچ بہت تسلی بخشی ہے۔‏ مہربانی سے ایسے مضامین تحریر کرتے رہیں۔‏ ایک مرتبہ پھر مَیں دل سے آپکا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‏

بی.‏ بی۔‏،‏ امریکہ

جس لڑکی کیساتھ میری شادی ہونے والی تھی وہ ایک کار ایکسیڈنٹ میں ماری گئی۔‏ یہ حادثہ میرے لئے،‏ کلیسیائی بہن بھائیوں کیلئے اور خاص طور پر اُسکے والدین کیلئے بہت تکلیف‌دہ تھا۔‏ مَیں یہوواہ خدا کا بہت شکرگزار ہوں کہ اُس نے گہرے صدمے سے نکلنے میں میری مدد کی ہے۔‏ نیز مَیں یہوواہ خدا کی تنظیم کا بھی شکرگزار ہوں جس نے مضمون ”‏خدا ہمیں تکلیف کیوں اُٹھانے دیتا ہے؟‏“‏ بروقت شائع کِیا۔‏

آئی.‏ ڈی.‏،‏ جرمنی

پہلے تو مَیں اس مضمون کو پڑھنا نہیں چاہتی تھی۔‏ میرا خیال تھا کہ یہ مجھے مزید افسردہ کر دے گا۔‏ دو سال پہلے میرے بڑے بھائی کی وفات ہو گئی تھی جسکی وجہ سے مَیں ابھی تک بہت دُکھی ہوں۔‏ لیکن اس مضمون نے مجھے یاد دلایا کہ یہوواہ خدا اچھی بخششوں کا دینے والا ہے۔‏ اس مضمون کو پڑھنے کے بعد مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میرے زخم تیزی سے بھرنے لگے ہو اور مجھے اس بےقیام دُنیا میں زندگی بسر کرنے کا حوصلہ بھی ملا ہے۔‏

ایس.‏ ایچ۔‏،‏ جاپان

نئے چہرے والی بچی میلائن کے تجربے نے مجھ پر گہرا اثر کِیا تھا۔‏ (‏”‏میلائن کا نیا چہرہ،‏“‏ جولائی-‏ستمبر ۲۰۰۴)‏ اس ۱۱ سالہ بچی کے دلیری سے مشکلات کا مقابلہ کرنے اور اپنی بائبل پر مبنی اُمید کی بابت دوسروں کو بتانے سے میری بہت حوصلہ‌افزائی ہوئی ہے۔‏

ایم.‏ بی۔‏،‏ اٹلی

میلائن اور اُسکے خاندان کے پُراُمید نقطۂ‌نظر سے مجھے بہت تسلی اور دلیری ملی ہے۔‏ آجکل کی دُنیا میں ٹی‌وی پروگرام اور فلموں میں کسی شخص کی ظاہری شکل‌وصورت پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے۔‏ یہ بات دل توڑنے والی ہو سکتی ہے۔‏ مَیں میلائن کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اُسکی صورت سے زیادہ سیرت میرے لئے بالکل واضح ہے۔‏ مجھے اُمید ہے کہ میرے لئے نئی دُنیا میں میلائن کیساتھ ملکر خوش ہونے کا موقع ہوگا جب یہوواہ خدا اُسے نیا چہرہ عطا کرے گا۔‏ میلائن کے ایمان نے مجھے بہت مضبوط کِیا ہے۔‏

ایم.‏ ایس۔‏،‏ امریکہ

کچھ دیر بعد میرا چھاتی کا آپریشن ہونے والا ہے۔‏ کسی بیماری کی وجہ سے تکلیف اُٹھاتے وقت ہمیں مضبوط بننے اور حوصلہ بلند کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم افسردگی کا شکار نہ ہو جائیں۔‏ میلائن کے حوصلے اور اعتماد نے مجھے بہت دلیری عطا کی ہے۔‏ میلائن میری دُعائیں آپکے ساتھ ہے۔‏ آپ اپنی سیرت اور صورت دونوں میں خوبصورت ہیں!‏

جی۔‏ آر۔‏،‏ فرانس

پیدائشی طور پر میرا اُوپر والا ہونٹ کٹا ہوا تھا۔‏ سکول میں بچے مجھے بہت عجیب‌وغریب نظروں سے دیکھتے ہیں۔‏ بعض بچوں نے تو مجھ پر تھوکا بھی تھا۔‏ ایسی حالت میں خود پر قابو پانے اور صبر کیساتھ مقابلہ کرنے کیلئے جوکچھ میری امی نے بائبل سے سکھایا تھا اُس نے میری مدد کی۔‏ اب ۳۱ سال کی عمر میں بھی مَیں اپنے خراب چہرے کی وجہ سے بہت پریشان ہوتا ہوں۔‏ میلائن کے تجربے نے مجھے بہت متاثر کِیا ہے کیونکہ مَیں اُسکے جذبات کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔‏ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ یہوواہ خدا کی مدد سے ہم آنے والی ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔‏

ٹی.‏ ایس۔‏،‏ جاپان

میلائن کے تجربے نے مجھے اس بات کیلئے قائل کر لیا ہے کہ خوشحال زندگی کا انحصار اچھی صحت پر نہیں۔‏ یہ یہوواہ خدا سے محبت اور اُسکی خدمت کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔‏ میلائن کی مثال نے مجھے تحریک دینے کا کام بھی کِیا ہے۔‏

اے۔‏ ٹی.‏،‏ فلپائن