مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آئیے عوامی خطاب سنیں ”‏ہمیں کس کی بات ماننی چاہئے؟‏“‏

آئیے عوامی خطاب سنیں ”‏ہمیں کس کی بات ماننی چاہئے؟‏“‏

آئیے عوامی خطاب سنیں ”‏ہمیں کس کی بات ماننی چاہئے؟‏“‏

آجکل بہتیرے لوگوں کو دوسروں کی بات ماننا مشکل لگتا ہے۔‏ یہ نظریہ بہت عام ہے کہ مَیں وہی کروں گا جو مجھے اچھا لگتا ہے۔‏ تاہم،‏ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم سب اپنی روزمرّہ زندگی میں بات ماننے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔‏ ہر بار جب آپ آگاہی دینے والے نشان پر دھیان دیتے ہوئے ہدایات پر عمل کرتے ہیں تو آپ کسی حد تک بات مان رہے ہوتے ہیں۔‏ اسکے علاوہ،‏ کون واجب طور پر اس بات سے انکار کر سکتا ہے کہ انسانی معاشرے میں امن‌وامان قائم رکھنے کیلئے حکومتوں کے قوانین کی پابندی کرنا ضروری ہے؟‏ ذرا اس بات کا تصور تو کرکے دیکھیں کہ اگر لوگ ٹریفک کے قوانین کو ماننے سے انکار کر دیں تو کیا واقع ہوگا!‏

تاہم،‏ جب انسان دوسرے انسانوں پر حکومت کرتا ہے تو اسکے نتائج ہمیشہ اچھے نہیں ہوتے۔‏ کئی سال پہلے بائبل نے بیان کِیا،‏ ”‏ایک شخص دوسرے پر حکومت کرکے اپنے اُوپر بلا لاتا ہے۔‏“‏ (‏واعظ ۸:‏۹‏)‏ کیا واقعی کوئی ایسا حکمران ہے جس پر ہم بھروسا کر سکتے اور اُسکی بات مان سکتے ہیں؟‏ اگر ایسا ہے تو ہم اسکی شناخت کیسے کر سکتے ہیں؟‏ اُسکی حکومت میں ہم کس بات کی توقع کر سکتے ہیں؟‏ ان سوالات کے جواب عوامی خطاب میں دئے جائیں گے جسکا عنوان ہے ”‏ہمیں کس کی بات ماننی چاہئے؟‏“‏ یہ عوامی خطاب یہوواہ کے گواہوں کے ڈسٹرکٹ کنونشن پر پیش کِیا جائے گا۔‏ پوری دُنیا میں ایسے سینکڑوں کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔‏ اگر آپ اس کنونشن پر حاضر ہونا چاہتے ہیں تو وقت اور جگہ کے متعلق جاننے کیلئے یہوواہ کے گواہوں سے یا پھر صفحہ ۵ پر دئے گئے پتے پر رابطہ کریں۔‏