ایک روشن مستقبل
ایک روشن مستقبل
بہتیرے لوگ مستقبل کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ ہم میں سے کون نہیں جاننا چاہے گا کہ ہم اگلے مہینے، اگلے سال یا پھر آج سے ۱۰ سال بعد کیا کر رہے ہوں گے؟ ہم شاید یہ بھی جاننا چاہیں گے کہ ۱۰، ۲۰ یا ۳۰ سال بعد دُنیا کے حالات کیسے ہوں گے۔
جب آپ مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں تو کیا آپکے ذہن میں پُراُمید تصورات اُبھرتے ہیں؟ لاکھوں لوگ اِس سوال کا جواب ’ہاں‘ میں دیں گے۔ اِن میں سے کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹھوس ثبوت کی بِنا پر جانتے ہیں کہ مستقبل میں دُنیا کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ دوسرے لوگ صرف اِسلئے ایک اچھے مستقبل کا تصور کرتے ہیں کیونکہ اِس اُمید کے بغیر اُنکی زندگی سنسان ہوتی۔
لیکن ایسے بھی لوگ ہیں جو مستقبل کے بارے میں اچھا تصور نہیں کرتے۔ اِن میں سے کئی لوگ دُنیا کی تباہی کا اعلان کرنے سے لطف حاصل کرتے ہیں۔ اُنکے خیال میں اِس تباہی سے بچنے کا امکان بہت کم ہے۔
آپ مستقبل کو کیسے تصور کرتے ہیں؟ کیا یہ ہمارے لئے تباہی لائے گا یا امن؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ مستقبل امن اور سلامتی کا دَور لائے گا تو کیا یہ صرف آپکی خواہش ہے یا پھر کیا آپکے پاس اِس بات کے ٹھوس ثبوت ہیں؟
جاگو! کے ناشرین اُن لوگوں میں سے نہیں ہیں جو نوعِانسان کے فنا ہونے کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ خدا کا کلام بتاتا ہے کہ مستقبل میں ایک اچھا وقت آنے والا ہے۔
[صفحہ ۵ پر تصویر کا حوالہ]
U.S. Department of Energy photograph