ہمارے قارئین کے نام
ہمارے قارئین کے نام
ہم جاگو! کے پڑھنے والوں کو اس بات سے متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ اس رسالہ میں کچھ تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔
بہت سالوں سے جاگو! کو ’خاندان کے تمام افراد کی معلومات کیلئے شائع کِیا جا رہا ہے۔‘ (صفحہ ۴ پر بکس ”جاگو!“ کو دیکھیں) آئندہ بھی ہم اپنے اس مقصد پر پورا اُترنا چاہتے ہیں۔ اسلئے اگلے شماروں میں بھی جاگو! کے پڑھنے والوں کو دُنیا کے حالات اور واقعات کے بارے میں آگاہ کِیا جائے گا۔ اسکے علاوہ اِس رسالے میں صحت، سائنس، دُنیا کی مختلف تہذیبوں اور خدا کی خلق کی ہوئی چیزوں پر مبنی مضامین شامل کئے جائیں گے۔ ہماری یہی کوشش رہے گی کہ ہم ان مضامین کو آسان اور سادہ انداز میں بیان کریں۔
اگست ۲۲، ۱۹۴۶ کے شمارے میں جاگو! کے ناشرین نے اپنے عزم کا یوں اظہار کِیا تھا: ”ہم اس رسالے میں صرف ایسی معلومات شائع کریں گے جو سچائی پر مبنی ہوگی۔“ آج تک ہم اس عزم پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کرتے آ رہے ہیں۔ اسلئے مضامین کو تیار کرتے وقت ایک ایک بات کی تحقیق کی جاتی ہے تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا یہ بات حقیقت پر مبنی ہے یا نہیں۔ لیکن یہ رسالہ ایک اَور بات میں بھی ”سچائی پر مبنی“ معلومات کو شائع کرتا ہے۔
جاگو! کے رسالے میں ہمیشہ خدا کے کلام، بائبل پر زور دیا گیا ہے۔ اب ہم اس رسالے میں پہلے سے بھی زیادہ ایسے مضامین شامل کریں گے جن میں ہمارے قارئین کو خدا کے کلام کی طرف متوجہ کِیا جائے گا۔ (یوحنا ۱۷:۱۷) انکے علاوہ جاگو! میں مضمون ”نوجوانوں کا سوال“ (پہلے ”نوجوان لوگ پوچھتے ہیں . . .“) اور مضمون ”پاک صحائف کی روشنی میں“ (پہلے ”بائبل کا نقطۂنظر“) کو بھی جاری رکھا جائے گا۔ ان مضامین سے ہم لوگوں پر ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ خدا کے کلام میں پائی جانے والی سچائیوں پر آج بھی عمل کِیا جا سکتا ہے اور ایسا کرنے سے ہماری زندگی بامقصد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔ اسکے علاوہ ہم اپنے قارئین کو اس بات سے بھی آگاہ کرتے رہیں گے کہ خدا اس بُری دُنیا کو بہت جلد ختم کر دے گا اور اسکے بعد زمین پر امن اور سلامتی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔—مکاشفہ ۲۱:۳، ۴۔
جاگو! ۸۲ مختلف زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ ان میں سے بہتیری زبانوں میں یہ ماہانہ رسالہ کے طور پر نکلتا ہے جبکہ دوسری زبانوں میں اسے ۱۵ روزہ رسالے کے طور پر نکالا جاتا تھا۔ لیکن آئندہ ان زبانوں میں بھی مہینے میں جاگو! کا ایک ہی شمارہ نکالا جائے گا۔ * مضمون ”دُنیا کا نظارہ کرنا“ اب ”عالمی اُفق“ کے نام سے شائع ہوگا اور ایک ہی صفحے پر مشتمل ہوگا۔ اسکے علاوہ صفحہ ۳۱ پر مضمون ”اپنے علم کو پرکھیں“ کو جگہ دی گئی ہے۔ اسکی کیا خاصیت ہے؟
ذرا اس شمارے کے صفحہ ۳۱ پر نظر ڈالیں۔ اس صفحے پر چند ایسے سوال ہیں جو خاص طور پر بچوں کیلئے ہیں لیکن اس پر ایسے بھی سوال ہیں جن سے خدا کے کلام کا گہرا مطالعہ کرنے والوں کا علم بھی آزمایا جائے گا۔ بکس ”یہ کب کی بات ہے؟“ سے آپ اندازہ لگا سکیں گے کہ جن واقعات کا ذکر بائبل میں ہوا ہے یہ تاریخ کے کس دَور میں واقع ہوئے تھے۔ اس صفحے پر درج زیادہتر سوالوں کے جواب اسی شمارے میں دئے گئے ہیں۔ البتہ بکس ”اس شمارے میں سے . . .“ کے جواب آپکو رسالہ پڑھنے سے ہی حاصل ہوں گے۔ ہماری گزارش ہے کہ آپ صفحہ ۳۱ کے تمام سوالات پر تحقیق کریں اور دوسروں کیساتھ ملکر ان پر باتچیت بھی کریں۔ آپ خاندان کے طور پر اس صفحے کے سوالات کے جواب تلاش کر سکتے ہیں اور جن لوگوں کو آپ خدا کے کلام کی تعلیم دے رہے ہیں اُنکے ساتھ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔
آج سے کوئی ۶۰ سال پہلے کی بات ہے کہ جاگو! کے ناشرین نے اپنے قارئین سے یہ وعدہ کِیا تھا: ”اس رسالے میں صرف ایک تہذیب کا نقطۂنظر پیش نہیں کِیا جائے گا بلکہ اس میں شائع ہونے والے مضامین دُنیابھر کے لوگوں کی سوچ اور اُنکے مسائل کے بارے میں ہوں گے۔ یہ رسالہ تمام خلوصدل انسانوں کیلئے نکالا جائے گا۔ . . . اس رسالے میں شائع ہونے والی دلچسپ معلومات کو پڑھنے سے ہر عمر کے لوگوں کے علم میں اضافہ ہوگا۔“ ہمارے قارئین اس بات پر متفق ہیں کہ ہم نے اپنے اس وعدے کو آج تک نبھایا ہے۔ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم آئندہ بھی اس وعدے پر پورا اُتریں گے۔
جاگو! کے ناشرین
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 6 کئی زبانوں میں جاگو! ہر تین مہینوں کے بعد ہی نکلتا ہے۔ اسلئے ہو سکتا ہے کہ جن خاص مضامین کا اس مضمون میں ذکر ہوا ہے وہ ان زبانوں کے ہر شمارے میں شامل نہ کئے جائیں۔
[صفحہ ۳ پر تصویریں]
اس رسالے کی اشاعت سن ۱۹۱۹ میں شروع ہوئی۔ اسکا نام سن ۱۹۳۷ میں بدل دیا گیا اور آخرکار سن ۱۹۴۶ میں یہ رسالہ جاگو! کے نام سے شائع ہونے لگا
[صفحہ ۴ پر تصویریں]
جاگو! کا رسالہ شروع ہی سے لوگوں کو خدا کے کلام کی سچائیوں کے بارے میں آگاہ کرتا آ رہا ہے
[تصویر کا حوالہ]
:Guns: U.S. National Archives photo; starving child
WHO photo by W. Cutting