مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یہ کتاب سب کیلئے کیوں ہے؟‏

یہ کتاب سب کیلئے کیوں ہے؟‏

یہ کتاب سب کیلئے کیوں ہے؟‏

▪ کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل اب تک پوری دُنیا میں سب سے زیادہ تقسیم ہونے والی کتاب ہے؟‏ ۳۲ صفحات پر مشتمل بروشر سب لوگوں کیلئے ایک کتاب واضح کرتا ہے کہ بائبل کی بابت غلط‌بیانی کرنے اور اسے ختم کرنے کی کوششوں کے باوجود،‏ لاکھوں لوگ کیوں اسے پسند کرتے اور اس پر بھروسا رکھتے ہیں۔‏

یہ بروشر مختصراً بتاتا ہے کہ بائبل میں کیا کچھ بیان کِیا گیا ہے اور ہمیں اس پر کیوں بھروسا کرنا چاہئے۔‏ یہ وضاحت کرتا ہے کہ بائبل کے مختلف حصے تقریباً ۵۰۰،‏۳ سال پہلے لکھے جانے کے باوجود سائنسی لحاظ دُرست ہیں۔‏ مزیدبرآں،‏ یہ بروشر واضح کرتا ہے کہ بائبل اس جدید دَور میں بھی زندگی گزارنے کے سلسلے میں عملی راہنمائی فراہم کرتی ہے۔‏ خاص طور پر،‏ یہ بروشر آپکی یہ سمجھنے میں مدد کرے گا کہ ہزاروں سال پہلے بیان‌کردہ بائبل پیشینگوئیاں کیسے پوری ہوئیں۔‏ اس سے ہمیں یہ اعتماد حاصل ہوتا ہے کہ بائبل میں موجود نئی دُنیا کے شاندار وعدے بھی ضرور پورے ہوں گے۔‏

اس بروشر کی ایک کاپی حاصل کرنے کیلئے اس کیساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے موزوں ایڈریس یا پھر اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج پتوں میں سے کسی ایک پر ارسال کریں۔‏

□ مَیں بروشر ”‏سب لوگوں کیلئے ایک کتاب“‏ حاصل کرنا چاہوں گا۔‏

□ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔‏