کتاب جس نے ایک نوجوان شخص کی زندگی بدل دی
کتاب جس نے ایک نوجوان شخص کی زندگی بدل دی
▪ پچھلے سال ایک نوجوان شخص نے یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کو خط لکھا۔ اُس نے خط میں بیان کِیا کہ اُس کی نانی نے اُسے کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا دی تھی۔ اُس نے کہا، ”مَیں نے اُسے کتابوں کی ایک الماری میں رکھ دیا تھا۔“ کچھ عرصہ پہلے وہ بہت سخت بیمار پڑ گیا یہانتک کہ وہ مرنے کے قریب تھا۔
اُس نے بیان کِیا کہ اس حالت میں ”مجھے کوئی چیز تحریک دے رہی تھی کہ اِس کتاب کو الماری سے نکال کر پڑھوں۔ تاہم، پڑھائی شروع کرتے وقت میرے ذہن میں چند شکوکوشبہات تھے۔ اِس کتاب کو پڑھنے کے بعد مَیں اس نتیجے پر پہنچا کہ جس راہ پر مَیں چل رہا ہوں وہ غلط ہے۔ مَیں نے خدا سے دُعا کرنا شروع کر دی۔“
اُس نے وضاحت کی کہ ”مَیں نے صحتیاب ہونے کے بعد کتاب کو دوبارہ پڑھنے کا فیصلہ کِیا۔ اس کتاب میں سے مزید نئی باتیں سیکھنا میرے لئے بہت حیرانکُن تھا۔ مَیں نے اس بات کو پہچان لیا کہ خدا سے دُعا کرنا اور بائبل پر مبنی کتابیں پڑھنا اچھی بات ہے لیکن یہ کافی نہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی خدا کے لئے مخصوص کریں اور دوسروں کی خدا پر ایمان لانے میں مدد کریں۔ جیسےکہ مَیں اشرفیوں کی تمثیل سے سیکھ چکا تھا ہمیں خدا کی بادشاہت کے کام میں ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔—لوقا ۱۹:۱۳-۲۷۔
اُس نے اپنے خط کے آخر میں لکھا: ”مَیں یہوواہ کے گواہوں کا ایسی شاندار کتاب شائع کرنے کے لئے شکرگزار ہوں جس نے میری زندگی بدل دی۔ مَیں مزید معلومات حاصل کرنا اور بائبل مطالعہ کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن میری بڑی خواہش ہے کہ مَیں اپنی تمام زندگی خدا کی خدمت میں صرف کروں اور اُس پر ایمان لانے میں دوسروں کی مدد کروں۔“
کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا یسوع مسیح کی باتوں، تمثیلوں اور معجزوں پر مشتمل ہے۔ اس بات کی پوری کوشش کی گئی ہے کہ واقعات کو اُسی طرح تحریر کِیا جائے جس طرح یہ حقیقت میں واقع ہوئے تھے۔ اس کتاب کی خوبصورت تصویریں اور حقیقی تمثیلیں یسوع اور اُس کے شاگردوں کے جذبات کی خوب عکاسی کرتی ہیں۔
اگر آپ اس ۴۴۸ صفحات پر مبنی کتاب کی ایک کاپی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو براہِمہربانی ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے درجذیل پتے پر یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج کسی موزوں پتے پر بھیجیں۔
□ مَیں ”عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا“ کتاب حاصل کرنا چاہوں گا۔
□ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔