مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

لاکھوں لوگ حاضر ہوں گے

لاکھوں لوگ حاضر ہوں گے

لاکھوں لوگ حاضر ہوں گے

▪ کیا آپ یہوواہ کے گواہوں کے تین روزہ ڈسٹرکٹ کنونشن ہماری نجات نزدیک ہے پر حاضر ہوں گے؟‏ یہ کنونشن دُنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہوگا۔‏ اس سلسلے کا پہلا کنونشن ریاستہائےمتحدہ میں مئی کے آخری ہفتے میں منعقد ہوا۔‏ حالیہ سال میں ۹۸۱،‏۲ کنونشنوں پر تقریباً ۱ کروڑ ۱۰ لاکھ لوگ حاضر ہوئے۔‏

زیادہ طرح جگہوں پر پروگرام ساڑھے نو بجے موسیقی کے ساتھ شروع ہوگا۔‏ جمعے کے روز جو موضوعات زیرِبحث آئیں گے اُن میں ‏”‏یہوواہ کے نجات دلانے کے وعدے پر غور کریں“‏ اور ‏”‏یہوواہ ’‏محتاج کو جب وہ فریاد کرے‘‏ چھڑائے گا“‏ شامل ہوں گے۔‏ صبح کے پروگرام کا اختتام مرکزی تقریر ‏”‏ہماری ’‏ابدی خلاصی‘‏ کرانے کے لئے یہوواہ کا بندوبست“‏ سے ہوگا۔‏

جمعے کو دوپہر کے پروگرام میں ‏”‏یہوواہ عمررسیدہ لوگوں کا خیال رکھتا ہے،‏“‏ ”‏دُکھ تکلیفوں سے نجات“‏ اور ‏”‏مُنادی کے کام میں فرشتوں کا کردار“‏ پر مبنی تقاریر شامل ہوں گی۔‏ پروگرام کے آخر میں چار حصوں پر مشتمل تقریری سلسلہ ہوگا جس میں ‏”‏یہوواہ اپنے خادموں کا ’‏چھڑانے والا‘‏ ہے“‏ اور ‏”‏دشمن کی زبان اور ہتھیار ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے“‏ جیسی تقریریں پیش کی جائیں گی۔‏

ہفتے کے روز صبح کے پروگرام میں سلسلہ‌وار تین تقاریر ‏’‏خوشخبری سنانے سے باز نہ آئیں‘‏ کے عنوان کے تحت پیش کی جائیں۔‏ اس کے علاوہ ‏”‏وہ تجھے صیاد کے پھندے سے .‏ .‏ .‏ چھڑائے گا“‏ اور ‏”‏’‏خدا کی تہ کی باتیں‘‏ دریافت کریں“‏ جیسی تقریریں پیش کی جائیں گی۔‏ صبح کے پروگرام کا اختتام بپتسمے کی تقریر کے ساتھ ہوگا۔‏

ہفتے کو دوپہر کے پروگرام میں ‏”‏علاج کے سلسلے میں خدا کا نظریہ رکھیں،‏“‏ ”‏آپ کس روح کے تحت چلتے ہیں؟‏،‏“‏ ”‏شادی کا بندھن ’‏تہری ڈوری‘‏ کیسے رہ سکتا ہے؟‏“‏ اور ‏”‏اپنی جوانی کے دنوں میں اپنے خالق کو یاد کر“‏ جیسے عنوانات کے تحت تقاریر پیش کی جائیں گی۔‏ اِس کے علاوہ،‏ اختتامی تقریر ‏”‏کیا آپ یہوواہ کے روزِعظیم کے منتظر رہتے ہیں؟‏“‏ میں ہمارے زمانے کے بارے میں عملی ہدایات دی جائیں گی۔‏

اتوار کے روز صبح کے پروگرام میں سلسلہ‌وار تقاریر میں ‏”‏آسمان کی بادشاہی .‏ .‏ .‏ “‏ کے عنوان کے تحت یسوع مسیح کی چند تمثیلوں پر مبنی چار مختصر تقاریر پیش کی جائیں گی۔‏

اتوار کی صبح خدا کے کلام پر مبنی ایک ڈرامہ بھی پیش کِیا جائے گا جس سے پہلے اس کے بارے میں ایک تقریر دی جائے گی۔‏ اتوار کی دوپہر کنونشن کے آخری حصے میں عوامی تقریر پیش کی جائے گی جس کا عنوان ‏”‏خدا کی بادشاہت جلد نجات لائے گی“‏ ہوگا۔‏

ابھی سے کنونشن پر حاضر ہونے کے لئے منصوبہ بنائیں۔‏ اپنے نزدیک منعقد ہونے والے کنونشن کے بارے میں جاننے کے لئے یہوواہ کے گواہوں کے مقامی کنگڈم ہال سے رابطہ کریں یا پھر اس رسالے کو شائع کرنے والوں کو لکھیں۔‏