مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خوشحال خاندان—‏کیا یہ ممکن ہے؟‏

خوشحال خاندان—‏کیا یہ ممکن ہے؟‏

خوشحال خاندان‏—‏کیا یہ ممکن ہے؟‏

پچھلے سال ایک ماں نے میکسیکو میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کو ایک خط لکھا اور اپنی خاندانی زندگی کو خوشحال بنانے میں مدد کے لئے درخواست کی۔‏ اُس نے یہ بھی لکھا کہ مجھے جاگو!‏ رسالے پڑھنا پسند ہے۔‏

اُس نے کہا:‏ ”‏میری شادی کو تین سال ہو چکے ہیں،‏ اور مَیں ایک خوشحال خاندان کو بنانے کے لئے مشورت حاصل کرنا چاہوں گی۔‏ دو سال پہلے ہمارا ایک بہت ہی پیارا بیٹا پیدا ہوا جس کی پرورش مَیں عمدہ طریقے سے کرنا چاہتی ہوں۔‏“‏

اُس ماں نے یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ کتاب خاندانی خوشی کا راز کے بارے میں سن رکھا تھا جس کی اُس نے درخواست کی۔‏ ہزاروں لوگوں نے بھی ایسا ہی کِیا ہے۔‏ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد بہت سے لوگوں نے بیان کِیا کہ یہ اُن کے لئے بہت فائدہ‌مند ثابت ہوئی ہے۔‏ اس کتاب میں ”‏اپنے بچے کی بچپن سے تربیت کریں،‏“‏ ”‏اپنے خاندان کو تباہ‌کُن اثرات سے بچائیں“‏ اور ”‏اپنے گھرانے میں میل‌ملاپ قائم رکھیں“‏ جیسے ابواب شامل ہیں۔‏

اگر آپ اس کتاب کی ایک کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِ‌مہربانی ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے درج‌ذیل پتے پر یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج کسی موزوں پتے پر بھیجیں۔‏

□ براہِ‌مہربانی مجھے کتاب خاندانی خوشی کا راز بھیج دیجئے۔‏

□ براہِ‌مہربانی کسی شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔‏