مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اندھیرے میں جگمگ کرتی ”‏چھوٹی ریل‌گاڑی“‏

اندھیرے میں جگمگ کرتی ”‏چھوٹی ریل‌گاڑی“‏

اندھیرے میں جگمگ کرتی ”‏چھوٹی ریل‌گاڑی“‏

▪ برازیل کے ایک دیہات میں ایک شام جھاڑی کے نیچے سے بھونرے کا چھوٹا بچہ نکل آیا۔‏ یہ کوئی معمولی کیڑا نہیں بلکہ ۷ سینٹی‌میٹر [‏دو اِنچ]‏ لمبا لاروا تھا۔‏ اس کے سر پر دو سُرخ ”‏بتیاں“‏ تھیں جو اس کے سامنے کے راستہ کو روشن کرتی تھیں۔‏ اس کے دونوں طرف سبز مائل زرد بتیوں کے گیارہ جوڑے چمکتے تھے۔‏ یہ کیڑا شمالی اور جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔‏ اِس بھونرے کی مادہ لاروے کی شکل میں ہی رہتی ہے۔‏ اپنی اِس بناوٹ کی وجہ سے یہ ریل‌گاڑی کی طرح لگتی ہے،‏ اس لئے برازیلی باشندے عام طور پر اسے چھوٹی ریل‌گاڑی کہتے ہیں۔‏

ہلکے بھورے رنگ کا یہ کیڑا دن کی روشنی میں بمشکل دکھائی دیتا ہے۔‏ لیکن رات کے وقت اسے اپنی تیز روشنی کی وجہ سے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔‏ اس کیڑے کی بتیاں ایک کیمیائی عمل کی وجہ سے روشنی پیدا کرتی ہیں۔‏ یہ کیڑا سُرخ،‏ نارنجی،‏ سبز اور پیلے رنگ کی روشنی خارج کرتا ہے۔‏

اس کیڑے کی سُرخ بتیاں ہمیشہ جلتی رہتی ہیں جبکہ سبز مائل زرد بتیاں جلتی بجھتی رہتی ہیں۔‏ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سُرخ بتیاں کیڑے کو اپنا من‌پسند شکار کنکھجورا ڈھونڈنے میں مدد دیتی ہیں۔‏ اس کی سبز مائل زرد بتیاں اس کیڑے کو چیونٹیوں،‏ مینڈکوں اور مکڑوں کا شکار ہونے سے بچاتی ہیں۔‏ یوں لگتا ہے جیسے کیڑا اپنے شکارخوروں سے کہہ رہا ہو کہ ”‏یہاں سے چلے جاؤ،‏ مَیں بہت بدمزہ ہوں!‏“‏ یہ کیڑا کنکھجورے پر حملہ کرتے وقت بھی روشنی خارج کرتا ہے اور اُس وقت بھی جب مادہ اپنے انڈوں کی حفاظت کے لئے اُن کے گرد گھومتی ہے۔‏ لیکن عام حالات میں پیلی بتیوں کی روشنی کبھی بہت تیز اور کبھی مدھم ہو جاتی ہے۔‏

واقعی،‏ جنگل میں اِن غیرمعمولی کیڑوں کی خوبصورتی کو دیکھ کر زبورنویس کے اپنے خالق کی تمجید میں کہے گئے یہ الفاظ یاد آتے ہیں:‏ ”‏زمین تیری مخلوقات سے معمور ہے۔‏“‏—‏زبور ۱۰۴:‏۲۴‏۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

Robert F. Sisson/ National Geographic Image Collection