مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏اکٹھے کھانا کھانے کے فوائد“‏

‏”‏اکٹھے کھانا کھانے کے فوائد“‏

‏”‏اکٹھے کھانا کھانے کے فوائد“‏

کیا آپ کا خاندان دن میں ایک بار اکٹھے کھانا کھاتا ہے؟‏ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج کے تیز رفتار دَور میں بہتیرے خاندانوں کے لئے اکٹھے کھانا کھانا مشکل ہو گیا ہے۔‏ خاندان کے ساتھ اکٹھے کھانا کھانے سے نہ صرف جسمانی ضروریات پوری ہوتیں بلکہ اِس سے خاندانی رشتہ مضبوط ہوتا اور کھل کر بات‌چیت کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔‏

ایل‌گیرڈاس نامی ایک شخص اپنی بیوی ریما اور تین بیٹیوں کے ساتھ شمالی یورپ کے ملک لیتھونیا میں رہتا ہے۔‏ وہ کہتا ہے:‏ ”‏اگرچہ مَیں صبح کام پر چلا جاتا ہوں اور ہماری بیٹیاں سکول چلی جاتی ہیں مگر ہم رات کا کھانا ضرور اکٹھے کھاتے ہیں۔‏ اِس وقت کے دوران،‏ ہم دن‌بھر کے کاموں،‏ مسئلوں،‏ منصوبوں،‏ اپنی پسند اور ناپسند کے بارے میں بات‌چیت کرتے ہیں۔‏ ہم اِس وقت پر روحانی گفتگو بھی کرتے ہیں۔‏ بِلاشُبہ،‏ جب ہم اکٹھے کھانا کھاتے ہیں تو ایسے قیمتی لمحات ہمیں ایک دوسرے کے قریب‌تر لے آتے ہیں۔‏“‏

ریما بھی کہتی ہے:‏ ”‏اپنی بیٹیوں کے ساتھ ملکر کھانا پکانے سے ہمیں کھل کر بات‌چیت کرنے کا موقع ملتا ہے۔‏ ہماری بیٹیاں ہمارے ساتھ باورچی‌خانے میں کام کرنے سے بہت خوش ہوتی ہیں اور وہ کھانا پکانے کے نت‌نئے طریقے بھی سیکھ رہی ہیں۔‏ پس،‏ ہم سب اکٹھے کام کرنے سے بہت خوشی حاصل کرتے ہیں۔‏“‏

ایل‌گیرڈاس،‏ ریما اور اُن کی بیٹیوں کو اکٹھے کھانا کھانے سے بہت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔‏ اگر آپ ابھی تک ایسا نہیں کر پائے تو کیوں نہ کم‌ازکم دن میں ایک وقت کا کھانا اکٹھے کھانے کا بندوبست کریں۔‏ اگر آپ اکیلے والد یا والدہ کے طور پر اپنے بچوں کی پرورش کر رہے ہیں تو آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔‏ یاد رکھیں کہ اِس سلسلے میں آپ جو بھی قربانی دیں گے آپ کو اِس کا اجر بہت زیادہ ملے گا۔‏