مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پہلی صدی میں عوامی تفریح

پہلی صدی میں عوامی تفریح

پہلی صدی میں عوامی تفریح

جنوبی اٹلی میں دو قریبی شہروں سے آنے والے لوگوں کے درمیان اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی وجہ سے دنگافساد شروع ہو گیا۔‏ اس دوران بےشمار لوگ زخمی اور کئی ہلاک ہو گئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔‏ اس افسوسناک واقعے کے بعد حکومت نے اس سٹیڈیم کو دس سال کے لئے بند کر دیا۔‏

آجکل اخبارات میں اس طرح کے دنگےفساد کی خبریں آنا روز کا معمول ہے۔‏ لیکن یہ خاص واقعہ آج سے کوئی ۰۰۰،‏۲ سال پہلے رومی شہنشاہ نیرو کے دورِحکومت میں پیش آیا تھا۔‏ رومی تاریخ‌دان تستُس نے بیان کِیا کہ یہ دنگافساد پامپائی شہر کے سٹیڈیم میں تلواربازی کے مقابلے کے دوران اُس وقت شروع ہوا جب پامپائی کے باشندوں نے پڑوسی شہر نوکیریا کے باشندوں کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔‏

پہلی صدی میں لوگوں کی اکثریت تفریح میں بہت دلچسپی رکھتی تھی۔‏ رومی سلطنت کے خاص شہروں میں تھیئٹر،‏ سٹیڈیم اور سرکس کے میدان ہوا کرتے تھے۔‏ بعض شہروں میں تو یہ تینوں جگہیں ہوا کرتی تھیں۔‏ رومی معاشرے کی بابت ایک کتاب بیان کرتی ہے کہ ”‏یہاں ہونے والے کھیلوں میں شدید غصہ اور جوش‌وولولہ [‏اور]‏ .‏ .‏ .‏ خونریزی شامل ہوتی تھی۔‏“‏ رتھ‌بانوں نے مختلف رنگ کے کپڑے پہنے ہوتے تھے جن سے اُن کے علاقے یا سیاسی پارٹی کی نمائندگی ہوتی تھی۔‏ تماشائی اپنی پسند کی ٹیم کے میدان میں آنے پر اسقدر جوش کا مظاہرہ کرتے کہ آپے سے باہر ہو جاتے تھے۔‏ رتھ‌بان اسقدر مشہور ہو جاتے کہ لوگ اُن کی تصویریں اپنے گھروں میں لگاتے تھے۔‏ مشہور رتھ‌بانوں کو بہت زیادہ پیسہ بھی دیا جاتا تھا۔‏

رومی شہروں میں تلواربازی کے خونی مقابلوں کے علاوہ انسانوں اور جانوروں کے درمیان بھی مقابلے ہوتے تھے۔‏ بعض‌اوقات تو جانوروں سے لڑنے والے انسان بالکل نہتے ہوتے تھے۔‏ تاریخ‌دان وِل ڈیورنٹ کے مطابق،‏ ”‏سزائےموت پانے والے مجرموں کو بعض‌اوقات جانوروں کی کھال پہناکر انہیں جانور کی طرح بنا دیا جاتا اور بھوکے جانوروں کے سامنے ڈال دیا جاتا تھا۔‏ ایسی حالت میں مارے جانا بہت اذیت‌ناک تھا۔‏“‏

اس طرح کی بُری تفریح سے لطف اُٹھانے والے لوگوں کی بابت یہ الفاظ سچ ہیں کہ اُن کی ”‏عقل تاریک“‏ ہو گئی ہے اور وہ ”‏سُن“‏ ہو گئے یعنی اخلاقی لحاظ سے بےحس ہو گئے ہیں۔‏ (‏افسیوں ۴:‏۱۷-‏۱۹‏)‏ دوسری صدی میں طرطلیان نے لکھا:‏ ”‏[‏مسیحیوں]‏ میں ایسی بات نہ کہی گئی،‏ نہ دیکھی یا سنی گئی جس کا تعلق سرکس کے میدانوں کے پاگل‌پن،‏ تھیئٹر کی بےحیائی [‏اور]‏ سٹیڈیم کے مظالم سے تھا۔‏“‏ آجکل بھی سچے مسیحیوں کو ایسی پُرتشدد تفریح سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے جو لٹریچر،‏ ٹیلی‌ویژن اور کمپیوٹر گیمز کے ذریعے پیش کی جاتی ہے۔‏ ہمیں اس بات کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہوواہ خدا کو ”‏ظلم دوست“‏ سے نفرت ہے۔‏—‏زبور ۱۱:‏۵‏۔‏

‏[‏صفحہ ۲۳ پر تصویر]‏

فاتح رتھ‌بان کی تصویر

‎][‏صفحہ ۲۳ پر تصویر]‏

ایک آدمی اور شیر کا مقابلہ

‏[‏صفحہ ۲۳ پر تصویر]‏

پہلی صدی کا رومی تھئیٹر

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Ciudad de Mérida

‏[‏صفحہ ۲۳ پر تصویروں کے حوالہ‌جات]‏

Top and bottom left: Museo Nacional de Arte Romano, Mérida