مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏کیا آپ گرینڈمدرز ڈے مناتی ہیں؟‏“‏

‏”‏کیا آپ گرینڈمدرز ڈے مناتی ہیں؟‏“‏

‏”‏کیا آپ گرینڈمدرز ڈے مناتی ہیں؟‏“‏

پولینڈ میں رہنے والی ۱۶ سالہ نتالیہ موسمِ‌سرما کی ایک صبح ٹرین کا انتظار کر رہی تھی۔‏ اِس دوران دو صحافی خواتین نتالیہ کے پاس آئیں اور اُس سے پوچھا:‏ ”‏کیا آپ گرینڈمدرز ڈے مناتی ہیں؟‏“‏

پولینڈ میں گرینڈمدرز ڈے،‏ گرینڈفادرز ڈے،‏ مدرز ڈے،‏ ویمنز ڈے اور ٹیچرز ڈے خاص دن ہیں۔‏ گرینڈمدرز ڈے اور گرینڈفادرز ڈے پر چھوٹے بچے اکثر اپنے دادا دادی یا نانا نانی کو خوبصورت کارڈ بنا کر دیتے ہیں۔‏ جبکہ نوجوان انہیں تحفےتحائف اور پھول وغیرہ دیتے ہیں۔‏

جب نتالیہ سے گرینڈمدرز ڈے منانے کے بارے میں اچانک سوال پوچھا گیا تو وہ پریشان ہو گئی کہ اُنہیں کیا جواب دے۔‏ لیکن خدا سے دل میں دُعا کرنے کے بعد اُس نے صحافیوں کو بتایا:‏ ”‏مَیں یہوواہ کی گواہ ہوں اور مَیں گرینڈمدرز ڈے نہیں مناتی۔‏“‏ اِس جواب نے صحافیوں کو حیران کر دیا۔‏ نتالیہ نے مسکراتے ہوئے اُن کی طرف دیکھا اور کہا:‏ ”‏مَیں اپنی نانی کے ساتھ رہتی ہوں۔‏ اِس لئے مَیں ہر روز اُنہیں پھول دے سکتی،‏ اُن کے ساتھ بات‌چیت کر سکتی اور اُن کی شفقت کے لئے شکرگزاری کا اظہار کر سکتی ہوں۔‏ توپھر مَیں سال میں ایک ہی بار ایسا کیوں کروں؟‏“‏

اُس کی باتوں نے صحافیوں کو بہت متاثر کِیا۔‏ شاید آپ بھی اُس کی باتوں سے متاثر ہوئے ہوں۔‏ اگلے دن صبح کے اخبار میں نتالیہ کی تصویر اور اُس کے الفاظ شائع ہوئے۔‏

کیا یہ تجربہ آپ کو خود سے یہ پوچھنے کی تحریک دیتا ہے کہ آیا آپ بھی اپنے اعتقادات اور چال‌چلن کی وجوہات بیان کرنے کے لئے تیار ہیں خاصکر اُس وقت جب آپ سے اچانک کچھ پوچھ لیا جائے؟‏ خدا کے سچے پرستار خوشی سے اپنی اُمید کی وجہ یعنی اپنے ایمان کے بارے میں بتانے کے لئے تیار رہنے سے اُسے جلال دیتے ہیں۔‏—‏۱-‏پطرس ۳:‏۱۵‏۔‏