”تعلیم دینے کیلئے ایک مفید کتاب!“
”تعلیم دینے کیلئے ایک مفید کتاب!“
یہ الفاظ پانامہ میں کُلوقتی خدمت کرنے والے یہوواہ کے ایک گواہ نے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے بارے میں لکھے تھے۔ یہ ۲۲۴ صفحات پر مشتمل رنگین کتاب اب وسیع پیمانے پر بائبل سکھانے کے لئے استعمال کی جا رہی ہے۔ اُس نے مزید لکھا: ”اِس کتاب کی تحریر بہت واضح، آسان اور قائل کرنے والی ہے۔ اس میں حوالہجات اور موضوعات کو بالکل فرق طریقے سے پیش کِیا گیا ہے۔ اس سے پڑھنے والے کو پاک صحائف کی تحقیق کرنے کی تحریک ملتی ہے۔“
امریکہ کے شہر میسوری سے ایک بائبل ٹیچر نے لکھا: ”مجھے اِس کتاب کی تحریر بہت پسند آئی کیونکہ یہ بہت سادہ ہے۔ اس کے مضامین کو بہت عمدہ طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔ مَیں نے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔“ یہ بائبل ٹیچر پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کتاب کو ایک ایسی خاتون کے پاس لے کر گئی جو پہلے یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ بائبل مطالعہ کِیا کرتی تھی مگر کسی وجہ سے اُس کا مطالعہ بند ہو گیا تھا۔
بائبل ٹیچر نے بیان کِیا: ”اِس عورت نے ابھی کتاب کا پہلا باب بھی ختم نہیں کِیا تھا کہ اُس نے مجھے فون کرکے بتایا کہ وہ اِس کتاب کی پڑھائی سے بہت لطفاندوز ہو رہی ہے۔“ اُس عورت نے کہا، مجھے ایسا لگا کہ یہ کتاب تو صرف میرے ہی لئے لکھی گئی ہے اور مَیں اپنا بائبل مطالعہ دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہوں۔ بائبل ٹیچر نے بیان کِیا کہ جب ہم نے پہلے دس ابواب کا مطالعہ ختم کر لیا تو سیکھی ہوئی باتوں کے لئے اس عورت کی خوشی کو دیکھنا واقعی مسرتبخش تھا۔
اگرچہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کی اشاعت کو دو سال سے بھی کم عرصہ ہوا ہے توبھی اس کی ۵۰ ملین کاپیاں ۱۵۰ سے زائد زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔ آپ بھی اِس کوپن کو پُر کرکے اِس پر درج پتے یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے اس کی ایک کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔
□ براہِمہربانی مجھے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں بھیج دیجئے۔
□ براہِمہربانی ایک ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام میں سے تعلیم دے سکتا ہے۔