مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اپنے اختیار کو استعمال کریں

اپنے اختیار کو استعمال کریں

ہدایت نمبر۳

اپنے اختیار کو استعمال کریں

اس ہدایت پر عمل کرنے کی اہمیت۔‏ والدین کے لئے شائع ہونے والے ایک رسالے میں ایک جائزے کے بارے میں بیان کِیا گیا جس میں ”‏ایسے بچوں کا مقابلہ جن کے والدین پُرمحبت طریقے سے اُن کی تربیت کرتے ہیں اُن بچوں سے کِیا گیا جن کے والدین اُن پر بہت سختی کرتے یا اُنہیں کھلی چھوٹ دیتے ہیں۔‏“‏ اس جائزے کے مطابق ”‏تربیت پانے والے بچے دوسروں کی نسبت پڑھائی میں زیادہ اچھے نمبر لیتے اور زیادہ آسانی سے دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر لیتے ہیں۔‏ اس کے علاوہ اُن میں زیادہ اعتماد بھی ہوتا ہے اور وہ زیادہ خوش بھی نظر آتے ہیں۔‏“‏

اس ہدایت پر عمل کرنا مشکل کیوں ہے؟‏ چاہے بچہ شیرخوار ہو یا نوجوان،‏ وہ والدین کا اختیار کی مزاحمت کرتا ہے۔‏ مصنف جان روزمنڈ اپنی کتاب والدین کا اختیار (‏انگریزی میں دستیاب)‏ میں کہتے ہیں کہ ”‏اگر والدین اپنے اختیار کو استعمال کرنے میں جھجک محسوس کرتے ہیں یا پھر بچوں کی ضد پر بآسانی ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو بچوں کو اس بات کا جلد اندازہ ہو جاتا ہے۔‏ یاد رکھیں کہ اگر والدین اپنا اختیار استعمال نہیں کریں گے تو بچے اُن پر رعب جمانے لگیں گے۔‏“‏

آپ اس ہدایت پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏ یہ مت سوچیں کہ اگر آپ والدین کے طور پر اپنا اختیار استعمال کریں گے تو آپ کے بچے بےدل ہو جائیں گے یا پھر آپ سے دُور ہو جائیں گے۔‏ یاد رکھیں کہ یہوواہ خدا نے خاندان کو وجود دیا ہے اور اُسی نے والدین کو بچوں کا مختار قرار دیا ہے۔‏ خدا بچوں کو تاکید کرتا ہے کہ ”‏اپنے ماں باپ کے فرمانبردار رہو۔‏“‏—‏افسیوں ۳:‏۱۴،‏ ۱۵؛‏ ۶:‏۱-‏۴‏۔‏

والدین کو محتاط رہنا چاہئے کہ وہ اپنا اختیار استعمال کرتے وقت بچوں سے زیادتی نہ کریں۔‏ اس سلسلے میں یہوواہ خدا کی مثال پر غور کریں۔‏ اُس کی قدرت لامحدود ہے۔‏ وہ اپنے بندوں کو اپنے احکام پر عمل کرنے پر مجبور تو کر سکتا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کرتا۔‏ اس کی بجائے وہ اُن میں اچھے کام کرنے کی لگن پیدا کرتا ہے۔‏ خدا اپنے خادموں کی یوں حوصلہ‌افزائی کرتا ہے:‏ ”‏کاش کہ تُو میرے احکام کا شنوا ہوتا اور تیری سلامتی نہر کی مانند .‏ .‏ .‏ ہوتی۔‏“‏ (‏یسعیاہ ۴۸:‏۱۸‏)‏ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم اُس سے محبت رکھنے کی وجہ سے اُس کی فرمانبرداری کریں نہ کہ کسی ہیبت کی وجہ سے۔‏ (‏۱-‏یوحنا ۵:‏۳‏)‏ وہ ہم سے کسی ایسی بات کی توقع نہیں کرتا جو ہم سے نہیں ہو سکتی۔‏ وہ یہ بھی جانتا ہے کہ اُس کے احکام پر عمل کرنے میں ہمارا ہی بھلا ہے۔‏—‏زبور ۱۹:‏۷-‏۱۱‏۔‏

کئی والدین اپنے اختیار کو استعمال کرنے سے کتراتے ہیں۔‏ لیکن یاد رکھیں کہ خدا ہی نے والدین کو بچوں کی تربیت کرنے کا اختیار دیا ہے۔‏ آپ کو اس بات کا پکا یقین ہونا چاہئے کہ خدا کے احکام پر عمل کرنا آپ کے لئے اور آپ کے بچوں کے لئے سب سے اچھی راہ ہے۔‏ یوں آپ اپنے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے اپنے بچوں کی عمدہ تربیت کر پائیں گے۔‏—‏رومیوں ۱۲:‏۲‏۔‏

مگر بچوں کی تربیت کے سلسلے میں اپنے اختیار کو استعمال کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۵ پر عبارت]‏

‏”‏اپنے بچوں کی تربیت کر .‏ .‏ .‏ اور وہ تیرے دل کو خوش کر دیں گے۔‏“‏—‏امثال ۲۹:‏۱۷‏،‏ نیو ریوائزڈ سٹینڈرڈ ورشن