”مسیح کی پیروی کریں“
”مسیح کی پیروی کریں“
یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
اس تین روزہ کنونشن کا سلسلہ مئی ۲۰۰۷ کے مہینے میں رستہائےمتحدہ سے شروع ہوا اور یہ ۲۰۰۸ کے دوران دُنیا کے سینکڑوں شہروں میں جاری رہے گا۔ بہتیری جگہوں پر جمعے کے روز پروگرام کا آغاز صبح ۲۰:۹ پر موسیقی کے ساتھ ہوگا۔ کنونشن کے تینوں دنوں کے دوران یسوع مسیح کی زندگی پر غور کِیا جائے گا۔
جمعے کے روز کا موضوع یہ ہوگا ”ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوؔع کو تکتے رہیں۔“ (عبرانیوں ۱۲:۲) پہلی تقریر کا عنوان ”ہمیں ’مسیح‘ کی پیروی کیوں کرنی چاہئے؟“ ہوگا۔ سلسلہوار تین تقاریر میں بتایا جائے گا کہ یسوع مسیح کس لحاظ سے موسیٰ، داؤد اور سلیمان کی طرح تھا؟ صبح کے سیشن کے اختتام پر مرکزی تقریر ”یہوواہ کے مقاصد میں یسوع مسیح کا اہم کردار“ پیش کی جائے گی۔
جمعے کو دوپہر کے سیشن کی پہلی تقریر ”’ہم کو مسیح مل گیا‘!“ ہوگی۔ اس کے بعد تقریر ”’مسیح میں پوشیدہ‘ خزانوں کی تلاش کریں“ پیش کی جائے گی۔ ”مسیح جیسا مزاج رکھیں“ کے موضوع کے تحت سلسلہوار پانچ تقاریر پیش کی جائیں گی۔ ان میں سے چند کے عنوان یہ ہوں گے ”’وہ خوشی کے ساتھ اُن سے ملا،‘“ ”وہ ’موت تک فرمانبردار رہا‘“ اور ”وہ ’اپنے لوگوں سے آخر تک محبت رکھتا رہا۔‘“ سیشن کی اختتامی تقریر میں اس موضوع پر بات کی جائے گی ”وہ ’برّہ کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں جہاں کہیں وہ جاتا ہے۔‘“
ہفتے کے روز کا موضوع ”میری بھیڑیں میری آواز سنتی ہیں . . . اور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں“ ہوگا۔ (یوحنا ۱۰:۲۷) ایک گھنٹے کے تقریری سلسلے بعنوان ”منادی کے کام میں یسوع کے نقشِقدم پر چلیں“ کے تحت پیش کی جانے والی تین تقاریر میں منادی کے کام میں بہتری لانے کے حوالے سے عملی مشورے بھی دئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دو تقاریر پیش کی جائیں گی جن کے عنوان یہ ہوں گے ”کیا آپ مسیح کی طرح ’راستبازی سے محبت اور بدکاری سے عداوت‘ رکھتے ہیں؟“ اور ”یسوع کی طرح ’ابلیس کا مقابلہ کریں۔‘“ صبح کے پروگرام کا اختتام بپتسمے کی تقریر کے ساتھ ہوگا۔ اس تقریر کے بعد بپتسمے کے لائق بہنبھائی بپتسمہ لے سکیں گے۔
ہفتے کو دوپہر کے سیشن کا آغاز چھ سلسلہوار تقاریر کے ساتھ ہوگا جن کے عنوان یہ ہوں گے ”’بِھیڑ کی پیروی‘ نہ کریں،“ ”’اپنے دل اور آنکھوں کی خواہشوں کی پیروی‘ نہ کریں،“ ”’باطل چیزوں کی پیروی‘ نہ کریں،“ ”’جھوٹے استاد‘ کی پیروی نہ کریں،“ ”’گھڑی ہوئی کہانیوں کی پیروی‘ نہ کریں“ اور ”’شیطان کی پیروی‘ نہ کریں۔“ اگلی تقاریر میں ان موضوعات پر باتچیت کی جائے گی ”’خدا سے تعلیمیافتہ‘ ہونے کا شرف“ اور ”انہیں گلّے میں لوٹنے میں مدد دیں۔“ ہفتے کے روز کا اختتام کنونشن کی اس اہم تقریر کے ساتھ ہوگا ”’آ کر میرے پیچھے ہو لے۔‘“
اتوار کے روز کا موضوع ”میرے پیچھے ہو لے“ ہوگا۔ (یوحنا ۲۱:۱۹) تقریر ”یسوع کی پیروی نہ کرنے کے ’عذر پیش نہ کریں‘“ پیش کی جائے گی۔ اس کے بعد ”پہاڑی وعظ میں سے چند سنہرے اصول“ کے عنوان کے تحت سلسلہوار چھ تقاریر پیش کی جائیں گی جن میں یسوع کی ان باتوں پر غور کِیا جائے گا ”خوش ہیں وہ جو اپنی روحانی ضروریات سے باخبر ہیں،“ ”’پہلے اپنے بھائی سے ملاپ کر‘“ اور ”’دیا کرو۔ تمہیں بھی دیا جائے گا۔‘“ صبح کے سیشن کا اختتام عوامی تقریر کے ساتھ ہوگا جس کا عنوان یہ ہوگا ”مسیح کے سچے پیروکار کون ہیں؟“ بعدازدوپہر خدا کے کلام پر مبنی ایک ڈرامہ پیش کِیا جائے گا جو خدا کے نبی الیشع کے لالچی خادم جحازی کے بارے میں ہوگا۔ کنونشن کا اختتام تقریر ”ہمارے فتحمند پیشوا یسوع مسیح کی پیروی کرتے رہیں“ سے ہوگا۔
کنونشن پر حاضر ہونے کی ابھی سے تیاری کریں۔ اپنے نزدیک منعقد ہونے والے کنونشن کے بارے میں جاننے کے لئے یہوواہ کے گواہوں کے مقامی کنگڈم ہال سے رابطہ کریں یا پھر اس رسالے کو شائع کرنے والوں کو لکھیں۔