مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک انوکھی عبادت‌گاہ

ایک انوکھی عبادت‌گاہ

ایک انوکھی عبادت‌گاہ

اِٹلی سے جاگو!‏ کا نامہ‌نگار

▪ سن ۱۹۰۰ کے لگ‌بھگ اِٹلی کے پہاڑی علاقے پستویا میں بہت سے کارخانے وجود میں آئے۔‏ اُن کارخانوں تک خام مال پہنچانے اور وہاں سے پیداوار کو دوسرے علاقوں تک لے جانے کے لئے ایک ریل‌وے لائن تعمیر کی گئی۔‏ یہ ریل‌وے لائن تقریباً ۱۵ کلومیٹر [‏۱۰ میل]‏ لمبی تھی اور پہاڑوں سے بل کھاتی ہوئی گزرتی تھی۔‏ بجلی سے چلنے والی ریل‌گاڑیوں نے اِس لائن پر ۲۱ جون ۱۹۲۶ کو کام کرنا شروع کِیا۔‏

ریل‌گاڑیوں کو بجلی مہیا کرنے کے لئے بجلی کا ایک سب‌سٹیشن تعمیر کِیا گیا۔‏ (‏اُوپر والی تصویر کو دیکھیں۔‏)‏ البتہ کچھ عرصے کے بعد ریل‌وے کے ذریعے مال کی آمدورفت کم ہونے لگی۔‏ اس لئے ۱۹۶۵ میں اِس ریل‌وے لائن کو بند کر دیا گیا۔‏ ریل‌وے کی اُن عمارتوں کا کیا ہوا جو اس لائن کے پاس ہی تعمیر ہوئی تھیں؟‏ کئی عمارتوں کو ترک کر دیا گیا اور وہ ٹوٹ پھوٹ گئیں۔‏ لیکن دوسروں کو بحال کرکے ہوٹلوں اور بس سٹیشنوں میں تبدیل کر دیا گیا۔‏

بجلی کے سب‌سٹیشن کو بھی بحال کر دیا گیا۔‏ سن ۱۹۹۷ میں یہوواہ کے گواہوں نے اسے خرید کر ایک عبادت‌گاہ میں تبدیل کر دیا۔‏ (‏نیچے والی تصویر کو دیکھیں۔‏)‏ بجلی کے اِس سابقہ سب‌سٹیشن میں اب یہوواہ کے گواہوں کی ایک کلیسیا عبادت کے لئے جمع ہوتی ہے۔‏ اِس کے ارکان اس علاقے میں ”‏چراغوں کی طرح دِکھائی دیتے“‏ ہیں کیونکہ وہ خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی مُنادی کرکے لوگوں کے دلوں کو روشن کر رہے ہیں۔‏ (‏فلپیوں ۲:‏۱۵؛‏ متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ جی‌ہاں،‏ ایک ایسی عمارت جو بجلی مہیا کرنے کے لئے استعمال ہوا کرتی تھی اب وہ روحانی نور مہیا کرنے کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔‏—‏متی ۵:‏۱۴-‏۱۶؛‏ ۲۸:‏۱۹،‏ ۲۰‏۔‏