مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اپنے علم کو پرکھیں

اپنے علم کو پرکھیں

اپنے علم کو پرکھیں

اِس تصویر میں اَور کونسی چیزیں ہونی چاہئیں؟‏

پہلے سموئیل ۱۷:‏۳۸-‏۵۱ کو پڑھیں۔‏ پھر تصویر کو دھیان سے دیکھیں۔‏ اِس میں کونسی چیزیں نہیں دکھائی دیتی ہیں جن کا ذکر صحیفے میں ہے؟‏ نیچے دی گئی لکیروں پر اپنے جواب لکھیں اور تصویر کو مکمل کریں۔‏

۱.‏ ‏․․․․․‏

۲.‏ ‏․․․․․‏

۳.‏ ‏․․․․․‏

سوال:‏

داؤد،‏ جولیت کو کیوں ہرا سکا؟‏ جب ہم مشکلات کا سامنا کرتے ہیں تو اِس واقعے کے بارے میں پڑھنے سے ہماری ہمت کیوں بڑھتی ہے؟‏

اِس شمارے میں سے .‏ .‏ .‏

اِن سوالوں کے جواب دیں اور آیات کو مکمل کریں۔‏

صفحہ ۷ شوہر کو اپنی بیوی سے کیسے پیش آنا چاہئے؟‏ ۱-‏پطرس ۳‏:‏․․․‏

صفحہ ۱۲ کمپیوٹر گیمز کے سلسلے میں ہمیں کس بات کا خیال رکھنا چاہئے؟‏ افسیوں ۵‏:‏․․․‏

صفحہ ۱۹ بیوی کو اپنے شوہر کے تابع کیوں رہنا چاہئے؟‏ ۱-‏کرنتھیوں ۱۱‏:‏․․․‏

صفحہ ۱۹ شوہروں کو کس بات کا خیال رکھنا چاہئے؟‏ افسیوں ۵‏:‏․․․‏

یسوع مسیح کے باپ‌دادا میں کون کون شامل تھا؟‏

نیچے دئے گئے اشاروں پر غور کریں اور آیات کو پڑھیں۔‏ پھر اُس شخص کا نام لکھیں جس کی طرف اشارہ کِیا گیا ہے۔‏

۴.‏ ‏․․․․․‏

اشارہ:‏ میرے بارے میں کہا گیا تھا کہ مَیں آدم کی ”‏صورت‌وشبِیہ کا ایک بیٹا“‏ ہوں۔‏

پیدایش ۵:‏۳ کو پڑھیں۔‏

۵.‏ ‏․․․․․‏

اشارہ:‏ میرے زمانے میں ”‏لوگ یہوؔواہ کا نام لیکر دُعا کرنے لگے۔‏“‏

پیدایش ۴:‏۲۶ کو پڑھیں۔‏

۶.‏ ‏․․․․․‏

اشارہ:‏ میرے پوتے کے سوا کسی بھی انسان کی عمر میری عمر سے زیادہ نہیں ہوئی۔‏

پیدایش ۵:‏۱۸-‏۲۱،‏ ۲۷ کو پڑھیں۔‏

سوالوں کے جواب

۱.‏ جولیت کی تلوار۔‏

۲.‏ جولیت کا بھالا۔‏

۳.‏ داؤد کا فلاخن۔‏

۴.‏ سیت۔‏—‏لوقا ۳:‏۳۸‏۔‏

۵.‏ انوس۔‏—‏لوقا ۳:‏۳۸‏۔‏

۶.‏ یارد۔‏—‏لوقا ۳:‏۳۷‏۔‏