مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سب لوگوں کیلئے ایک کتاب

سب لوگوں کیلئے ایک کتاب

سب لوگوں کیلئے ایک کتاب

آپ کے خیال میں مذکورہ‌بالا بات کونسی کتاب کے بارے میں کہی جا سکتی ہے؟‏ امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں رہنے والی ایک خاتون کو بروشر سب لوگوں کے لئے ایک کتاب ملا۔‏ اِس بروشر میں بیان کِیا گیا ہے کہ بائبل میں کیا کچھ درج ہے اور آج ہم سب کے لئے بائبل کو پڑھنا اِسقدر ضروری کیوں ہے۔‏ اُس خاتون نے بروشر کے لئے اپنی شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:‏

‏”‏مَیں نے اِسے شروع سے لیکر آخر تک پڑھا ہے اور یہ مجھے بہت پسند آیا ہے۔‏ اِس میں خدا کے کلام کی خاص خاص باتیں بیان کی گئی ہیں۔‏ اِس میں بڑی خوبصورتی کے ساتھ بیان کِیا گیا ہے کہ بائبل اور سائنس کیسے ایک دوسرے سے متفق ہیں۔‏ بروشر یہ بھی بیان کرتا ہے کہ بائبل کا ترجمہ کیسے کِیا گیا تاکہ سب لوگ اِسے پڑھ سکیں۔‏ اِس کے علاوہ یہ کہ بائبل کو کیسے آج تک محفوظ رکھا گیا ہے۔‏“‏

آج تک جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں بائبل اُن سب میں سے بےمثال ہے۔‏ یہ دُنیا میں ابھی تک سب سے زیادہ تقسیم ہونے والی کتاب ہے۔‏ اگرچہ بائبل تقریباً ۰۰۰،‏۲ سال پہلے مکمل ہوئی تھی توبھی یہ سائنسی اعتبار سے بالکل درست ہے اور اِس کی تعلیمات ہمارے زمانے میں بھی لوگوں کے لئے انتہائی عملی ہیں۔‏

آپ بھی نیچے دئے گئے کوپن کو پُر کرکے اِس پر درج پتے یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے اِس ۳۲ صفحات پر مشتمل بروشر کی ایک کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔‏

□ برائےمہربانی مجھے یہ بروشر بھیج دیجئے۔‏ آپ اِسے کون سی زبان میں پڑھنا پسند کریں گے؟‏

□ برائےمہربانی ایک ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام میں سے تعلیم دے سکتا ہے۔‏