مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اپنے علم کو پرکھیں

اپنے علم کو پرکھیں

اپنے علم کو پرکھیں

یہ کہاں کا واقعہ ہے؟‏

۱.‏ جب یہ معجزہ پیش آیا تو ساؤل کس شہر کو سفر کر رہا تھا؟‏

اشارہ:‏ اعمال ۹:‏۱-‏۹ کو پڑھیں۔‏

نقشے پر اُس شہر پر نشان لگائیں۔‏

رومہ

یروشلیم

دمشق

بابل

▪ آسمان سے کس نے ساؤل کے ساتھ بات کی؟‏

‏․․․․․‏

▪ جب ساؤل کے گِرداگِرد نور چمکا تو اُسے کیا ہوا؟‏

‏․․․․․‏

سوال:‏

ساؤل مسیحیوں کو اذیت کیوں پہنچا رہا تھا؟‏ جب آپ دوسروں کے ساتھ یہوواہ خدا کے بارے میں بات کرتے ہیں تو شاید لوگ آپ سے بُرا سلوک کیوں کرنے لگیں؟‏ اِس واقعے پر غور کرنے سے آپ دلیر کیوں بن سکتے ہیں؟‏

اِس شمارے میں سے .‏ .‏ .‏

اِن سوالوں کے جواب دیں اور آیات کو مکمل کریں۔‏

صفحہ ۳ اخیر دنوں میں ہنسی ٹھٹھا کرنے والے لوگ کیا کہیں گے؟‏ ۲-‏پطرس ۳‏:‏․․․‏

صفحہ ۷ اِس دُنیا پر ناگہاں ہلاکت کب آئے گی؟‏ ۱-‏تھسلنیکیوں ۵‏:‏․․․‏

صفحہ ۱۰ ظلم کو پسند کرنے والے کے بارے میں خدا کیسا محسوس کرتا ہے؟‏ زبور ۱۱‏:‏․․․‏

صفحہ ۲۷ ایوب نے مصیبت کا سامنا کرتے وقت اپنی زندگی کے بارے میں کیا کہا؟‏ ایوب ۱۰‏:‏․․․‏

یسوع مسیح کے باپ‌دادا میں کون کون شامل تھا؟‏

نیچے دئے گئے اشاروں پر غور کریں اور آیات کو پڑھیں۔‏ پھر اُس شخص کا نام لکھیں جس کی طرف اشارہ کِیا گیا ہے۔‏

۲.‏‏․․․․․‏

اشارہ:‏ جب میری ماں نے سنا کہ وہ مجھے جنم دے گی تو اُسے ہنسی آ گئی۔‏

پیدایش ۱۷:‏۱۹؛‏ ۱۸:‏۱۰-‏۱۴ کو پڑھیں۔‏

۳.‏‏․․․․․‏

اشارہ:‏ میرے بھائی نے تھوڑی سی دال کے بدلے مجھے اپنا پہلوٹھے کا حق بیچ دیا۔‏

پیدایش ۲۵:‏۲۹-‏۳۴ کو پڑھیں۔‏

۴.‏‏․․․․․‏

اشارہ:‏ میرے باپ نے مجھے ”‏شیرببر کا بچہ“‏ کہا۔‏

پیدایش ۴۹:‏۹ کو پڑھیں۔‏

سوالوں کے جواب

۱.‏ دمشق۔‏

▪ یسوع مسیح۔‏

▪ وہ اندھا ہو گیا۔‏

۲.‏ اضحاق۔‏—‏لوقا ۳:‏۳۴‏۔‏

۳.‏ یعقوب۔‏—‏لوقا ۳:‏۳۴‏۔‏

۴.‏ یہوداہ۔‏—‏لوقا ۳:‏۳۳‏۔‏