مَیں خدا کی پرستش سے کیسے خوشی حاصل کر سکتا ہوں؟
نوجوانوں کا سوال
مَیں خدا کی پرستش سے کیسے خوشی حاصل کر سکتا ہوں؟
جوشوعا کی عمر سولہ سال ہے۔ اُس نے یہوواہ کے گواہوں کے ایک خاندان میں پرورش پائی ہے۔ اُس کا خاندان باقاعدگی سے اجلاسوں پر جاتا ہے۔ مگر اب جوشوعا کو اجلاسوں پر جانا اچھا نہیں لگتا۔ ایک دن جب وہ اپنے کمرے میں لیٹا ہوا تھا تو اُس کی ماں نے کہا: ”جوشوعا اُٹھ جاؤ! کیا تمہیں یاد نہیں کہ آج اجلاس پر جانا ہے!“ جوشوعا نے کہا: ”ماں، کیا میرا جانا ضروری ہے؟“ اِس پر اُس کی ماں نے کہا: ”باتیں بنانا بند کرو اور جلدی سے تیار ہو جاؤ۔ مَیں آج پھر اجلاس پر دیر سے نہیں پہنچنا چاہتی!“ اِس کے بعد وہ اُس کے کمرے سے چلی گئی۔ وہ ابھی زیادہ دُور نہیں گئی تھی کہ جوشوعا نے کہا: ”ماں، یہ آپ کا مذہب تو ہو سکتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ میرا مذہب بھی یہی ہو۔“ وہ جانتا تھا کہ اُس کی ماں نے اُس کی بات سُن لی ہے کیونکہ لمحہبھر کے لئے اُس کے قدموں کی چاپ رک گئی تھی۔ لیکن وہ کچھ کہے بغیر ہی چلی گئی۔ جوشوعا اپنی بات پر شرمندہ ہوا۔ وہ اپنی ماں کو دُکھ نہیں دینا چاہتا تھا لیکن وہ اُس سے معافی بھی نہیں مانگنا چاہتا تھا۔ اب اُس کے پاس تیار ہونے کے سوا اَور کوئی چارہ نہ تھا۔ وہ بڑبڑاتے ہوئے بیڈ سے اُٹھا اور تیار ہونے لگا: ”آج نہیں تو کل مَیں اپنا فیصلہ خود کروں گا۔ مَیں کنگڈمہال میں آنے والے لوگوں کی طرح نہیں ہوں۔ ضروری تو نہیں کہ مَیں بھی اُن جیسا مسیحی بنوں۔“
کیا آپ نے بھی کبھی جوشوعا کی طرح محسوس کِیا ہے؟ کیا بعضاوقات ایسا ہوتا ہے کہ دوسرے نوجوان خوشی سے مسیحی کارگزاریوں میں حصہ لیتے ہیں جبکہ آپ مجبوراً اِن میں شرکت کرتے ہیں؟ ذرا غور کریں:
▪ کیا آپ بائبل کا مطالعہ کرنے کو محض ایک فرض سمجھتے ہیں؟
▪ کیا آپ گھربہگھر مُنادی میں حصہ لینے سے گھبراتے ہیں؟
▪ کیا آپ مسیحی اجلاسوں پر جا کر بور ہوتے ہیں؟
اگر ایسے سوالات کے لئے آپ کا جواب ”ہاں“ ہے توبھی بےحوصلہ نہ ہوں۔ اپنی زندگی میں چند تبدیلیاں لانے سے آپ خدا کی خدمت سے خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔ آئیے دیکھیں یہ کیسے ممکن ہے۔
چیلنج نمبر ۱: بائبل کا مطالعہ کرنا
مطالعہ کرنا کیوں آسان نہیں؟ شاید آپ کو ”مطالعہ کرنا“ پسند نہیں ہے۔ آپ کو زیادہ دیر تک ایک جگہ بیٹھنا اور توجہ دینا مشکل لگتا ہے۔ اِسکےعلاوہ، آپ کو اپنے سکول کا بہت سا کام بھی کرنا ہوتا ہے۔
مگر آپ کو مطالعہ کیوں کرنا چاہئے؟ بائبل صرف خدا کا الہامی کلام ہی نہیں بلکہ یہ ”تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لئے فائدہمند بھی ہے۔“ (۲-تیمتھیس ۳:۱۶) بائبل کو پڑھنے اور اِس پر غوروخوض کرنے سے آپ اُن باتوں کو سمجھنے کے قابل ہو سکتے ہیں جنہیں آپ پہلے نہیں جانتے تھے۔ یاد رکھیں کہ محنت کے بغیر آپ کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کسی کھیل میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اِس کے اصول سیکھنے اور اِس کی مشق کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ صحتمند رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو ورزش کرنے کی ضرورت ہے۔ اِسی طرح اگر آپ اپنے خالق کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو اُس کے کلام کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔
بعض نوجوان کیا کہتے ہیں؟ ”جب مَیں ہائی سکول میں تھی تو مجھے اپنے بارے میں کچھ اہم فیصلے کرنے تھے۔ بچے ہر طرح کے غلط کام کرتے تھے لیکن مجھے یہ فیصلہ کرنا تھا کہ ’کیا مجھے اُن جیسے کام کرنے چاہئیں؟‘ مجھے یہ بھی دیکھنا تھا کہ ’کیا میرے والدین واقعی مجھے صحیح تعلیم دے رہے ہیں؟‘“—تشڈذا۔
”مجھے یقین تھا کہ جو تعلیم مجھے دی گئی ہے وہ بالکل صحیح ہے۔ اِس کے باوجود مجھے اِس بات کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے کی ضرورت تھی۔ مَیں صرف اِس لئے اِس مذہب پر نہیں چلنا چاہتی تھی کہ یہ میرے والدین کا مذہب ہے بلکہ مَیں دل سے اِسے قبول کرنا چاہتی تھی۔“—نیلیسا۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ مطالعے کا ایسا جدول بنائیں جو آپ کی ضرورت اور دلچسپی کے مطابق ہو۔ اُن موضوعات کا بھی انتخاب کریں جن کا آپ مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اپنے مطالعے کا آغاز کہاں سے کر سکتے ہیں؟ اپنے عقائد کا جائزہ لینے کے لئے پوری بائبل کا مطالعہ کریں۔ اِس سلسلے میں آپ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ *
عملی مشورت: سب سے پہلے ذیل میں دئے گئے دو یا تین ایسے بائبل موضوعات کا انتخاب کریں جن کی بابت آپ مزید جاننا چاہتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اپنی پسند کے موضوعات کے بارے میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
□ کیا کوئی خدا ہے؟
□ مَیں کیسے اِس بات کا یقین کر سکتا ہوں کہ بائبل لکھنے والوں نے اِسے خدا کے الہام سے تحریر کِیا؟
□ مجھے ارتقا کی بجائے تخلیق پر کیوں یقین رکھنا چاہئے؟
□ خدا کی بادشاہت کیا ہے، اور مَیں اِسکے حقیقی ہونے کو کیسے ثابت کر سکتا ہوں؟
□ مرنے پر جوکچھ واقع ہوتا ہے مَیں اِس کی بابت اپنے عقیدے کو کیسے واضح کر سکتا ہوں؟
□ مجھے مُردوں کے جی اُٹھنے پر ایمان کیوں رکھنا چاہئے؟
□ مَیں کیسے جان سکتا ہوں کہ کونسا مذہب سچا ہے؟
□ ․․․․․
چیلنج نمبر ۲: مُنادی میں حصہ لینا
مُنادی کرنا کیوں آسان نہیں؟ شاید آپ کے لئے دوسروں کے ساتھ بائبل میں سے باتچیت کرنا مشکل ہو خاص طور پر اُس وقت جب مُنادی کے دوران آپ کو سکول کا کوئی ساتھی مل جاتا ہے۔
مگر آپ کومُنادی کیوں کرنی چاہئے؟ یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو ہدایت دی: ”تُم جا کر . . . شاگرد بناؤ اور . . . اُن کو یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا مَیں نے تُم کو حکم دیا۔“ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) لیکن مُنادی کرنے کی اَور بھی بہت سی وجوہات ہیں۔ نوجوانوں پر کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بعض جگہوں پر بہت سے نوجوان خدا اور بائبل پر ایمان تو رکھتے ہیں مگر اُن کے پاس مستقبل کے بارے میں کوئی حقیقی اُمید نہیں ہوتی۔ بائبل کا مطالعہ کرنے کی وجہ سے آپ کے پاس ایسی معلومات ہیں جن کی بہت سے نوجوانوں کو ضرورت ہے اور وہ اُن کی تلاش کر رہے ہیں۔
بعض نوجوان کیا کہتے ہیں؟ ”مَیں نے اور میری سہیلی نے مُنادی کے لئے چند مؤثر تعارفات تیار کئے۔ اِس کے ساتھساتھ ہم نے لوگوں کے اعتراضات کا جواب دینا اور واپسی ملاقاتیں کرنا بھی سیکھا۔ جب مَیں نے مُنادی میں بھرپور حصہ لینا شروع کِیا تو مجھے مُنادی کرنا اَور بھی اچھا لگنے لگا۔“—نیلیسا۔
”ایک مسیحی بہن نے مُنادی کرنے کے سلسلے میں میری بہت مدد کی ہے۔ وہ مجھ سے چھ سال بڑی ہے۔ وہ مجھے مُنادی میں اپنے ساتھ لیکر جاتی ہے اور کبھیکبھار ہم باہر کھانا بھی کھاتے ہیں۔ اُس نے مجھے بائبل میں سے ایسے صحائف کھول کر دکھائے جن سے مجھے اپنی سوچ کو درست کرنے میں مدد ملی۔ مجھے لگتا ہے کہ اُس کے اچھے نمونے کی وجہ سے ہی مَیں زیادہ لوگوں کو خدا کا پیغام سنانے کے قابل ہوئی ہوں۔ مَیں اُس کے اِس احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتی!“—شانتا۔
اعمال ۱۶:۱-۳) بائبل بیان کرتی ہے: ”جس طرح لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے اُسی طرح آدمی کے دوست کے چہرہ کی آب اُسی سے ہے۔“ (امثال ۲۷:۱۷) اپنے سے بڑی عمر کے تجربہ کار بہن بھائیوں کے ساتھ دوستی کرنے کے بہت سے فائدے ہیں۔ اُنیس سالہ ایلکس کہتا ہے کہ ”دراصل اپنے سے بڑے لوگوں کے درمیان رہنے سے آپ بہت سی مشکلات سے بچ جاتے ہیں۔“
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ اپنے والدین کی اجازت سے کلیسیا میں اپنے سے بڑے کسی ایسے شخص کو تلاش کریں جس کے ساتھ مل کر آپ مُنادی کر سکتے ہیں۔ (عملی مشورت۔ اپنے والدین کیساتھساتھ کلیسیا کے کسی ایسے بھائی یا بہن کا نام لکھیں جو مُنادی میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
․․․․․
چیلنج نمبر ۳: اجلاسوں پر جانا
اجلاسوں پر جاناکیوں آسان نہیں؟ سارا دن کلاس میں بیٹھنے کے بعد ایک یا دو گھنٹے کے لئے بائبل پر مبنی تقریریں سننا شاید آپ کو مشکل لگے۔
مگر آپ کو اجلاس پر کیوں جانا چاہئے؟ بائبل مسیحیوں کو نصیحت کرتی ہے: ”محبت اور نیک کاموں کی ترغیب دینے کے لئے ایکدوسرے کا لحاظ رکھیں۔ اور ایکدوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں جیسا بعض لوگوں کا دستور ہے بلکہ ایکدوسرے کو نصیحت کریں اور جس قدر اُس دن کو نزدیک ہوتے ہوئے دیکھتے ہو اُسی قدر زیادہ کِیا کرو۔“—عبرانیوں ۱۰:۲۴، ۲۵۔
بعض نوجوان کیا کہتے ہیں؟ ”کلیسیائی اجلاسوں کے لئے تیاری کرنا بہت ضروری ہے۔ بعضاوقات آپ کو اِس کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنا پڑتا ہے۔ اجلاسوں کی تیاری کرنے سے آپ اِن سے بھرپور فائدہ حاصل کرتے ہیں کیونکہ آپ زیرِبحث موضوعات کو پہلے سے پڑھ کر آئے ہیں۔ نیز، تیاری کرنے سے آپ اجلاسوں میں حصہ بھی لے سکتے ہیں۔“—ایلڈا۔
”مَیں نے دیکھا ہے کہ جب مَیں اجلاسوں کے دوران تبصرے کرتی ہوں تو یہ اجلاس میرے لئے زیادہ دلچسپ بن جاتے ہیں۔“—جسیکا۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ اجلاسوں کی تیاری کرنے کے لئے وقت نکالیں اور اگر ممکن ہو تو تبصرے بھی کریں۔ ایسا کرنے سے آپ اجلاسوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہوں گے۔
اِس سلسلے میں ایک مثال پر غور کریں۔ آپ کو کسی کھیل کو ٹیوی پر دیکھنا زیادہ اچھا لگتا ہے یا پھر خود کھیلنا؟ بِلاشُبہ، کسی کھیل کو دیکھنے سے زیادہ مزہ اِسے کھیلنے میں آتا ہے۔ مسیحی اجلاسوں کے سلسلے میں بھی ایسا ہی ہے۔
عملی مشورت۔ نیچے دی گئی جگہ میں ہفتے کا وہ دن لکھیں جب آپ ۳۰منٹ کے لئے کلیسیائی اجلاسوں کی تیاری کر سکتے ہیں۔
․․․․․
بہتیرے نوجوانوں کے سلسلے میں زبور ۳۴:۸ کے یہ الفاظ پورے ہو رہے ہیں: ”آزما کر دیکھو کہ [یہوواہ] کیسا مہربان ہے۔“ مثال کے طور پر، کسی مزیدار کھانے کا نام سُن کر ہمارے مُنہ میں پانی آ جاتا ہے لیکن اصل مزہ اُس وقت آتا ہے جب ہم اُسے کھاتے ہیں۔ خدا کی پرستش کے سلسلے میں بھی ایسا ہی ہے۔ آپ بھی آزما کر دیکھیں کہ روحانی کارگزاریوں میں حصہ لینا کسقدر بااَجر ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ وہ شخص ’اپنے کام میں برکت پائے گا‘ جو سُن کر بھولتا نہیں بلکہ عمل کرتا ہے۔—یعقوب ۱:۲۵۔
عنوان ”نوجوانوں کا سوال“ کے مزید مضامین اِس ویبسائٹ پر مل سکتے ہیں: www.watchtower.org/ype
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 14 یہوواہ کے گواہوں کی شائعکردہ۔
ذرا سوچیں
▪ ایک نوجوان کے لئے روحانی کارگزاریاں اکتاہٹ کا باعث کیوں ہو سکتی ہیں؟
▪ اِس مضمون میں ہم نے پرستش کے سلسلے میں جن تین حلقوں پر بات کی ہے آپ اُن میں سے کس پر کام کرنا چاہتے ہیں اور آپ ایسا کیسے کریں گے؟
[صفحہ ۲۹ پر تصویر]
اگر آپ صحتمند رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو ورزش کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح اگر آپ روحانی طور پر صحتمند رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے