مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏مَیں نہیں جانتی تھی کہ خدا کا بھی ایک نام ہے“‏

‏”‏مَیں نہیں جانتی تھی کہ خدا کا بھی ایک نام ہے“‏

‏”‏مَیں نہیں جانتی تھی کہ خدا کا بھی ایک نام ہے“‏

▪ ایک عورت نے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کو پڑھنے کے بعد کہا:‏ ”‏مَیں نہیں جانتی تھی کہ خدا کا بھی ایک نام ہے۔‏ لیکن جب مَیں نے اپنی بائبل کو کھول کر پڑھا تو وہاں خدا کا نام لکھا ہوا تھا!‏“‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے وہ مزید کہتی ہے:‏ ”‏مَیں نے اِس سے پہلے بائبل پر مبنی کوئی ایسی کتاب نہیں پڑھی جو اتنی زیادہ مفید اور قابلِ سمجھ ہو!‏“‏

کتاب پاک صحائف کی تعلیم نہ صرف زمین کو فردوس بنانے کے بارے میں خدا کے بنیادی مقصد کو بیان کرتی ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ وہ اِس مقصد کو کیسے پورا کرے گا۔‏ اِس کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اِس مقصد کو پورا کرنے کے لئے خدا کا بیٹا یسوع مسیح کونسا اہم کردار ادا کرتا ہے۔‏ اِس کے علاوہ یہ کتاب بائبل کی مدد سے اِن سوالوں کے جواب فراہم کرتی ہے کہ ہم کیوں بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں؟‏ خدا انسان پر دُکھ اور تکلیف کیوں لاتا ہے؟‏ اور خدا کی بادشاہت کیسے دُکھ اور تکلیف سے نجات دلائے گی؟‏

اگرچہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو شائع ہوئے صرف تین سال ہوئے ہیں توبھی ۲۲۰ زبانوں میں اِس کی ۷کروڑ ۹۰ لاکھ (‏۷۹ ملین)‏ کاپیاں شائع ہو چکی ہیں۔‏ آپ بھی اِس کوپن کو پُر کرکے اِس پر درج پتے یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے یہ کتاب حاصل کر سکتے ہیں۔‏

□ برائےمہربانی مجھے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں بھیج دیجئے۔‏ آپ اِسے کون سی زبان میں پڑھنا پسند کریں گے؟‏

□ برائےمہربانی ایک ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام میں سے تعلیم دے سکتا ہے۔‏