مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا یہ زمین آنے والی نسلوں کی ضروریات پوری کر سکے گی؟‏

کیا یہ زمین آنے والی نسلوں کی ضروریات پوری کر سکے گی؟‏

کیا یہ زمین آنے والی نسلوں کی ضروریات پوری کر سکے گی؟‏

کینیڈا سے جاگو!‏ کا نامہ نگار

▪ ماہرینِ ماحولیات اور دانشوروں پر مشتمل ایک گروہ نے چار سال تک ملینئم ایکوسسٹم اسسمنٹ ‏(‏ایم‌اے)‏ کے تحت دُنیا کے بڑےبڑے ماحولیاتی نظاموں کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اپنی پہلی رپورٹ شائع کی۔‏ وہ جن نتائج پر پہنچے اُن میں سے چند پیشِ‌خدمت ہیں:‏ گزشتہ نصف صدی کے دوران خوراک،‏ صاف پانی،‏ لکڑی،‏ فائبر اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر زمین کے ماحولیاتی نظام میں بہت سی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔‏ اِس وجہ سے آئندہ نسلوں کی ضروریات پوری کرنے کی زمین کی صلاحیت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔‏ نیز،‏ فصلیں پیدا کرنے،‏ نباتات کے ذریعے ہوا کو صاف کرنے اور پانی کے بڑےبڑے ذخیروں یعنی سمندروں کے ذریعے صحت کے لئے مفید اشیا کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کی زمین کی صلاحیت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔‏ اِسکے علاوہ،‏ ہمارے سیارے کو مختلف انواع کے ختم ہو جانے کا خطرہ بھی لاحق ہے۔‏

کینیڈا کا اخبار گلوب اینڈ میل بیان کرتا ہے کہ ”‏انسان زمین کو اتنی تیزی سے تباہ کر رہے ہیں کہ قدرتی نظام میں اچانک پیدا ہونے والی تبدیلیاں بیماری میں اضافے،‏ جنگلات کے خاتمے اور سمندری حیات کو تہس‌نہس کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔‏“‏ اخبار مزید بیان کرتا ہے:‏ ”‏تمام جانداروں کے لئے ہوا،‏ پانی اور خوراک کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے والی آب‌گاہوں،‏ جنگلات،‏ سبزہ‌زار،‏ مدوجزر والے سیلابی دریائی دہانوں اور اِسی طرح کے دیگر علاقہ‌جات کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔‏ اِسکےعلاوہ،‏ ساحلی علاقوں میں ماہی‌گیری کی صنعت بھی خطرے سے دوچار ہے۔‏“‏ ملینئم ایکوسسٹم اسسمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر متفقہ طور پر اِس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ماحولیاتی نظام کو بچانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے مگر اِس کے لئے ”‏اُنہیں قدرتی وسائل کو بامقصد طریقے سے استعمال کرنے کے سلسلے میں بہت سی تبدیلیاں لانی پڑیں گی۔‏“‏

کیا ہماری زمین کو بچایا جا سکتا ہے؟‏ یقیناً!‏ خدا کی تخلیق کی دیکھ‌بھال کرنے والوں کے طور پر ہمیں ماحول کو بچانے کی بھر پور کوشش کرنی چاہئے۔‏ (‏زبور ۱۱۵:‏۱۶‏)‏ تاہم،‏ جہاں تک ماحولیاتی نظام کو اِس کی اصل حالت میں واپس لانے کا تعلق ہے تو یہ صرف خدا ہی کر سکتا ہے۔‏ کیونکہ ہمارا عظیم ”‏خالق“‏ وعدہ کرتا ہے کہ جب وہ اپنی نگاہ زمین پر ڈالے گا تو اِسے ”‏خوب مالامال“‏ کر دے گا۔‏ (‏ایوب ۳۵:‏۱۰؛‏ زبور ۶۵:‏۹-‏۱۳‏)‏ جب ہم کہتے ہیں کہ خدا زمین پر نگاہ ڈالے گا تو اِس کا مطلب ہے کہ اِس میں سمندر اور اِن میں پائی جانے والی تمام مخلوقات شامل ہیں کیونکہ اِن سب کو بھی یہوواہ خدا ہی نے بنایا ہے۔‏ (‏زبور ۹۵:‏۵؛‏ ۱۰۴:‏۲۴-‏۳۱‏)‏ ہمیں یقین ہے کہ اُس کے وعدے ضرور پورے ہوں گے کیونکہ خدا کبھی ”‏جھوٹ نہیں بول سکتا۔‏“‏—‏ططس ۱:‏۲‏۔‏

سب سے زیادہ تسلی بخش بات یہ ہے کہ زمین آنے والی نسلوں کی ضروریات پوری کر سکے گی۔‏ یوں خدائی خوف رکھنے والے لوگ خدا کی لامحدود حکمت،‏ قدرت،‏ بھلائی اور تمام مخلوقات کیلئے اُسکی محبت کو دیکھ کر اُسکی حمد کرنے کی تحر یک پاتے ہیں۔‏—‏زبور ۱۵۰:‏۱-‏۶‏۔‏

‏[‏صفحہ ۲۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

Globe: NASA photo