مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏ایک بہت پُرانی کتاب“‏ کے ذریعے صحت‌یابی

‏”‏ایک بہت پُرانی کتاب“‏ کے ذریعے صحت‌یابی

‏”‏ایک بہت پُرانی کتاب“‏ کے ذریعے صحت‌یابی

▪ جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں یہوواہ کی ایک گواہ لوگوں کے گھروں پر جا کر اُن سے ملاقات کر رہی تھی۔‏ اِس دوران اُس کی ملاقات ایک خاتون سے ہوئی۔‏ اُس خاتون نے گواہ کو بتایا کہ اُس کی ساس ایک کتاب کے ذریعے صحت‌یاب ہوئی ہیں۔‏ اُس گواہ نے پوچھا کہ وہ کس کتاب کے ذریعے سے صحت‌یاب ہوئیں۔‏ خاتون نے جواب دیا کہ ”‏یہ بہت پُرانی کتاب ہے۔‏“‏ پھر وہ اپنے بیٹے کی خستہ‌حال کتاب بائبل کہانیوں کی میری کتاب اُٹھا لائی۔‏

اُس خاتون نے بتایا کہ اُس کی ساس ڈپریشن کا شکار تھیں۔‏ وہ موت اور اندھیرے سے اتنا ڈرتی تھیں کہ اپنے بستر سے بھی نہیں اُٹھتی تھیں۔‏ اُس کے بیٹے کو بائبل کہانیوں کی میری کتاب کی ایک کاپی ملی تھی اور وہ اِسے اپنی دادی کو پڑھ کر سناتا تھا۔‏ اُس کی دادی کو اِس کتاب سے اتنی تسلی ملی کہ وہ ڈپریشن سے چھٹکارا پانے کے قابل ہوئیں۔‏

گواہ بیان کرتی ہے:‏ ”‏مَیں نے اُس خاتون کو بتایا کہ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ ہے اور مَیں اُس کے لئے ایک نئی کاپی لا سکتی ہوں۔‏ اِس پر اُس نے مجھے دو کاپیاں لانے کے لئے کہا،‏ ایک اپنی ساس کے لئے اور ایک اپنے لئے۔‏ جب مَیں کتابیں دینے کے لئے اُس کے پاس گئی تو اُس نے مزید کاپیوں کے لئے درخواست کی۔‏ اُس نے اپنے دوستوں کو دینے کے لئے کُل ۱۶ کاپیاں منگوائیں۔‏“‏

آپ بھی خدا کے کلام میں درج واقعات پر مشتمل ۱۱۶ کہانیوں والی بائبل کہانیوں کی میری کتاب حاصل کرنے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔‏ یہ کتاب ۳۰ سال پہلے شائع ہوئی تھی اور اب تک اِس کی سات کروڑ بیس لاکھ کاپیاں چھاپی جا چکی ہیں۔‏ آپ بھی اِس کوپن کو پُر کر کے اِس پر درج پتے یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے اِس کتاب کی ایک کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔‏

□ برائےمہربانی مجھے یہ کتاب بھیجیں۔‏

□ برائےمہربانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔‏