مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

عالمی اُفق

عالمی اُفق

عالمی اُفق

▪ یہوواہ کے گواہوں کی ویب‌سائٹ پر ۳۱۴ زبانوں میں معلومات فراہم کی جاتی ہے۔‏ یہ ویب‌سائٹ org.‏watchtower.‏www ہے۔‏ پچھلے سال یہ ویب‌سائٹ ۲ کروڑ ۲۰ لاکھ مرتبہ کھولی گئی یعنی روزانہ اوسطاً ۰۰۰،‏۶۰ مرتبہ۔‏

▪ ”‏لوگوں کو کثرت سے صاف پانی مہیا کرنا حکومتوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔‏ .‏ .‏ .‏ اکثر جہاں پانی کی کمی ہوتی ہے وہاں بندوقوں کی کثرت ہوتی ہے۔‏“‏—‏اقوامِ‌متحدہ کا سیکریٹری جنرل بانکی‌مون۔‏

خوش‌مزاج رہنے کا صحت پر اثر

خوش‌مزاج رہنے والے لوگ ایسے لوگوں کی نسبت زیادہ صحتمند ہوتے ہیں جو بیزار یا پریشان رہتے ہیں یا پھر جھگڑالو ہوتے ہیں۔‏ ایک جائزے میں سائنسدانوں نے دریافت کِیا کہ ”‏خوش‌مزاج“‏ لوگوں کے جسم میں کورٹیزول نامی ہارمون کم مقدار میں پایا جاتا ہے۔‏ اگر یہ ہارمون جسم میں دیر تک زیادہ مقدار میں پایا جائے تو طرح طرح کی بیماریاں لگنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔‏ اس کے علاوہ خوش‌مزاج لوگوں کے جسم میں ”‏دو ایسے پروٹین کم مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جسم میں سوزش اور ورم ہے۔‏“‏ لندن کے یونیورسٹی کالج کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے:‏ ”‏انسان کا مزاج اِس بات سے متاثر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح کے لوگوں سے میل‌جول رکھتا ہے اور کس مقصد کے لئے زندگی گزارتا ہے۔‏“‏

عید کا چاند دیکھنے کا نیا طریقہ

رمضان کے مہینے کے آخر میں مسلمانوں کی نظریں فلک پر جمی ہوتی ہیں تاکہ اُنہیں عید کا چاند دکھائی دے۔‏ عام طور پر جب مذہبی رہنما نئے چاند کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں تو وہ عید کے دن کا اعلان کرتے ہیں۔‏ لیکن حال ہی میں بعض مذہبی رہنماؤں نے عید کے چاند کو دیکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو منظور کِیا ہے۔‏ ایران میں ماہرینِ‌فلکیات عید کے چاند کو دیکھنے کیلئے ہوائی جہاز اور دُوربین کے علاوہ ایسے آلات بھی استعمال کرتے ہیں جو اندھیرے میں مناظر کو واضح کرتے ہیں۔‏ اِن ماہرینِ‌فلکیات کے ساتھ مذہبی رہنما بھی ہوتے ہیں جو اِس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ عید کا چاند دکھائی دیا ہے۔‏

ننھے بچوں میں اخلاقی صلاحیت

امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے تحقیق‌دانوں کے مطابق بچے چھ ماہ کی عمر سے ہی ”‏اچھے اور بُرے رویوں میں تمیز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‏“‏ ایک اخبار میں بتایا گیا کہ چھ سے دس ماہ کے بچوں کو بڑی آنکھوں والی ایک گڑیا دکھائی گئی جو پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی۔‏ دوسری گڑیوں نے یا تو اُس کی مدد کی یاپھر اُسے نیچے دھکیل دیا۔‏ پھر وہ تمام گڑیاں بچوں کو دی گئیں ”‏یہ دیکھنے کے لئے کہ وہ کن کے ساتھ کھیلیں گے۔‏“‏ اخبار میں آگے بیان کِیا گیا:‏ ”‏بچوں میں سے زیادہ‌تر نے اُن گڑیوں کو پسند کِیا جنہوں نے بڑی آنکھوں والی گڑیا کی مدد کی۔‏“‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی حد تک ”‏ننھے بچوں میں اچھے اور بُرے دوستوں میں فرق کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔‏“‏

بوتل کے پانی کے شوقین

امریکہ کے ایک رسالے کے مطابق ”‏امریکیوں کو بوتل کا پانی پینے کا اتنا شوق ہے کہ وہ ہر سال ۳۰ ارب بوتلیں پی جاتے ہیں۔‏“‏ زیادہ‌تر لوگ یہ نہیں جانتے کہ بوتل کا پانی اکثر نلکے ہی کا پانی ہوتا ہے۔‏ اس لئے رسالے میں آگے بتایا گیا:‏ ”‏جن لوگوں کا خیال ہے کہ بوتل کا پانی اُن کی صحت کے لئے زیادہ فائدہ‌مند ہے وہ غلط‌فہمی کا شکار ہیں۔‏“‏ بہت سے ممالک میں نلکے کے پانی کا باقاعدگی سے معائینہ کِیا جاتا ہے تاکہ اس کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔‏ بوتل کا پانی ”‏انتہائی مہنگا“‏ ہوتا ہے جبکہ نلکے کا پانی ”‏تقریباً مُفت“‏ ہوتا ہے۔‏