مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏یہ واقعی ایک شاندار کتاب ہے!‏“‏

‏”‏یہ واقعی ایک شاندار کتاب ہے!‏“‏

‏”‏یہ واقعی ایک شاندار کتاب ہے!‏“‏

▪ یہ الفاظ شادی کے بارے میں سروے کرنے والی ایک ٹیم کے ڈائریکٹر نے کتاب خاندانی خوشی کا راز کے متعلق کہے۔‏ اِس سروے میں حصہ لینے والے ایک جوڑے نے اُسے اِس کتاب کی ایک کاپی ارسال کی تھی۔‏ اُنہوں نے اُسے بتایا کہ اِس کتاب نے کامیاب شادی کی بنیاد ڈالنے میں اُن کی مدد کی ہے۔‏

سروے کے ڈائریکٹر نے اِس ”‏شاندار تحفے“‏ کے لئے اُس جوڑے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک خط لکھا۔‏ اُس نے جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے یہ اُمید ظاہر کی کہ اُن جیسے جوڑے دوسروں کو ”‏ایک کامیاب اور مضبوط شادی کی بنیاد ڈالنا“‏ سکھا سکتے ہیں۔‏ اُس نے اِس اعتماد کا اظہار کِیا کہ کتاب خاندانی خوشی کا راز اور اِس جیسی دیگر کتابوں اور رسالوں نے یقیناً اُس جوڑے کو آپس کے اختلافات حل کرنے میں مدد دی ہوگی۔‏ ڈائریکٹر نے اِس بات کا بھی ذکر کِیا کہ اُس جوڑے کی شادی کے کامیاب ہونے کی اہم وجہ یہ ہے کہ وہ خدا پر مضبوط ایمان رکھتے اور اُس کی مدد پر بھروسا کرتے ہیں۔‏

ڈائریکٹر نے مزید بیان کِیا کہ اُس نے یہ کتاب اپنے میز پر رکھی ہے اور جب اُس کے شاگرد اُس سے شادی کے بارے میں مشورہ لیتے ہیں تو وہ اُنہیں یہ کتاب دکھاتا ہے۔‏ آخر میں اُس نے لکھا:‏ ”‏مَیں نے یہ کتاب پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔‏ یہ واقعی ایک شاندار کتاب ہے!‏“‏

کتاب خاندانی خوشی کا راز پوری دُنیا میں ہزاروں جوڑوں کے لئے فائدہ‌مند ثابت ہوئی ہے۔‏ یہ کتاب خاندانی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے خدا کے کلام میں پائے جانے والے اُصولوں کا اطلاق کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔‏

آپ بھی اِس کوپن کو پُر کر کے اِس پر درج پتے یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے ۱۹۲ صفحات پر مشتمل اِس کتاب کی ایک کاپی حاصل کرنے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔‏

□ برائےمہربانی مجھے یہ کتاب بھیجیں۔‏

□ برائےمہربانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔‏