مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏جاگتے رہو“‏

‏”‏جاگتے رہو“‏

‏”‏جاگتے رہو“‏

یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن

▪ آنے والے مہینوں کے دوران دُنیابھر میں اِس عنوان کے تحت ہزاروں تین روزہ کنونشن منعقد ہوں گے۔‏ جن کا آغاز ریاستہائےمتحدہ میں مئی ۲۲-‏۲۴ سے ہو چکا ہے۔‏ ریاستہائے متحدہ میں کنونشن کا پروگرام ہر روز صبح ۲۰:‏۹ پر موسیقی کے ساتھ شروع ہوگا۔‏ جمعے کا موضوع ‏”‏تم بھی تیار رہو“‏ متی ۲۴:‏۴۴ پر مبنی ہے۔‏ چیئرمین کے خطاب کے بعد جو تقاریر پیش کی جائیں گی اُن میں ”‏کنونشن ہمیں جاگتے رہنے میں مدد دیتے ہیں“‏ اور ”‏یہوواہ ’‏وقتوں اور زمانوں‘‏ کا خدا“‏ شامل ہیں۔‏ اِس کے بعد تقریری سلسلہ ‏”‏اُن وفاداروں کی نقل کریں جو جاگتے رہے“‏ پیش کِیا جائے گا۔‏ جس میں اِس بات پر توجہ دلائی جائے گی کہ نوح،‏ موسیٰ اور یرمیاہ نے وفادار رہنے کے لئے کیا کِیا۔‏ صبح کے پروگرام کے آخر پر کلیدی خطاب ”‏یہوواہ ہمیں جاگتے رہنے میں کیسے مدد دیتا ہے؟‏“‏ پیش کِیا جائے گا۔‏

جمعے کی دوپہر کے پہلے حصے کا عنوان ہوگا ”‏آخری دنوں کے بارے میں سوالات کے جواب۔‏“‏ اِس کے بعد پیش کی جانے والی تقریروں کا عنوان ہوگا ”‏ہم اُس دن اور گھڑی کو کیوں نہیں جانتے؟‏“‏ اور ”‏یاد رکھیں کہ خاتمہ نزدیک ہے۔‏“‏ اِس کے بعد ‏”‏مسیحی خاندانوں کے طور پر جاگتے رہیں“‏ کے موضوع پر چھ سلسلہ وار تقریریں پیش کی جائیں گی۔‏ پہلی تین تقریروں میں شوہروں،‏ بیویوں اور نوجوانوں سے براہِ‌راست بات‌چیت کی جائے گی۔‏ جبکہ آخری تین تقریریں بعنوان ”‏اپنی آنکھ کو سادہ رکھیں،‏“‏ ”‏روحانی کاموں میں ترقی کرتے رہیں“‏ اور ”‏ہفتے میں ایک شام خاندانی پرستش کے لئے وقف کریں“‏ پیش کی جائیں گی۔‏ دوپہر کے پروگرام کا اختتام اِس اہم تقریر کے ساتھ ہوگا:‏ ”‏بائبل کی دل‌آویز باتیں جاگتے رہنے میں مدد دیتی ہیں۔‏“‏

ہفتے کے دن کا موضوع ہوگا ‏”‏تم ہوشیار اور بیدار رہو“‏ جوکہ ۱-‏پطرس ۵:‏۸ پر مبنی ہے۔‏ ‏”‏لوگوں کو جاگتے رہنے میں مدد دیں“‏ کے موضوع پر پانچ سلسلہ‌وار تقریریں پیش کی جائیں گی جن کے عنوان کچھ اِس طرح ہیں،‏ ”‏ہماری خدمت‌گزاری اتنی اہم کیوں ہے؟‏،‏“‏ ”‏خدمت‌گزاری میں لوگوں کے لئے پاس‌ولحاظ دکھائیں،‏“‏ ”‏اپنی مہارتوں میں بہتری لانے کی کوشش کریں،‏“‏ ”‏اپنے رشتہ‌داروں کو نظرانداز نہ کریں“‏ اور ”‏وقت کو غنیمت جانیں۔‏“‏ اِس کے بعد،‏ ”‏یسوع مسیح کے نقشِ‌قدم پر چلتے ہوئے جاگتے رہیں“‏ اور”‏’‏دُعا کرنے کے لئے تیار‘‏ رہیں“‏ کے موضوع پر تقریریں پیش کی جائیں گی۔‏ پروگرام کے آخر میں بپتسمے کی تقریر پیش کی جائے گی جس کے بعد بپتسمے کے لائق اشخاص کو بپتسمہ دیا جائے گا۔‏

ہفتے کی دوپہر کے پروگرام میں ‏”‏شیطان کے پھندوں سے خبردار رہیں!‏“‏ کے عنوان کے تحت پانچ سلسلہ وار تقریریں پیش کی جائیں گی۔‏ جن میں ”‏آگ،‏“‏ ”‏گڑھا،‏“‏ ”‏پھندا،‏“‏ ”‏پھندا جو دبا دیتا ہے“‏ اور ”‏پھندا جو کچل ڈالتا ہے“‏ کے موضوع پر تقریریں شامل ہیں۔‏ اِس کے بعد خاص پیشکش بعنوان ”‏مَیں مرتے دم تک اپنی راستی کو ترک نہ کروں گا“‏ پیش کی جائے گی۔‏ دن کے اختتام پر جو تقریریں پیش کی جائیں گی اُن کے عنوان یہ ہوں گے ”‏پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں“‏ اور ”‏جاگتے رہنے کے لئے یسوع مسیح کے رسولوں سے سیکھیں۔‏“‏

اتوار کے دن کا موضوع ‏”‏اس کا منتظر رہ کیونکہ یہ .‏ .‏ .‏ تاخیر نہ کرے گی“‏ ہوگا جوکہ حبقوق ۲:‏۳ پر مبنی ہے۔‏ دن کے اِس موضوع پر پیش کی جانے والی تقریر کے بعد تقریروں کا سلسلہ ‏”‏اپنی نظریں اندیکھی چیزوں پر جمائے رکھیں“‏ پیش کِیا جائے گا۔‏ اِس میں مندرجہ ذیل موضوع زیرِبحث آئیں گے:‏ ”‏دس سینگ کسبی سے عداوت رکھیں گے،‏“‏ ”‏قوموں کو یہوواہ کو جاننا پڑے گا،‏“‏ ”‏یہ تمام مملکتیں ٹکڑےٹکڑے کر دی جائیں گی،‏“‏ ”‏ابلیس کو ایک ہزار سال کے لئے بند کر دیا جائے گا،‏“‏ ”‏وہ گھر بنائیں گے اور تاکستان لگائیں گے،‏“‏ ”‏بھیڑیا اور برّہ اکھٹے چریں گے،‏“‏ ”‏خدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسو پونچھ دے گا،‏“‏ ”‏جتنے قبروں میں ہیں اُس کی آواز سن کر نکلیں گے“‏ اور ”‏سب میں خدا ہی سب کچھ ہوگا۔‏“‏ صبح کے پروگرام کے اختتام پر عوامی تقریر بعنوان ‏”‏آپ دُنیا کے خاتمے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏“‏ پیش کی جائے گی۔‏

اتوار کی دوپہر کا سب سے خاص حصہ مسرف بیٹے کے بارے میں یسوع مسیح کی تمثیل پر مبنی جدید زمانے کا ایک دل کو چھو لینے والا ڈرامہ ہوگا:‏ ‏”‏تیرا یہ بھائی جو مر چکا تھا اب زندہ ہو گیا ہے۔‏“‏ مینارِنگہبانی کے ہفتہ‌وار خلاصے کے بعد کنونشن کی آخری تقریر پیش کی جائے گی ”‏یہوواہ کے دن کے منتظر رہتے ہوئے جاگتے رہیں!‏“‏

ابھی سے کنونشن پر حاضر ہونے کی منصوبہ‌سازی کریں۔‏ جس جگہ کنونشن منعقد ہو رہا ہے اُس کا پتا معلوم کرنے کے لئے یہوواہ کے گواہوں کے مقامی کنگڈم‌ہال یا پھر اِس رسالے کے ناشرین سے رابطہ کریں۔‏ بعض ملکوں میں چار روزہ انٹرنیشنل کنونشن بھی منعقد ہوں گے۔‏