مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پانی کی مزاحمت کرنے والا کنول کا پتا

پانی کی مزاحمت کرنے والا کنول کا پتا

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

پانی کی مزاحمت کرنے والا کنول کا پتا

▪ خودبخود صاف ہو جانے والے پلاسٹک کے کپ۔‏ بارش میں خشک رہنے والی کھڑکیاں۔‏ معمولی رگڑ سے چلنے والی خوردبینی مشینیں۔‏ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم کنول کے پتے کے راز دریافت کر لیتے ہیں تو ہمیں بہت سے ایسے فائدے حاصل ہو سکتے ہیں جن میں سے محض چند کا اُوپر ذکر کِیا گیا ہے۔‏

غور کریں:‏ کنول کے پتے کی سطح پر خوردبینی اُبھار ہوتے ہیں۔‏ صاف‌وشفاف موم سے ڈھکے یہی اُبھار پانی کی مزاحمت کرتے ہیں۔‏ کیونکہ جب پانی کے قطرے پتوں پر گرتے ہیں تو اِن موم سے ڈھکے اُبھاروں کی وجہ سے پھسل کر نیچے آ جاتے ہیں۔‏ پتے کی ڈھلوانی سطح کی وجہ سے پانی اِس پر ٹھہر نہیں پاتا۔‏ اِس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟‏ کنول کا پتا نہ صرف خشک رہتا بلکہ صاف‌ستھرا بھی رہتا ہے کیونکہ پانی کے قطرے اِس پر پڑنے والی گرد کے ذرّات کو دھو دیتے ہیں۔‏

سائنس‌دان ایسی چیزیں تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کنول کے پتے کی طرح پانی کی مزاحمت کرنے کی خصوصیات رکھتی ہوں۔‏ یہاں تک کہ خوردبینی مشینیں جو پانی لگنے سے خراب ہو سکتی ہیں وہ بھی اگر کنول کے پتے کے نمونے پر تیار کی جاتی ہیں تو بہت مفید ثابت ہوں گی۔‏ رسالہ سائنس ڈیلی بیان کرتا ہے:‏ ”‏اِس کے اَن‌گنت فائدے ہیں۔‏“‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا کنول کا پتا اتفاقاً وجود میں آ گیا تھا؟‏ یاپھر کیا یہ ایک ذہین خالق کی کاریگری ہے؟‏