ڈرائیونگ—حفاظت کے لئے چند اصول
ڈرائیونگ—حفاظت کے لئے چند اصول
آجکل لاکھوں لوگوں کا خیال ہے کہ وہ گاڑی چلائے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے۔ لیکن بعض صورتوں میں گاڑی چلانا خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، پوری دُنیا میں ہر سال ۱۲ لاکھ سے زائد لوگ ٹریفک کے حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں! لہٰذا، اچھا ہوگا کہ ہم اِس بات پر غور کریں کہ ہم احتیاط سے گاڑی کیسے چلا سکتے ہیں۔ آئیں اِس سلسلے میں کچھ عملی اقدام پر غور کریں۔
✔ اپنا جائزہ لیں
آسٹریلین جرنل آف سوشل ایشوز نامی رسالے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بیان کِیا گیا کہ حادثات کے امکان کو کم کرنے کے لئے ایک ڈرائیور کو گاڑی چلانے کی اپنی عادات میں بہتری لانی چاہئے۔ لہٰذا، گاڑی چلانے سے پہلے ایک شخص کو خود سے یہ پوچھنا چاہئے، ’کیا مَیں گاڑی چلانے کی حالت میں ہوں؟‘ تھکاوٹ کی صورت میں ایک ڈرائیور کے لئے فوری ردِعمل دکھانا مشکل ہو سکتا ہے۔ فلپائن میں نقلوحمل کے شعبے کے مطابق آپ کے جذبات جیسا کہ غصہ، پریشانی اور جوش آپ کے گاڑی چلانے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ایسی حالت میں آپ غیردانشمندانہ فیصلے کر سکتے یہاں تک کہ طیش میں آ کر کوئی سنگین قدم اُٹھا سکتے ہیں۔
کسی شخص کی جسمانی حالت اُس کی ڈرائیونگ کو متاثر کر سکتی ہے۔ مثال
کے طور پر، بعض بیماریوں یا پھر زخمی ہونے کی وجہ سے محتاط طریقے سے ڈرائیونگ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اگر ایک شخص دوسروں کی زندگیوں کی قدر کرتا ہے تو وہ شراب پینے کے بعد گاڑی نہیں چلائے گا۔ اِس کے علاوہ، بعض دوائیوں یا منشیات کے استعمال کے بعد بھی ڈرائیور کے لئے فوری ردِعمل دکھانا مشکل ہوتا ہے۔ ایسی صورتوں میں گاڑی نہ چلانا یاپھر کسی اَور کو گاڑی چلانے کے لئے کہنا دانشمندی کی بات ہوگی۔✔ اپنی مہارتوں کا جائزہ لیں
خاص طور پر ترقیپذیر ممالک میں، جہاں روزبروز سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں نئے اور ناتجربہکار ڈرائیوروں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ لہٰذا، حادثات سے بچنے کے لئے ہر گاڑی چلانے والے کو دو باتوں پر غور کرنا چاہئے۔
محتاط ہو کر گاڑی چلائیں! چوکس رہیں، سڑک پر امکانی خطرات اور دوسرے ڈرائیوروں کی غلطیوں کے لئے تیار رہیں۔ اکثر گاڑیوں کے آپس میں ٹکراؤ کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ڈرائیور آگے والی گاڑی کے بالکل پیچھےپیچھے گاڑی چلاتے ہیں۔ ایک اچھا ڈرائیور اپنی اور دوسری گاڑی میں مناسب فاصلہ رکھے گا۔
محض شیشوں پر بھروسا نہ کریں۔ یاد رکھیں کہ گاڑی کے اردگرد ایسی جگہیں ہوتی ہیں جو شیشے میں نظر نہیں آتیں۔ لہٰذا، شیشوں کو استعمال کرنے کے ساتھساتھ پیچھے کی طرف بھی نظر ڈالیں۔ پوری توجہ سے
گاڑی چلائیں۔ ڈرائیونگ کرتے وقت ایسے کاموں سے گریز کریں جو آپ کا دھیان بٹا سکتے ہیں جیسےکہ موبائلفون کا استعمال کرنا۔موٹرسائیکل چلانے کی صورت میں: بعض اعدادوشمار کے مطابق، کسی حادثے کی صورت میں موٹرسائیکل چلانے والے کو گاڑی چلانے والے کی نسبت ۳۷ گُنا زیادہ موت کے خطرے کا سامنا ہوتا ہے۔ آپ خود کو محفوظ رکھنے کے لئے کون سے اقدام اُٹھا سکتے ہیں؟ اُوپر دئے گئے دونوں اقدام موٹرسائیکل چلانے والوں کے لئے بھی مفید ہیں۔ اِس کے علاوہ، موٹر سائیکل چلانے والوں کے تحفظ سے متعلق ایک امریکی تنظیم بیان کرتی ہے: ”دوسروں کو نظر آئیں۔“ پوری کوشش کریں کہ دوسرے آپ کو دیکھ سکیں۔ اپنی گاڑی کی ہیڈلائٹس کو جلائے رکھیں۔ ایسی جگہوں سے دُور رہیں جہاں اگلی گاڑی کا ڈرائیور آپ کو شیشے میں نہیں دیکھ پائے گا۔ ”تحفظ کے لئے ضروری لباس پہنیں۔“ تیز رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ دوسرے آپ کو دیکھ سکیں۔ نیز، ہیلمٹ اور ایسے لباس کا استعمال کریں جو آپ کو زیادہ زخمی ہونے سے بچا سکتا ہے۔ ”بہت احتیاط سے چلائیں۔“ ڈرائیونگ کرتے ہوئے یہ تصور کریں کہ دوسرے آپ کو نہیں دیکھ سکتے ہیں۔
✔ اپنی گاڑی کا جائزہ لیں
ایک ڈرائیور کو ہر لحاظ سے تحفظ کا خیال رکھنا چاہئے۔ اُسے اپنی گاڑی کو اچھی حالت میں رکھنا چاہئے۔ بریک اور گاڑی کے دیگر تمام حصوں کو ٹھیک حالت میں ہونا چاہئے۔ ٹائر کی پکڑ اتنی مضبوط ہونی چاہئے کہ گیلی سڑک پر گاڑی کے پھسلنے کا امکان کم ہو۔ ٹائر میں ہوا کا درست دباؤ گاڑی کے سٹیرنگ کو کنٹرول کرنے اور بریک لگانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آجکل بہت سی گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ لگائے جاتے ہیں۔ اگر اِنہیں استعمال نہ کِیا جائے تو اِن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
گاڑی چلاتے وقت موسم اور سڑک کی حالت کو ذہن میں رکھیں۔ برفباری یا گیلی سڑک گاڑی کو کنٹرول کرنے اور اِس کے رُکنے کی رفتار پر اثرانداز ہوتی ہے۔ رات کے وقت ڈرائیونگ کرنے کے لئے ہیڈلائٹس کو ٹھیک حالت میں رکھیں۔ نیز، گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔ چونکہ زندگی خدا کی طرف سے تحفہ ہے اِس لئے ہمیں ہر لحاظ سے اِس کی حفاظت کرنی چاہئے۔ پس یہ بہت ضروری ہے کہ ہم محتاط طریقے سے گاڑی چلانا سیکھیں۔
[صفحہ ۱۳ پر بکس/تصویر]
گاڑی چلاتے وقت پٹرول کی بچت
▪ پُرسکون طریقے سے گاڑی چلائیں: باربار رفتار بڑھانے اور بریک لگانے سے پٹرول ضائع ہوتا ہے۔
▪ جب گاڑی رُکی ہو تو انجن بند کریں: آجکل عام طور پر گاڑی چلانے سے پہلے انجن کو گرم کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر گاڑی آدھے منٹ سے زیادہ دیر کے لئے روکنی ہے تو انجن کو بند کر دیں۔
▪ ٹائر میں ہوا کا دباؤ مناسب رکھیں: جب ٹائر میں ہوا کا دباؤ مناسب ہوتا ہے تو یہ زیادہ آسانی سے گھومتا ہے جس سے پٹرول کی بچت ہوتی ہے۔
▪ رفتار کم رکھیں: تیز رفتاری سے گاڑی چلانا خطرناک ہو سکتا ہے اور اِس میں پٹرول بھی زیادہ لگتا ہے۔
[صفحہ ۱۱ پر ڈائیگرام/تصویر]
❏ چوکس رہیں
❏ سیٹ بیلٹ لگائیں
❏ دوسرے کام نہ کریں
❏ پوری توجہ سے گاڑی چلائیں
[صفحہ ۱۲ پر ڈائیگرام/تصویر]
❏ محض شیشوں پر بھروسا نہ کریں
❏ بریک ٹھیک ہو
❏ ٹائر میں ہوا کا دباؤ مناسب ہو
❏ ٹائر کی پکڑ مضبوط ہو
❏ مناسب فاصلہ رکھیں
[صفحہ ۱۳ پر ڈائیگرام/تصویر]
❏ ”تحفظ کے لئے ضروری لباس پہنیں“
❏ ”دوسروں کو نظر آئیں“
[صفحہ ۱۳ پر ڈائیگرام/تصویر]
❏ ہیڈلائٹس کو چیک کریں