مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اپنے علم کو پرکھیں

اپنے علم کو پرکھیں

اپنے علم کو پرکھیں

یہ کہاں واقع ہوا؟‏

۱.‏ یہ واقعہ کس شہر میں ہوا؟‏

اشارہ:‏ اعمال ۱۸:‏۱-‏۳ کو پڑھیں۔‏

نقشے میں جواب پر نشان لگائیں۔‏

روم

کرنتھس

افسس

ترسس

▪ یہ تینوں کیا کر رہے ہیں؟‏

‏․․․․․‏

▪ شادی‌شُدہ جوڑے کا نام کیا ہے،‏ اور اُن کے دوست کا نام کیا ہے؟‏

‏․․․․․‏

بات‌چیت کے لئے سوال:‏

اِس جوڑے نے اَور کس شخص کی مدد کی تھی؟‏

اشارہ:‏ اعمال ۱۸:‏۲۴-‏۲۶ کو پڑھیں۔‏

آپ کے خیال میں اِس جوڑے کو کونسا کام زیادہ پسند تھا،‏ اور کیوں؟‏

اِس شمارے میں سے .‏ .‏ .‏

اِن سوالوں کے جواب دیں اور آیات کو مکمل کریں۔‏

صفحہ ۳ اپنے گھرانے کی خبرگیری نہ کرنے والا شخص کس سے بدتر ہے؟‏ ۱-‏تیمتھیس ۵‏:‏________‏

صفحہ ۵ ایک سے دو کیوں بہتر ہیں؟‏ واعظ ۴‏:‏________‏

صفحہ ۱۱ ارادے کب پورے نہیں ہوتے؟‏ امثال ۱۵‏:‏________‏

صفحہ ۲۸ اگر آپ کا دشمن بھوکا ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟‏ رومیوں ۱۲‏:‏________‏

آپ قاضی جدعون کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟‏

قضاۃ ۶:‏۱–‏۷:‏۲۵ کو پڑھیں۔‏ نیچے دئے گئے سوالوں کے جواب دیں۔‏

۲.‏ ‏․․․․․‏

جدعون کس قبیلے سے تھا؟‏

۳.‏ ‏․․․․․‏

اُس نے اسرائیلیوں کو کس قوم سے رہائی دلائی؟‏

۴.‏ ‏․․․․․‏

صحیح یا غلط؟‏ وہ موسیٰ سے پہلے رہتا تھا۔‏

بات‌چیت کے لئے سوال:‏

جب یہوواہ خدا نے جدعون کو قاضی مقرر کِیا تو جدعون نے کونسی خوبی ظاہر کی؟‏

اشارہ:‏ قضاۃ ۶:‏۱۴-‏۱۶ کو پڑھیں۔‏

آپ کے خیال میں ہمیں یہ خوبی کیوں پیدا کرنی چاہئے؟‏

سوالوں کے جواب

۱.‏ کرنتھس۔‏

▪ خیمہ بنا رہے ہیں۔‏

▪ اکولہ،‏ پرسکلہ اور پولس۔‏

۲.‏ منسی۔‏—‏قضاۃ ۶:‏۱۵‏۔‏

۳.‏ مدیان۔‏—‏قضاۃ ۶:‏۶‏۔‏

۴.‏ غلط۔‏