مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تیسرا اُصول—‏آپس میں تعاون کریں

تیسرا اُصول—‏آپس میں تعاون کریں

تیسرا اُصول‏—‏آپس میں تعاون کریں

‏”‏ایک سے دو بہتر ہیں .‏ .‏ .‏ کیونکہ اگر وہ گِریں تو ایک اپنے ساتھی کو اُٹھائے گا۔‏“‏—‏واعظ ۴:‏۹،‏ ۱۰‏۔‏

اِس اُصول کی وضاحت۔‏ خوشگوار گھریلو زندگی گزارنے والے جوڑے خدا کے اِس انتظام کی عزت کرتے ہیں کہ شوہر گھر کا سردار ہے۔‏ (‏افسیوں ۵:‏۲۲-‏۲۴‏)‏ اِس کے باوجود وہ یہ سمجھتے ہیں کہ گھریلو خوشی کے لئے علیٰحدہ‌علیٰحدہ نہیں بلکہ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔‏ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے والے میاں‌بیوی میں ایک جذباتی لگاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔‏ بائبل کے مطابق وہ ”‏ایک تن“‏ ہو جاتے ہیں یعنی اُن کے درمیان ایک قریبی اور اٹوٹ بندھن قائم ہو جاتا ہے۔‏—‏پیدائش ۲:‏۲۴‏۔‏

اِس اُصول کی اہمیت۔‏ اگر شوہر اور بیوی ایک دوسرے سے تعاون نہ کریں تو چھوٹی‌چھوٹی باتیں بھی بہت بڑے مسئلے بن جاتی ہیں۔‏ اِس صورت میں وہ مسئلے حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر نکتہ‌چینی کرنے لگتے ہیں۔‏ یہ بات ازدواجی بندھن کو کمزور کرتی ہے۔‏ آئیں اِس سلسلے میں ایک مثال پر غور کریں۔‏ ایک ہوائی جہاز میں دو پائلٹ ہوتے ہیں۔‏ ایک جہاز کا کپتان ہوتا ہے اور دوسرا اُس کا مددگار ہو تا ہے۔‏ یہ دونوں آپسی تعاون سے جہاز کو منزل تک پہنچاتے ہیں۔‏ لیکن اگر یہی پائلٹ الگ‌الگ جہاز چلاتے ہوئے ایک دوسرے کے سامنے آ جائیں تو جہاز آپس میں ٹکرا جائیں گے۔‏ ایسے ہی جب میاں‌بیوی ایک کپتان اور مددگار پائلٹ کی طرح آپس میں تعاون کرتے ہیں تو اُن کا رشتہ مضبوط ہو جاتا ہے۔‏ لہٰذا،‏ اختلافات پیدا ہونے کی صورت میں ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے مل کر اِن کا حل تلاش کریں۔‏

مشق۔‏ نیچے دئے گئے سوالوں کی مدد سے اپنا جائزہ لیں اور یہ دیکھیں کہ آپ کس حد تک اپنے جیون‌ساتھی سے تعاون کرتے ہیں۔‏

کیا مَیں یہ سوچتا ہوں کہ سارے پیسے میرے ہی ہاتھ میں رہیں کیونکہ یہ ”‏میری کمانی“‏ ہے؟‏

کیا مجھے اپنے ساتھی کے رشتےداروں سے ملناجلنا پسند نہیں حالانکہ اُسے اُن سے بہت پیار ہے؟‏

کیا مجھے آرام‌وسکون کے لئے اپنے ساتھی سے الگ وقت گزارنا پڑتا ہے؟‏

اِس اُصول پر عمل کریں۔‏ چند ایسے طریقوں کے بارے میں سوچیں جن سے آپ اپنے جیون‌ساتھی کے ساتھ زیادہ تعاون کر سکتے ہیں۔‏

اپنے ساتھی کی رائے لیں کہ اِس سلسلے میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

‏[‏صفحہ ۵ پر تصویر]‏

جہاز کے کپتان اور مددگار پائلٹ کی طرح آپس میں تعاون کریں